مقبول خبریں
سیرت النبیؐ کے پیغام کو دنیا بھر میں پہنچانے کے لئے میڈیا کا کردار اہم ہے:پیر ابو احمد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
عطرت علی ہڈر سفیلڈ کیلئے بہترین امیدوار ہیں،مل کر کامیاب کروائیں گے،بیرونس سعیدہ وارثی
ہڈر سفیلڈ:حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی کے تمام امیدواروں خصوصاً ایشیائی امیدواروں کو کامیاب کروائیں تاکہ پارٹی اور حکومت کے اندر مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کیلئے جدو جہد میں معاونت مل سکے،عطرت علی ہڈر سفیلڈ کیلئے بہترین امیدوار ہیں،کنزرویٹو پارٹی کی کامیابی سے برطانیہ میں بیروزگاری کا خاتمہ تعلیم اور صحت کی سہولتوں کے علاوہ عالمی مسائل میں برطانیہ کے مثبت کردار میں بھی راستے ہموار ہونگے،برطانیہ میں بسنے والے ایشیائیوں نے ہر شعبہ زندگی میں اہم کردار ادا کیا ہے جسے قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، ان خیالات کا اظہار سابق برطانوی وزیر بیرونس سعیدہ وارثی نے یہاں ہڈر سفیلڈ سے کنزر ویٹو پارٹی کی پارلیمانی امید وار عطرت علی کی انتخابی مہم کے ایک بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں نارتھ آف انگلینڈ کے تین سو سے زائد سیاسی سماجی اور پارٹی رہنمائوں کے علاوہ پارٹی کے مختلف علاقوں سے نامزد پارلیمانی امید واروں افتخار احمد،بریڈ فورڈ ایسٹ امتیاز امین،محمد افضل مانچسٹر،کامران غفور اولڈہم ایسٹ کے علاوہ کولن ویلی کے ممبر پارلیمنٹ جیسن میکارٹنی اور برطانوی پارلیمنٹ میں پاکستان گروپ کے چیئرمین اینڈریو سٹیفن ایم پی،جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت یورپ کے چیئرمین راجہ نجابت حسین،بریڈ فورڈ مسلم وومن فورم کی چیئر پرسن صبیحہ خان،کنزر ویٹو مسلم فورم کی ڈپٹی چیئرمین فلک ناز احمد،سیکرٹری ڈاکٹر غلام عباس،سابق پارلیمانی امید وار محمد ریاض،تحریک تحفظ ناموس رسالت نارتھ آف انگلینڈ کے عہدیداروں ملک رحمت اعوان،حاجی محبوب حسین،سلائو کی ممتاز سماجی و کاروباری شخصیت چوہدری محمد اشتیاق،سابق کونسلر محبوب احمد،سابق کونسلر مزکر علی،کونسل کے امیدواران عمران صفدر،کاسلفورڈ کی پارلیمانی امیدوار،پریسکاٹ،کنزرویٹو پارٹی کے مقامی اور علاقائی عہدیداران سمیت پہلی بار کسی تقریب میں یعقوب مسیح اور کمیونٹی کے رہنمائوں نے عطرت علی کو مل جل کر کامیاب کروانے کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ ہڈر سفیلڈ کے عوام مشترکہ جدوجہد کر کے پہلی دفعہ کھڑی ہونیوالی ایشیائی امید وار کو بھاری اکثریت سے انتخابات میں کامیابی کیلئے بھرپور انتخابی مہم چلائیں گے،دوسرے علاقوں اور مقامی کاروباری شخصیات خصوصاً پروفیشنل مرد و خواتین نے ایک پروفیشنل خاتون کی ممبر پارلیمنٹ بنانے کا تہیہ کرتے ہوئے ہڈر سفیلڈ کے عوام سے اپیل کی کہ وہ ایک ہونہار اور قابل خاتون کو پارلیمنٹ میں بھیج کر اپنے مقامی اور قومی مسائل حل کروانے کیلئے کنزر ویٹو پارٹی کی طرف سے دیئے گئے موقع کا فائدہ اٹھائیں،مہمان خصوصی بیرونس سعیدہ وارثی نے اپنے خطاب میں کہا کہ انہوں نے بے شک اپنی وزارت سے استعفیٰ دیا ہے مگر وہ سمجھتی ہیں کہ اس ملک کی بہتری اور مسلمانوں کی بھلائی اسی میں ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ اپنے ارکان منتخب کرائیں اور ڈیوڈ کیمرون کو دوبارہ وزیر اعظم بنا کر اپنے حق میں پالیسیاں بنوائیں،انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی میں معاشی ترقی بنیادی کردار ادا کرتی ہے اور یہی پالیسیاں کنزر ویٹو پارٹی کو دوسروں سے علیحدہ کرتی ہیں اور جب ہماری معیشت بہتر ہوئی اور ملک ترقی کرے گا تو اس سے تمام کمیونٹیز مستفید ہونگی،بیرونس وارثی نے کہا کہ جس طرح میں نے آپ کو اور پاکستانی کمیونٹی کو مایوس نہیں کیا اسی طرح ہڈر سفیلڈ کے عوام کو عطرت علی کی طرف سے کبھی مایوس نہیں ہو گی،انہوں پاکستانی نژاد پارٹی امیدواروں کی کامیابی کو نہ صرف پاکستان اور کشمیر کیلئے نیک فال قرار دیا بلکہ اسے برطانیہ کی تمام کمیونٹیز کیلئے فائدہ مند قرار دیا،بیرونس سعیدہ وارثی نے برطانیہ کے مسلمانوں او ر دیگر اقلیتوں سے اپیل کی کہ کنزر ویٹو پارٹی کے تمام امید واروں کو کامیاب کریں تاکہ اس ملک میں ایک مستحکم سیاسی حکومت قائم ہو سکے،انہوں نے جیسن میکارٹنی اور اینڈ ریو سٹیفن کو پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے مخلص دوست اور ہمدرد قرار دیا،کولن ویلی سے کنزر ویٹو ممبر پارلیمنٹ جیسن میکارٹنی نے کہا کہ انہوں نے اپنی بساط کے مطابق اپنے حلقے کے عوام کی خدمت کی ہے اور پورے ہڈر سفیلڈ کی بھلائی کیلئے عطرت علی کا کامیاب ہونا بہت ضروری ہے آپ لوگ عطرت علی کو میرے ساتھ 7مئی کو کامیاب کریں اور کنزر ویٹو پارٹی کی حکومت بنانے میں ہماری معاونت کریں تو اس شہر کے تمام مسائل ہم مل جل کر حل کریں گے،پنڈل سے کنزر ویٹو ممبر پارلیمنٹ اور برطانوی پارلیمنٹ میں پاکستان گروپ کے چیئرمین اینڈریو سٹیفن نے کہا کہ وہ گزشتہ انتخابات سے بھی قبل عطرت علی کو جانتے ہیں اور ہڈر سفیلڈ کے لوگ خوش قسمت ہیں کہ ان کے شہر سے وہ انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں ایسی موزوں امیدواروں کی کامیابی سے جہاں ہماری پارٹی کی حکومت بنانے میں معاونت ملے گی بلکہ ہمیں ایک اور اچھا ساتھی مل جائے گا جو ایشیائی کمیونٹی اور دیگر کمیونٹیز کو ساتھ لے کر حکومتی ٹیم میں اہم کردار ادا کرے گا،تقریب کی نظامت سابق کونسلر محبوب احمد نے کی جبکہ عمران علی اور عطرت علی کے کی بیٹی نے ہڈر سفیلڈ کنزر ویٹو پارٹی کے چیئرمین کے ہمراہ تفیصیلاً عطرت علی کا تعارف کرایا،عطرت علی نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ ہڈر سفیلڈ میں ایک تبدیلی کی لہر لے کر آئی ہیں اور برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کے ویژن کے مطابق اس علاقے کی تعمیر و ترقی کو نوجوان نسل کیلئے بیروز گاری کے خاتمے،کاروبار کی بحالی اور صحت و تعلیم کے شعبوں میں مزید انویسمنٹ لانے کیلئے جدو جہد کریں گی،عوام مجھے ووٹ دے کر کامیاب کریں تومیں جیسن میکارٹنی کی طرح لندن کی بجائے ڈیوز بری میں رہتے ہوئے آپ کی خدمت کروں گی،انہوں نے کہا کہ لیبر پارٹی نے اس شہر کو تباہ کر دیا ہے اس لئے اس کی بحالی کیلئے کنزر ویٹو پارٹی کو کامیاب کریں۔بیورو رپورٹ:فیاض بشیر