مقبول خبریں
اولڈہم کے نوجوانوں کی طرف سے روح پرور محفل، پیر ابو احمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
بھارت کی پوری کوشش ہے کہ کشمیری عالمی معاہدوں اور قراردادوں سے دستبردار ہو جائیں: محمد غالب
برمنگھم ... یوم حق خود ارادیت کشمیر کے موقع پر تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب کے زیر صدارت کشمیر ہائوس برمنگھم میں منعقدہ تقریب سے تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ نے اگر اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کیلئے بھارت کو مجبور کیا ہوتا تو آج ایک لاکھ کشمیریوں کو قربانیاں نہ دینا پڑتیں بھارت نے عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی کی ہے فوجی قوت کے بل بوتے پر کشمیریوں کو غلام بنا رکھا ہے،کشمیری،سیاسی،سفارتی محاذ پر اپنی قانونی جدو جہد جاری رکھیں،عالمی برادری کو اپنے وعدے یاد کراتے رہیں کہ اگر خطے میں امن قائم کرنا ہے تو پھر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کرایا جائے،تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے کہا کہ بھارت کی یہ پوری کوشش ہے کہ کشمیری عالمی معاہدوں اور قراردادوں سے دستبردار ہو جائیں تاکہ کشمیر کی تقسیم کیلئے راہ ہموار ہو جائے اور بھارت اپنی مرضی سے کشمیر کے فیصلے کرتا رہے کشمیری بھارت کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے البتہ کشمیریوں کے اندر اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے کہ وہ اپنے اصولی موقف پر قائم رہیں اور بھارت کو ایسا کوئی موقع فراہم نہ کیا جائے جس سے بھارت اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب ہو،آزاد کشمیر سے آئے ہوئے ممتاز کشمیری رہنما خواجہ محمد اقبال نے کہا کہ جس طرح کشمیر ایک اکائی ہے اسی طرح تمام کشمیریوں کو بھی ایک اکائی اور سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح ایک پلیٹ فارم پر جمع رہنا چاہئے ،مختلف موقف رکھنے والی کشمیری جماعتوں کو پہلے اپنے حق خود ارادیت کو حاصل کرنے کیلئے مشترکہ جدو جہد کرنا ہوگی تاکہ بھارت کو مجبور کیا جا سکے کہ وہ اپنے عالمی معاہدوں پر عمل درآمد کرے،کشمیر کنسرن کے جنرل سیکرٹری چوہدری ساجد یوسف نے کہا کہ 5جنوری کا دن عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر کی متناذعہ پر توجہ دلانے کیلئے بڑی اہمیت حاصل ہے،بھارت جیسا ملک جو عالمی معاہدوں کی پاسداری نہ کرے اس پر اقوام متحدہ نے جس طرح خاموشی اختیار کر رکھی ہے اس سے امن کے علمبردار ادارے کی وقار کو نقصان ہو رہا ہے اور اسی طرح مظلوم اور محکوم قوموں کو حق نہ دیا جائے تو اس سے امن کو شدید خطرہ لاحق رہے گا،پاکستان رابطہ کونسل کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری حافظ محمد ادریس نے کہا کہ کشمیریوں نے اگر اپنی ساری توجہ کشمیری محاذ پر مرکوز نہ کی اور آپس کے اختلافات میں رہے تو اس سے تحریک آزادی کو شدید نقصان ہو گا اور بھارت جس طرح پاکستان کی سرحدوں اور کنٹرول لائن پر جارحانہ انداز اپنائے ہوئے ہے اس کا دنیا کو نوٹس لینا چاہئے اور پاکستان کا بھارت کو پسندیدہ قرار دینے کے فیصلے کوواپس لیا جائے،کل جماعتی کشمیر رابطہ کمیٹی کے صدر راجہ محمد امجد خان نے کہا کہ پاکستان عالمی معاہدوں کی بھرپور حمایت کرتا ہے بھارت مسئلہ کشمیر کو خود اقوام متحدہ لے کر گیا تھا اور اب جس طرح خلاف ورزیاں کررہاہے وہ اقوام متحدہ کیلئے لمحہ فکریہ ہے،تقریب سے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور وزیر اعظم آزاد کشمیر کے مشیر چوہدری منظور حسین،جماعت اسلامی آزاد کشمیر مڈ لینڈ کے کنوینئر شاہ نواز حیدر،چوہدری ظفر اقبال ایڈووکیٹ، اسلم مرزا،خالد محمود،قربان حسین،سردار آفتاب اور دیگر رہنما نے بھی خطاب کیا،تقریب کا آغاز خالد محمود کی تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اور محمد عارف کشمیری نے کشمیر پر ایک نظم پیش کی۔