مقبول خبریں
راچڈیل مساجد کونسل کی طرف سے مئیر کونسلر محمد زمان کی مئیر چیرٹیز کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
اقتدار کے بجائے کردار کی فکر کی انسان کو کبھی کمزور نہیں ہونے دیتی، راجہ نصیر احمد خان
شفیلڈ،سابق وزیر بلدیات وممبر آزاد کشمیر اسمبلی راجہ نصیر احمد خان نے کہا ہے کہ اقتدار کے بجائے کردار کی فکر کی انسان کو کبھی کمزور نہیں ہونے دیتی اقتدار عارضی چیز ہے جب کہ کردار مرنے کے بعد بھی زندہ رہتا ہے1996 کے الیکشن میں کامیابی کے بعد جس ویژن کا چنائو کیا تھا اس پر اللہ کی مہربانی سے کامیاب رہا ہوںزندگی بھر اصولوں کی سیاست کرتے ہوئے سیاسی سفر طے کیا ہے کبھی اقتدار یا جھنڈی کے لیئے بے اصولی کی سیاست نہیں کی اللہ کی مہربانی اور ووٹرز کے تعاون سے خطے میں تعمیر وترقی کے عظیم منصوبے مکمل کیئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ نمبر ۳ کے علاقے سوہنا ناڑ کے جماعتی کارکنوں راجہ منشی خان،راجہ حبیب،راجہ رزاق اور سابق لارڈ میئر راجہ قربان حسین کی طرف سے منعقدہ استقبالیہ تقاریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا راجہ نصیر احمد نے کہا کہ اللہ کی مہربانی سے سہنسہ کا حلقہ آج آزاد کشمیر اور پاکستان کے کونے کونے تک ایک خصوصی پہچان رکھتا ہے ہم نے تعمیر ترقی کے کام بلاتخصیص برادری،قبیلہ وعلاقہ کیئے ہیں ہمارے دور میں ہونے والی تعمیر وترقی اپنی مثال آپ ہے الیکشن میں سیاسی مخالفین کے کام بھی اسی طرح کیئے ہیں جس طرح اپنے ووٹرز سپورٹرز کے کیئے انہوں نے کہا کہ سیاست میں کامیابی کا راز سچی نیت سے عوامی خدمت ہے عوام کے ساتھ ناطہ جوڑنے والوں کو کبھی مایوسی نہیں ہوتی بڑے بڑے شاہسواروں سے مقابلہ رہا ہے مگر عوامی طاقت کے زور سے ہر میدان میں فتح رہی ہے جس پر اللہ کی ذات کا لاکھ لاکھ شکر ہے انہوں نے کہا کہ سیاسی سفر میں تعاون کرنے والے دوستوں کو کبھی مایوس نہیں کروں گا مسلم لیگ ن کے پلیٹ فورم سے عوامی خدمت جاری رہے گی ہمیں یقین ہے کہ میاں محمد نواز شریف کشمیریوں کی اخلاقی وسفارتی معاونت کرتے ہوئے انہیں بہتر گائیڈ کریں گے