مقبول خبریں
سیرت النبیؐ کے پیغام کو دنیا بھر میں پہنچانے کے لئے میڈیا کا کردار اہم ہے:پیر ابو احمد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
نبی کریم کی ولادت کامبارک دن ہے دکھی انسانیت کے لئے امن و راحت کا پیغام دیتا ہے: فیتھ لیڈرز
لوٹن ... جامعہ اسلامیہ غوثیہ ٹرسٹ میں اکتیسویں سالانہ میلاد مصطفی کانفرنس کے موقع پر برطانیہ کے سرکاری اداروں کے اہلکاروں‘ نمائندگان‘ ہاؤس آف کامنز اور ہاؤس آف لارڈ زکے اراکین سمیت مفکر اسلام ڈاکٹر پیر سید عبدالقادر جیلانی‘ جانشین امیر ملت پیر سید منور حسین جماعتی‘ مناظر اسلام علامہ مفتی محمد حنیف قریشی‘ پیر عبدالقادر‘ صاحبزادہ سید مظہر حسین گیلانی‘ صاحبزادہ سید انور حسین کاظمی‘ علامہ قاضی عبدالرشید چشتی‘ صاحبزادہ ضیاء المصطفیٰ‘ پاکستان ایوان صدر کے قاری نجم مصطفےٰ‘ سید زیب مسعود ‘قاری شاہد محمود‘ ذوالفقار حسینی‘ پاکستان ہائی کمیشن میں تعینات ہیڈ آف چانسلر سید مصطفی ربانی کے علاوہ زندگی کے تمام مکاتب فکر کے سیکڑوں افراد عاشقان رسول نے شمولیت کرکے جشن میلاد النبیؐ میں نبی پاکؐ سے اپنی عقیدت و محبت کا بھرپور اظہار کیا لوٹن میں برطانیہ کا سب سے بڑا مذہبی اجتماع برطانیہ کا ہر سال کی طرح سب سے بڑا اجتماع ثابت ہوا اس کانفرنس کے منتظم اعلیٰ اور میزبان علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی نے استقبالیہ خطبے میں کہا کہ بارہ ربیع الاول شریف نبی کریم کی ولادت طیبہ کا مقدس اور مبارک دن ہے جو دکھی انسانیت کے لئے امن راحت اور سکون کا پیغام دیتا ہے اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات اور پرامن مذہب ہے جس پر عملی پیرا ہو کر ہم اپنی دنیا و آخرت سنوار سکتے ہیں علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی نے لارڈ قربان حسین‘ کیلون ہو پکنز ایم پی‘ گیون شکر ایم پی‘ کارونر آف بیڈ فورڈ شائر پیٹر‘ بیڈ فورڈ شائر ہیڈ آف پولیس انسپکٹر چیف اور دیگر کی موجودگی میں میلاد کے شرکاء سے قراردادیں بھی منظور کروائیں کہا سلام کا خوبصورت چہرہ دہشت گردی کے ذریعے مسخ کرنے والوں کے خلاف کمر بستہ ہونا ہوگا داعش جیسی اسلام دشمن تحریکوں اور دور حاضر کے خارجیوں کا متحد و منظم ہو کر قلع قمع کرنا ہوگا انہوں نے حکومت پاکستان اور پاک افواج کے حق میں قرارداد منطور کروائی کہ جو دہشت گردوں کے خلاف پشاور سانحہ کے بعد ایکشن پلان تیار کیا گیا ہے اس پر مکمل عمل درآمد کروایا جائے اور پاک افواج کو اوورسیز پاکستانی مکمل حمایت و سپورٹ کرتے ہیں مفکر اسلام پیر سید عبدالقادر جیلانی نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ حضرت محمد ؐ خاتم الانبیاء اور خاتم الرسول ہیں اور آپ کا لایا ہوا نظام حیات پوری انسانیت کے لئے رہبری و رہنمائی مشعل راہ و ہدایت ہے آپ کا یوم پیدائش منانا باعث برکت اور اجر و ثواب ہے اور اس طرز کی کانفرنسوں کے انعقاد کے لئے پوری امت کا اتحاد و اتفاق پیدا کیا جاسکتا ہے نبی پاک کی محبت اور اتباع ایک بندہ مومن کا سرمایہ حیات ہے آج پوری دنیا میں جشن میلاد النبیؐ منا کر نبی پاک کی عظمتوں اور نعمتوں کا اظہار کیا جارہا ہے اور اس سے ہماری بخشش اور نجات کا ذریعہ ممکن ہے میلاد کانفرنس کے مہمان خصوصی پیر سید منور حسین جماعتی نے کہا کہ آج کا یہ عظیم الشان اجتماع سرور کائنات سے محبت و ایثار و اخلاص کا حسین منظر پیش کررہا ہے اور ہر طرف درود و سلام کے نذرانے پیش کئے جارہے ہیں نبی پاکؐ کی محبت کے تقاضے ہیں کہ آپ کی سیرت پر عمل پیرا ہو کر ہم دینی و دنیاوی اور اخروی سعادتیں حاصل کرسکتے ہیں ممتاز عالم دین علامہ مفتی محمد حنیف قریشی نے قرآن و حدیث کی روشنی میلاد مصطفی پر تفصیلاً گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نبی پاک کے اوصاف اور کمالات‘ اصحاب اہل بیت کا ذکر ہی میلاد مصطفی ہے قرآن مقدس نے نبی پاک کی حسین و جمیل صورت اور اعلیٰ سیرت و کردار اور اخلاق کا حسین مجموعی و خوبصورت گلدستہ ہے انہوں نے کہا کہ حضورؐ رحمت اللعالمین ہیں اور آپ کی رحمت سے کائنات کا ذرہ ذرہ فیضیاب ہورہا ہے۔ لارڈ قربان حسین نے نبی پاک کے یوم ولادت پر تمام مسلمان امہ کو مبارک دیتے ہوئے علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی کی مذہبی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی کانفرنس بین المذاہب کے اتحاد کے فروغ کے لئے ایک زینہ ثابت ہوسکتی ہے انہوں نے اس اجتماع کے منتظمین کو شاندار اجتماع منعقد کرنے پر مبارکباد دی۔ کیلون ہوپکن ایم پی لوٹن نارتھ نے کہا کہ انہیں اس بڑے اور خوبصورت اجتماع میں شمولیت اختیار کرکے دلی مسرت ہوئی اور حضورؐ کی ولادت کا یہ دن آپ سے محبت اور ایمان والوں کے لئے باعث رحمت ہے انہوں نے پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کے ساتھ کام کرنے کا اپنا بھرپور اعادہ کیا۔ گیون شکر ایم پی لوٹن ساؤتھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ مسلمانوں کے ایشوز اور جائز مفادات سے متعلقہ امور میں شرکت کرتے چلے آرہے ہیں اور حال ہی میں انہوں نے پاکستان اور آزاد کشمیر کا دورہ کیا ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان اس وقت مشکل دور سے گزر رہا ہے اور پشاور جیسا دلخراش سانحہ پوری قوم کے لئے ایک صدمہ ہے۔ پاکستان ہائی کمیشن لندن میں تعینات ہیڈ آف چانسلری سید مصطفی ربانی نے اپنے پیغام میں کہا کہ اسلام کا دہشت گردی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں اور پاکستان میں جس طرح کے حالات پشاور سانحہ کے بعد رونما ہوئے وہ خود دراصل 16دسمبر کو پشاور میں موجود تھے اور اس وقت تک پاکستانی قوم اس صدمے سے باہر نہیں نکل سکی لیکن اس درد ناک واقعہ نے پوری پاکستانی قوم کو متحد اور منظم کردیا ہے اور اب امید کی جاسکتی ہے کہ حکومت دہشت گردی پر قابو پالے گی انہوں نے کہا کہ حضورؐ سرور کائنات کی سنت پر عمل پیرا ہو کر ہم دنیا میں اسلام کا امن محبت اور اخوت کا پیغام عام کرسکتے ہیں اور علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی کی جانب سے اس طرح کے اجتماعات ہمارے اسلامی مشن یا مقاصد کے حصول میں ممدو معاون ثابت ہوسکتے ہیں۔علامہ عبدالقادر مہتمم جامعہ انوار العلوم واہ کینٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ نبی پاکؐ کی ولادت سے جہالت کا خاتمہ ہوا اور ہر طرف قران کی سنہری تعلیمات سے دنیا منور ہوگئی۔ صاحبزادہ قاضی ضیاء المصطفی نے اپنے انگلش خطاب میں کہا کہ اس قسم کی کانفرنسوں اور سیمینار کے ذریعے نوجوان نسل کو نبی کریمؐ کی حیات طیبہ سے روشناس کرایا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ نبی پاک باعث تخلیق کائنات ہیں اور آپ کا وجود مسعود سارے جہانوں کے لئے رحمت اور شفاء ہے۔ مولانا صاحبزادہ سید انور حسین کاظمی نے کہا کہ نبی پاک کی محبت اور اتباع کرکے ہم دونوں جہانوں کی عزتیں اور سرفرازیاں حاصل کرسکتے ہیں نبی پاک کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہو کر اﷲ اور اس کے رسولؐ کا قرب حاصل کیاجاسکتا ہے۔ علامہ قاضی عبدالرشید چشتی نے اپنے خطاب میں کہا کہ نبی کریمؐ سے محبت و عقیدت کا اظہار ان کی پیروی پر کاربند ہو کر کیا جاسکتا ہے اور نبیؐ کی اطاعت اﷲ کی اطاعات ہے اور جس طرح اﷲ پاک پر ایمان لانا ایمان کالازمی جزو ہے اسی طرح سرکار دو عالم کی ذات پر کامل ایمان ہی ایمان کی تکمیل ہے۔لوٹن کے سابق میئر کونسلر محمد ریاض بٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ جامعہ اسلامیہ غوثیہ کے ساتھ گزشتہ پچیس سالوں سے منسلک ہیں اور اپنے لئے اعزاز کا باعث سمجھتے ہیں کہ وہ علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی کی نظامت میں خود نماز پڑھتے ہیں اور ہر مذہبی اجتماع میں شریک ہوتے ہیں اور قاضی عبدالعزیز چشتی اور جامعہ غوثیہ ٹرسٹ نے ہمیشہ رواداری‘ محبت اور امن کا درس دیا ہے اور آج ہم سرخرو ہیں کہ کوئی شخص یا برطانوی ادارہ یہ نہیں کہہ سکتا کہ یہاں سے کسی قسم کا منفی پیغام اس ملک و قوم کے خلاف گیا ہے یا کبھی بھی انسانیت کی فلاح و بہبو دکے علاوہ اس ادارے نے کوئی ایسا کام نہیں کیا کہ کوئی اس پر انگلی بھی اٹھا سکے کانفرنس میں پاکستان پریس کلب کے صدر فیاض غفور نے خصوصی شرکت کی میلا دکانفرنس کا آغاز پاکستان کی قومی اسمبلی کے قاری نجم مصطفی کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا جبکہ شہرہ آفاق ثناء خوانوں جن میں سید زبیب مسعود‘ قاری شاہد محمود‘ ذوالفقار حسین‘ طارق ہمدانی‘ سید نعمان شاہ نے بارگاہ رسالت مآب میں گلہائے عقیدت اس پرسوز اور دلکش انداز میں پیش کئے کہ پورا مجمع عشق و محبت رسول ؐ سے لبریز ہو کر جھوم اٹھا اور پوری فضا نعرہ تکبیر و رسالت سے گونج اٹھی مسلم ہینڈز کے سرپرست اعلیٰ سید پیر لخت حسنین نے کہا کہ نبی پاک نے دکھی انسانیت کی خدمت کرکے ان کے دکھوں کا مداوا کیا اور اپنی امت کے لئے ایک نئی منزل اور راہ متعین کی اور آج ہم حضور کی سنت پر عمل کرکے دکھی انسانیت کی پوری دنیا میں خدمت کرکے اپنے لئے نہ صرف اعزاز سمجھتے ہیں بلکہ اپنی آخرت کا سامان بھی مہیا کرتے ہیں قاری واجد حسین نے نبی پاک کی سیرت پر عمل کرنے کی تلقین کی اس موقع پر کونسلر چوہدری محمد ایوب سابق میئر راجہ وحید اکبر ڈپٹی میئر کونسلر طاہر ملک‘ کونسلر راجہ محمد اسلم‘ شیراز خان‘ راجہ محمد یعقوب خان‘ ملک آزاد نکیالوی‘ ملک محمد اکرم‘ نثار احمد راٹھور‘ ڈاکٹر نور الدین ملک‘ عبدالرشید میر‘ عبدالرشید بھٹی‘ محبوب چشتی‘ حافظ محمد کامران‘ حافظ صبور احمد‘ قاضی سراج المرتضیٰ ‘ قاضی راجہ شاہ پال خان‘ پروفیسر امتیاز‘ چوہدری نثار‘ سید امجد علی شاہ‘ سید عبدالرشید شاہ‘ سید رضی گیلانی‘ سید افتخار شاہ‘ راجہ منشی خان‘ صوفی کرامت حسین‘ راجہ علی اصغر‘ خلیفہ محفوظ بٹ اور دیگر بڑی تعداد میں موجود تھے آخر میں امت کے اتحاد پاکستان فلسطین کشمیر اور اسلامی دنیا میں مسلمانوں کے مسائل کے حل کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔