مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
حضرت محمدؐ نے تعلیم کو عام کرنے کا پیغام دیا تاکہ جہالت کو ختم کیاجائے،یورپین پارلیمنٹ ممبر محمد افضل
مانچسٹر:قادریہ جیلانیہ اسلامک سنٹر میں سحر سرکار فلک ناز خان خلیفہ مجاذ بغیض قلندری بسلسلہ جشن عید میلاد النبیؐ ذکر محفل کا انعقادکیا گیا، جس میں یورپین پارلیمنٹ ممبر محمد افضل خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج دنیا میں تعلیم حاصل کرنے پر زور دیا جا رہا ہے مگر14صدیاں گزرنے کے بعد سرور کونین حضرت محمدؐ نے تعلیم کو عام کرنے اور علم کی شمع جلانے کا پیغام دیا تھا تاکہ جہالت کو ختم کیاجائے اور علم،تعلیم انسان کو عزت و احترام خاص کر خواتین کی عزت اور بڑوں کا احترام چھوٹوں سے محبت کا سلیقہ سکھاتی ہے،ہمیں نوجوان نسل کو اعلیٰ تعلیم سے آراستہ کرنا ہے تاکہ وہ اپنے ملک و قوم کیلئے مثبت کردار ادا کر سکیں، اس موقع پر سمی سرکار فلک ناز خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آج جشن عید میلاد النبیؐ کا دن منا رہے ہیں جس کا مقصد ہمارے آقا دو جہاں کے پیغام کوعام کرنا ہے اوراسلام میں خواتین کا ہمیشہ سے اہم کردار رہا ہے اور حضرت خدیجہ کبریٰ نے نبی کریمؐ کی خدمت میں اپنا سب کچھ قربان کر دیا تھا اور اسلام قبول کیا تھا آج ہمیں اپنی خواتین کو گھر میں نبی کریمؐ کی تعلیمات کوعام کریں ،اسلام میں عورت کا ایک مقام ہے ہر عورت ایک ماں،بیٹی،بیوی کا کردار ادا کرتی ہے،پروگرام میں شروع میں تلاوت قرآن پاک حافظ محمد طاہر نے پیش کی اور ہدیہ نعت کے پھول پیش کئے،آخر میں تمام امت مسلمہ کیلئے دعا مانگی گئی،لنگر کا بھی انتظام تھا،عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،جس میں چوہدری فریاد احمد،عبدالرحمن،محمد تنویر بٹ،وسیم احمد،حافظ محمدی،فاروق عقیل اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔بیورو رپورٹ:فیاض بشیر