مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
عالمی برادری کو ہماری قربانیوں کا پاس کرنا ہوگا ،راجہ ریاست خان
مانچسٹر،سابق چیرمین زکوۃ کونسل ضلع کوٹلی وسابق امیدوار اسمبلی راجہ ریاست خان نے کہاہے کہ پاکستان کے خلاف ہونے والے منفی پروپگنڈے کے اثر کو زائل کرنے کے لیئے تارکین وطن کیمونٹی کو متحرک کردار ادا کرنا ہوگا بیرونی ممالک میں آباد پاکستانیوں کی ذمہ داریاں پہلے سے کئی گنا بڑھ چکی ہیں جن کا احساس کرتے ہوئے انہیں ملک کے خلاف ہونے والی سازشوں کا مل کر مقابلہ کرنا ہوگا نائن الیون کے بعد پیدا ہونے والے حالات نے پاکستان کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ کیا ہے دشت گردی کے خلاف پاکستان کی ان گنت قربانیاں ہیں دشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں فرنٹ لائن اتحادی ہونے کے باعث پاکستان اس وقت تاریخ کے مشکل دور سے گزر رہا ہے عالمی برادری کو ہماری قربانیوں کا پاس کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن اوورسیز کے چیرمین راجہ شفیق احمد کی قیادت میں ملنے والے وفد سے تبادلہ خیال کے دوران کیا ہے نہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان اندرونی وبیرونی سازشوں میں جھکڑا ہوا ہے جسے درست سمت گامزن کرنے کے لیئے مخلص اور محب وطن قیادت کے ہاتھ مضبوط کرنا ہوں گے پاکستان کے اندر اور باہر رہنے والے پاکستانیوں کو اپنے کردار سے ملک دشمن قوتوں کو منہ توڑ جواب دینا چاہے انہوں نے برطانیہ کی سیاست میں اہم کردار ادا کرنے والوں تارکین وطن کی سیاسی جہدوجہد کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں نے مشکل وقت میں مزدوی کے ساتھ ساتھ سیاسی سرگرمیوں میں دلچسپی لیتے ہوئے بہتری مقام بنایا ہے جسے آنے والی نسلیں فالو کرتے ہوئے بہتر مستقبل کی طرف پیش رفت کر سکتی ہیں