مقبول خبریں
الیکشن 2019 کیلئے کنگزوے وارڈ راچڈیل سے لیبر پارٹی کی مس ایلس رائٹ نامزد
بھارتی لابی نے کشمیر کانفرنس کوانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے: شاہ محمود قریشی
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستان میں امن کےلیے دفاعی وسیاسی قوتوں کوجامع پالیسی بنانا ہو گی: ڈاکٹرطاہر القادری
لندن... پاکستان میں امن و امان کے قیام کے لیے دفاعی اور سیاسی قوتوں کو مل بیٹھ کر جامع پالیسی بنانا ہو گی ان خیالات کا اظہار منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سرپرست اعلی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے ہیتھرو ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا برمنگھم میں مرکزی جماعت اہلسنت برطانیہ و یورپ کے زیراہتمام ہونے والی عالمی ختم نبوت کانفرنس میں شرکت کے لیے وہ پیر کے روز برطانیہ پہنچے ,ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ حضور اکرمﷺ دونوں جہانوں کے لیے رحمت ہیںاور مسلمانوں کے ایمان کا یہ حصہ ہے کہ آپ ﷺ کے بعد نبوت کا دروازہ ہمیشہ کے لیے بند ہو چکا ہے اور اللہ کے اس حتمی فیصلہ کو جو بھی چیلنج کرے گا وہ دائرہ اسلام سے خارج ہے پاکستان کی سیاست کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ حالیہ انتخابات نے ایک دفعہ پھر ثابت کر دیا ہے کہ موجودہ نام نہاد جمہوری انتخابی نظام سے نہ صرف عوام کا بلکہ سیاسی قیادت کا اعتماد اور یقین ختم ہو چکا ہے تبدیلی کے دعویداروں کی اپنی سوچ اور عمل ہی تبدیل ہو چکا ہے کل کے انتخابی وعدے کرنے والے آج دو ماہ گذر جانے کے باوجود یہی فیصلہ نہیں کر پائے کہ وہ پاکستان کی سیاسی،سماجی ،معاشی اور دہشت گردی کے خلاف اقدامات کا آغاز کہاں سے کریں انھوں نے کہا کہ انھیں افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ انتخابات سے قبل انھوں نے جن خطرات کی نشاندہی کی تھی آج وہ ایک ایک لفظ نہ صرف سچ ثابت ہو چکا ہے بلکہ مختلف سوچ کے حامل سیاسی راہنماء خود اپنی زبانوں سے ان پر تصدیق کی مہر ثبت کر چکے ہیں ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ موجودہ حکومت اگر دو سال بھی مکمل کر پائی تو ایک معجزہ ہو گا کیوں کہ موجودہ برسر اقتدار طبقے کامسائل کے حل کی حکمت عملی، سوچ،قابلیت اور بصیرت سے دور کا بھی تعلق نہیں ہے