مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
سابق وزیر اعلیٰ گلگت و بلتستان سید مہدی حسین شاہ کا دورہ برمنگھم سٹی کونسل‘لارڈ میئر شفیق شاہ سے ملاقات
برمنگھم ... برطانیہ کے دورے پر آئے ہوئے گلگت و بلتستان کے سابق وزیر اعلیٰ سید مہدی حسین شاہ نے برطانیہ میں صدر آزادکشمیر کے مشیر واجد برکی کے ہمراہ برمنگھم سٹی کونسل کا دورہ کیا۔ لارڈ میئر سید شفیق شاہ سے خصوصی ملاقات کی۔ سید مہدی شاہ کو کونسل کی جانب سے سرٹیفکیٹ اور سوینئر پیش کیا گیا۔ اس موقع پر سابق وزیر اعلیٰ سید مہدی شاہ نے شفیق شاہ کو یورپ کی سب سے بڑی کونسل کی میئر شپ کا منصب سنبھالنے اور پاکستان و اسلام کا نام و وقار بلند کرنے پر خراج تحسین دیتے ہوئے کہا کہ دیارِ غیر میں پاکستانی اوورسیز کمیونٹی شبانہ روز کوششوں اور محنت سے اپنی لیاقت کا لوھا منوا کر ملک و ملت کا نام روشن کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک میں پاکستانیوں کو کامیاب دیکھ کر دلی اطمینان و سکون ملتا ہے۔ اس موقع پر لارڈ میئر شفیق شاہ نے انہیں سٹی کونسل میں آمد پر خوش آمد کہتے ہوئے کہا کہ برمنگھم سٹی کونسل کو یہ امتیاز حاصل ہے کہ یہاں پر سالانہ کروڑوں ٹورسٹ اور سیاح آتے ہیں اور یہ گریٹ سٹی ان کی میزبانی کرتے ہوئے بہترین مہمان نواز نبھاتا ہے۔ اس موقع پر کشمیری کمیونٹی کے نوجوان رہنما سید تصور نقوی، PPP رہنما چوہدری محمد امین، راجہ خرم اور دیگر بھی موجود تھے۔ باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر بات چیت کے بعد لارڈ میئر نے انہیں برمنگھم سٹی کونسل کی جانب سے تعریفی سرٹیفکیٹ اور سوینئر پیش کیا۔ آخر میں انہیں کونسل کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کرایا گیا۔