مقبول خبریں
نائجیریا کمیونٹی ایسوسی ایشن کا میئر چیئرٹی فنڈریزنگ ڈنر کا اہتمام ،مئیر کونسلر محمد زمان کی خصوصی شرکت
بریگزیٹ بحران :کنزرویٹو پارٹی کی تین خواتین ممبر کی آزاد گروپ میں شمولیت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ڈاکٹر مشتاق ساجد کی اعلیٰ تعلیمی خدمات آنے والی کئی نسلوں کے لیئے مشعل راہ ثابت ہوں گی،راجہ طالب
مانچسٹر،برطانیہ کے نوجوان قانون دان اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما راجہ طالب خان ایڈووکیٹ نے آزاد کشمیر یونیورسٹی کوٹلی کیمپس کے ڈین اور ڈائریکٹر آف ہائر سٹڈی اینڈ ریسرچ پروفیسر ڈاکٹر مشتاق ساجد کی نامزدگی برائے صدراتی ایوارڈ وگولڈ میڈل کو علاقے کے لیئے بڑے اعزاز کی بات قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر مشتاق ساجد کی اعلیٰ تعلیمی خدمات آنے والی کئی نسلوں کے لیئے مشعل راہ ثابت ہوں گی انہوں نے زمانہ طالب علمی سے لے کر ہائر سٹڈی تک اپنی محنت سے ایسے ریکارڈ قائم کیئے ہیں جو بجا طور پر قابل تحسین ہیں انہوں نے کہا کہ اس اہم کامیابی میں ان کے والد محترم اور تعلیمی دنیا کی ممتاز شخصیت جناب محمد عالم فاروقی صاحب کی کاوشیں بھی قابل تحسین ہیں جنہوں نے دن رات ایک کرتے ہوئے اپنے بیٹے کو اعلیٰ تعلیم دلوا کر قوم وملت کو عظیم سرمایا فراہم کیا ہے راجہ طالب خان ایڈووکیٹ نے پروفیسر ڈاکٹر مشتاق ساجد کے لیئے صدراتی ایوارڈ کی نامزدگی کو احسن اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومتوں کو ان جیسے عظیم لوگوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کا انتظام کرنا چاہیے بدلتی دنیا کے بدلتے پس منظر میں اعلیٰ اور جدیہ تعلیم حاصل کیئے بغیر آگے نہیں بڑھا جا سکتاڈاکٹر مشاق ساجد نہ صرف ضلع کوٹلی بلکہ پورے آزاد کشمیر کی پہچان ہیں جن کی خصوصی توجہ سے آزاد کشمیر یونیورسٹی بہتر تعلیم سہولیات فراہم کر رہی ہے انہوں نے پروفیسر مشتاق ساجد اور ان کے تمام خاندان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم توقع رکھتے ہیں کہ وہ ماضی کی مستقبل میں بھی اپنے جوہر دیکھاتے ہوئے ملک وملت کا نام روشن کریں گے