مقبول خبریں
راچڈیل، ساہیوال جیسے شہروں کے رشتے کو مثالی بنایا جائیگا: ممبر پنجاب اسمبلی ندیم کامران
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
لندن میں اےآر وائی کے خلاف بلوچستان حکومت کے متعصبانہ رویہ کی شدید الفاظ میں مذمت
لندن... پاکستان پریس کلب یوکے کا ہنگامی اجلاس فیاض غفور کی صدارت میں ہوا جس میں اےآر وائی کے خلاف بلوچستان حکومت کے متعصبانہ رویہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ اشاعتی و تشریاتی ادارے کے چار اہم ارکان کے خلاف ایف آئی آر واپس نہ لی گئی تو برطانیہ سمیت پورے یورپ میں احتجاج کا سلسلہ شروع کر دیا جاے گا اس موقع پر پریس کلب کے عہدیداران کا کہنا تھا کہ اے آر وائی نیوز کو سچ کی قیمت اداکرناپڑی ہے ، اس نے سیکیورٹی کی نا اہلی پر حکام کو آئینہ دکھایا تو برا مان گئے اور انتقامی کاروائی پر اتر آئے ہیں۔ صحافیوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت جلد اس آمرانہ اقدامات کو واپس لے،صحافت پر لگنے والی قد غن کسی بھی طرح برداشت نہیں کی جائیگی۔ اس موقع پر کلب کے سیکریٹری جنرل اظہر جاوید اور سینئر نائب صدر مبین چودھری نےاعلان کیا کہ پاکستان ہائی کمیشن لندن کے باہر پاکستان پریس کلب کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرے کیلئے ضروری کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے منگل کی صبح منظوری ملنے کی صورت میں سہہ پہر چار بجے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا ...دریں اثنا پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن یوکے نے بھی اے آر وائی کے خلاف حکومتی کاروائی کی مذمت کی اور اس اقدام کو صحافت کا گلہ دبانے کے مترادف قرار دیا پی جے اے کے جنرل سیکریٹری وجاہت علی خان کی طرف سے جاری کردہ بیان میں اے آر وائی کے خلاف ایف آئ آر کی فوری واپسی کا مطالبہ کیا گیا ...