مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
الیکشن کسی ذاتی غرض کیلئے نہیں حلقہ سے برادری ازم کے خاتمے کیلئے لڑ رہا ہوں: راجہ مشتاق
لوٹن ... مسلم لیگ ن میرپور ڈویژن کے سینئر نائب صدر و امیدوار اسمبلی حلقہ چار چڑھوئی آزادکشمیر راجہ مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ میرا الیکشن لڑنے کا سب سے بڑا مقصد حلقے سے برادری ازم کا خاتمہ ہے جس کی بنیاد چوہدری یاسین نے اپنے اقتدار کو دوام بخشنے کیلئے ڈالی تھی۔راجہ مشتاق خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ چوہدری یٰسین چڑھوئی میں ایک برائی ہے جس کے خاتمے کیلئے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی چڑھوئی کے عوام اس برائی کے خاتمے کیلئے میرا ساتھ دیں۔چوہدری یٰسین نے برداری ازم کو فروغ دے کر عوام کے درمیان نفرتیں پید اکی ہیں۔چڑھوئی کا آمدہ الیکشن ہارنا راجہ امتیاز کیلئے بدنامی کا باعث ہو گا آئندہ الیکشن جیت کر راجہ متیاز خان کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر کا بدلہ لیں گے۔آئندہ الیکشن میں صرف چڑھوئی نہیں بلکہ ضلع کوٹلی کی پانچوں سیٹیں جیتیں گے۔اگر ہم سیاست دان گندے ہیں تو عوام خاموش رہنے کے بجائے ہم سے سوال اور ہمارا احتساب کریں۔انھوں نے کہا کہ سینئر وزیر ایک مرتبہ پھر چڑھوئی مرکز سے تحصیل دفاتر منتقل کرنے کے خواہاں ہیں مگر یہ ایک ناممکن بات ہے۔تحصیل دفاتر منتقل کرنے کے اقدام کے خلاف اب لیگی کارکن نہیں بلکہ مجھ سمیت چڑھوئی کے دیگر امیدوار میجر منصفداد،راجہ اقبال خان اور راجہ ریاست کھڑے ہونگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لوٹن میں اپنے اعزاز میں منعقدہ ایک جلسہ عام میں کیا۔ جلسہ میں مسلم لین ن برطانیہ کے صدر زبیر گل، مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ کے صدر زبیر اقبال کیانی، حلقہ کے مسلم لیگی رہنما راجہ امتیاز، معروف کشمیری رہنما نذیر قریشی، مرکزی جماعت اہلسنت کے جنرل سیکریٹری قاضی عبدالعزیز چشتی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ راجہ مشتاق خان نے مزید کہا کہ میں خواہش کرتا ہوں کہ میری جماعت مسلم لیگ ن مجھے ٹکٹ دے ٹکٹ ملنے کی صورت میں چڑھوئی کی سیٹ دعوے سے کہتا ہوں جیت کر دکھاؤں گا۔اس سے قبل بھی ہم نے حکمت عملی سے الیکشن جیتے ہیں اور آئندہ بھی اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے اباؤاجداد کے اصلاف پر عمل پیرا ہو کر کامیابی حاصل کریں۔انھوں نے کہا کہ سیاست میں اب غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے ہم سب کو اپنے مقاصد میں کامیاب ہونے کیلئے اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ایک عوامی نمائندہ باقی لوگوں کے لئے ایک اچھا نمونہ ہوتا ہے عوام قیادت کا انتخاب سوچ سمجھ کر یں۔اگر ہم گندے ہیں تو ہمارے ساتھ لاڈ پیار نہ کریں بلکہ ہماری غلطیوں کی اصلاح کریں۔انھوں نے کہا کہ چڑھوئی کے تھانوں اور پٹوارخانوں میں اصلاحات لانے کی ضرورت ہے۔جس انسان کو اللہ پاک نے اشر المخلوقات بنایا ہے ان کے ساتھ آج جانوروں جیسا سلوک کیا جارہا ہے۔راجہ مشتاق خان ایڈووکیٹ نے اس موقع پر مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے والے حلقہ چار چڑھوئی سے تعلق رکھنے والے چوہدری عبدالرحمان کو خوش آمدید کہا اور اپنے تعاون کا مکمل یقین دلایا ہے۔صد رپاکستان مسلم لیگ نواز برطانیہ زبیر گل نے کہا کہ کشمیری ہمارے بھائی ہیں جنکا کے ساتھ ہمارا گہرا رشتہ ہے پاکستان مسلم لیگ ن اور آذاد کشمیر میں کوئی تفریق نہیں ہے حالیہ آذاد کشمیر کے الیکشن میں ٹکٹ تقسیم کرنے میں چند خرابیاں ہوئی ہیں آئند ان کی اصلاح کرتے ہوئے پوری قوت کے ساتھ الیکشن میں حصہ لیں گے ۔انھوں نے کہا کہ آئندہ آذاد کشمیر کے اندر بھی مسلم لیگ نواز کی حکومت بنے گی جس طرح حالیہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کو ووٹ دیکر کم میاں نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کشمیریوں نے کم وقت میں مسلم لیگ ن کو ووٹ دیئے ہیں وہ اک عمدہ مثال ہے۔زبیر گل نے کہا کہ میاں نواز شریف آذاد کشمیر مسلم لیگ ن بنانے کا زہن نہیں رکھتے تھے بلکہ وہ مسلم کانفرنس کو ہی مسلم لیگ ن کا سہارا دینا چاہتے تھے مگر سردار عتیق کی غلطیوں کی وجہ سے میاں صاحب نے جماعت کا قیام عمل میں لایا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مسلم لیگ ن آذاد کشمیر برطانیہ راجہ زبیر اقبال کیانی نے مسلم لیگ ن میں نئے شمولیت اختیار کرنے والے چوہدری عبدالرحمان کو خوش آمدید کہتے ہیں یہ جماعت اچھا اضافہ ہے۔انھوں نے کہاکہ راجہ مشتاق خان کی شخصیت سے میں زاتی طور پر زمانہ طالبعلمی سے متاثر ہوں موصوف ایک اچھے انسان ہیں ۔زبیر اقبال کیانی نے کہا کہ سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان کی ایک عرصے سے زاتی خواہش تھی کہ راجہ مشتاق خان ان کے قافلے کا حصہ بنیں۔راجہ مشتاق خان جیسے لوگوں کا مسلم لیگ ن میں شامل ہونا ایک خوش آئند ہے۔امید ہے کہ آئندہ الیکشن میں چڑھوئی کے تمام امیدواراور کارکنان مل جل کر الیکشن لڑیں گے۔مسلم لیگ ن آذاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر راجہ امتیاز خان نے کہا کہ میں آئندہ الیکشن میں چڑھوئی سے امیدوار نہیں ہوں ۔تاہم میری خواہش ہے کہ 2006کی طرح آمدہ الیکشن میں بھی تمام امیدوار متحد ومنظم ہو کر ایک ایجنڈے پر مفتق ہوجائیں جماعت جسکو ٹکٹ دے اس کی سب لوگ حمایت کریں ،راجہ امتیاز خان نے کہا کہ چوہدری یٰسین سیاست میں کسی بھی حد تک جا سکتا ہے مجھے ضمنی الیکشن می پارٹی امیدوار کی حمایت کرنے کی وجہ سے جھوٹے مقدمے میں پھنسایا گیا ہے چوہدری یٰسین ایک ساھنڈ ہے جو ہماری فصل میں گھس گیا اس کو نکالنے کیلئے ڈنڈے کی ضرورت ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حریت رہنما سینئر نائب صدر ورلڈ کشمیر فریڈم موومنٹ نذیر احمد قریشی نے کہا کہ برطانیہ میں مقیم آذاد کشمیر اپنے مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کی آذدی کے لئے اپنی اپنی بساط کے مطابق کوششیں کریں ۔انھوں نے کہا کہ جمہوریت کا دعویدار بھارت مقبوضہ کشمیر میں صرف ایک الیکشن وہاں سے فوج نکال کر کرائے اور کشمیر کو آذادی سے ووٹ ڈالنے کا حق دے کشمیری چاہیے بھارت،پاکستان کو ووٹ دیں جس کو بھی مگر فوج کے سائے میں ہونے والے انتخابات کو کشمیری نہیں مانتے۔کشمیریوں کی آذادی کی تحریک سے غداری کرنے والے فاروق عبداللہ کو حالیہ الیکشن میں شکست فاش ہو چکی ہے فاروق عبداللہ کا سیاست تابوت اب اس کے کندھوں کا بوجھ بن چکا ہے۔قاضی عبدالعزیز چشتی،سابق کونسلر راجہ سلیمان،راجہ عبدالقیوم،ڈپٹی میئر طاہر ملک،راجہ امجد خان،راجہ خلیل،ڈاکٹر یٰسین رحمان،راجہ تاج خان،چوہدری محمد ایوب،راجہ ضاروب خان،راجہ شفیق احمد،راجہ یعقوب خان،راجہ شفیق پوتا،چوہدری کاشف،کونسلر راجہ اسلم،راجہ آصف خان،چوہدری عبدالرحمان،سردار فاروق،راجہ امجد فاروق،راجہ افتخار کھتیاڑوی،راجہ طعلت جمیل،راجہ ماجد خان،راجہ امیر اللہ اور دیگرنے خطاب کیا۔تقریب میں راجہ شاہنوا خان صدر پاکستان ن لیگ بولٹن،راجہ سجاد حسین صدر ن لیگ نارتھ ویسٹ،راجہ فضل مجدد خان سینئر نائب صدر نارتھ ویسٹ،اقبال سندھو انفارمیشن سیکرٹری،چوہدری ریاض ،راجہ مروت خان،راجہ شاہپال خان،راجہ انعام اللہ ایڈووکیٹ،راجہ ہدایت اللہ،راجہ صداقت حیات اور برطانیہ کے شہروں برمنگھم ،سلاؤ،لندن،بولٹن،مانچسٹر،سٹوک،پیٹربرا،سنٹالبن ،ہائی ویکمب اور دیگر شہروں سے بڑی تعداد میں ن لیگ کے رہنماؤں اور کارکنان نے شرکت کی۔