مقبول خبریں
پاکستان کا دورہ انتہائی کامیاب رہا ،ممبر برطانوی پارلیمنٹ ٹونی لائیڈ و دیگر کی پریس کانفرنس
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
حکومت برطانیہ کو صرف مسلمانوں کے بجائے سب سے ڈومور کا مطالبہ کرنا چاہیئے: کونسلر عمران حسین
بریڈ فورڈ ... بریڈ فورڈ ایسٹ کے پارلیمانی امیدوار کونسلر عمران حسین نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے موجودہ حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون سے مطالبہ کیا کہ وہ مسلم کمیونٹی سے معافی مانگیں۔ برطانوی حکومت کی جانب سے مسلمانوں کو ڈومور کا مطالبہ اور مساجد کو خط لکھنے کی شدید الفاظ سے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کو صرف مسلم فیتھ کے ساتھ لنک کرنا سراسر زیادتی ہے۔ اعتدال پسندی کا ثبوت دیتے ہوئے باقی فیتھ کو بھی دہشت گردی کے سلسلے میں ڈومور کا مطالبہ کرنا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہماری چوتھی نسل برطانیہ میں پروان چڑھ رہی ہے۔ مسلم کمیونٹی نے ہمیشہ دہشت گردی کی کھل کر مذمت کی اور اس ملک کی معیشت میں اہم رول ادا کیا۔ ایرک پکل کا مسلمانوں کو لکھے جانے والے خطوط مسلمانوں کو شک کی نظر سے دیکھنے کے مترادف ہے۔ جس سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں اور انتہا پسند سوچ رکھنے والی جماعتوں کو ورغلانے کی سازش ہے جو پہلے ہی ایشیائیوں کے خلاف نفرت آمیز رویہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج جو بریڈ فورڈ کی حالت ہے اس سے نکلنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ لیبر پارٹی کو ووٹ دیں۔ دوسری جماعتوں کے امیدواروں کو بریڈ فورڈ کمیونٹی سے کوئی دلچسپی نہیں۔ کونسلر عمران حسین نے کہا کہ وہ اس کے باوجود وہ ہاریں یا جیتیں اس سال کے آخر تک بریڈ فورڈ کے نوجوانوں کے لیے2500جابز مہیا کریں گے۔ سابق لارڈ میئر کونسلر غضنفر خالق نے کہا کہ برطانیہ ہمارا ملک ہے۔ ہمارا جینا مرنا یہاں ہی ہے، ہمیں اپنے حقوق کے لیے سیاسی دھارے میں شامل ہوکر جدوجہد کرنا ہوگی۔ سابق لارڈ میئر محمد عجیب نے کہا کہ وہ بھی ایک طویل عرصہ سے لیبر پارٹی سے وابستہ ہیں۔ لیبر پارٹی ہی وہ جماعت ہے جو عوام کے مفادات کا بہتر طریقے سے تحفظ کرسکتی ہے۔ سابق لارڈ میئر کونسلر نویدہ اکرام نے کہا لیبر پارٹی سب سے بہتر جماعت ہے جو ہماری اقدار کو سمجھتی ہے۔ کونسلر عمران حسین اور عمر حسین جیسے نوجوانوں کو آگے آنا چاہیے۔ چوہدری مالک نے کہا کہ ہمیں ذاتی رنجشوں سے بالاتر ہوکر اس ملک اس شہر کی بہتری کے لیے ایشیائی نوجوانوں کی حمایت کرنا ہوگی۔ ممریز خان لودھی نے کہا کہ یہ ہمارے لیے باعث شرم ہے کہ ہم آج تک بریڈ فورڈ سے کسی مسلمان کو ایم پی منتخب نہیں کرواسکے۔ تاہم وقت آگیا ہے کہ ہم برادری ازم سے بالاتر ہوکر ووٹ دیں۔ تقریب کے میزبان عمر حسین جو انڈر کلف وارڈ میں کونسلر کی حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں اپنی الیکشن کمپین کے پہلے بڑے جلسے کے خطاب میں انہوں نے وعدہ کیا کہ ان کی سیاسی سفر کا واحد مقصد عوام کی خدمت ہی ہے۔ وہ ایشیائیوں کے مسائل حل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ تقریب سے گرتھ لوگن، ظفر اقبال، یونس جنجوعہ، چوہدری حق نواز، گوہر الماس خان، پروفیسر مصدق خان، عبدالاسلام، مولانا عبدالرحمن، راجہ محمد ادریس خان کے علاوہ دیگر نے بھی خطاب کیا۔