مقبول خبریں
الیکشن 2019 کیلئے کنگزوے وارڈ راچڈیل سے لیبر پارٹی کی مس ایلس رائٹ نامزد
بھارتی لابی نے کشمیر کانفرنس کوانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے: شاہ محمود قریشی
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
تمام مسائل کا حل نبی کریم ؐ کی سنت پر عمل کرنے میں ہے،سید منور حسین شاہ المعروف بابا جی
مانچسٹر ... برطانیہ کے دورے پر آئے معروف عالم دین سید منور حسین شاہ المعروف بابا جی نے ایک دینی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام مسائل کا حل نبی کریم ؐ کی سنت پر عمل کرناہے ۔ کبھی کوئی پریشانی نہیں ہوگی اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اسلام پوری دنیا میں تیزی کے ستاھ پھیل رہا ہے مگر چند شر پسند اسلام کو بدنام کرنے پر کام کر رہے ہیں ۔ اسلام ایک امن کا مذہب ہے ، کسی کو مارنے کا نام اسلام نہیں ہے ۔ سرور کونین ؐ نے ہمیشہ سے محبت کا پیغام دیا ہے تا کہ اسلام سے کسی کو کوئی پریشانی نہ ہو ۔ آج فرانس میں جو واقعات ہو رہے ہیں ان کا قطعاً اسلام ک یساتھ کوئی تعلق نہیں ہے ۔ نہ صرف اسلام کو بدنام کیا جا رہا ہے اوراس کے ساتھ میگزین والے دوبارہ گستاخانہ خاکے شاعت کرکے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کر رہے ہیں ان کوبھی صبر اور حکمت علمی کے ساتھ کام کریں تا کہ دہشتگردی کا خاتمہ کیاجا سکے ۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری شاہد مرحوم کرائون سپورٹس والے کی رہائشگاہ پر محفل عید میلاد النبیؐ کے موقع پر اپنے مریدین کو خطاب کرنے کے موقع پر کی ۔ اور انہوں نے مزید کہا کہ ملک پاکستان میں حکومت افواج پاکستان اور سیاسی و مذہبی جماعتوں کو متفقہ طور پر دہشتگردی کیلئے قانون سازی کی جائے تا کہ ملک میں امن اور دہشتگردی سے محفوظ رہ سکے ۔ اور سانحہ پشاور کے طالب علموں کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور شہیدیوں کے لئے دعا مغفرت بھی کی گئی اور ملک کی سلامتی کیلئے دعائیں مانگی گئی اور قاری سیف قادری نے اپنی خوبصورت آواز میں تلاوت قرآن پاک کی اور ہدیہ نعت بھی پیش کیا گیا ۔ جن شرکاء نے شرکت کی ان میں چوہدری سعید عبداللہ ، چوہدری عابد عبداللہ کرائون سپورٹس ، چوہدری عماد ، چوہدری محمد اشرف ، ڈاکٹر محمد امجد خان ، ارشد اشرف ، چوہدری محمد انور ، چوہدری محمد عثمان ، چوہدری عمان ، چوہدری محمد سلیم سرور ، محمد طاہر ، زعیم انور ، چوہدری محمد منشا ء ، محمد عاقل اعوان ، قادری محمد انور ، قری مبشر انور ، حاجی گلزار خان ، حافظ محمد سرفراز و دیگر نے شرکت کی ۔(بیورو رپورٹ:فیاض بشیر)