مقبول خبریں
دار المنور گمگول شریف سنٹر راچڈیل میں جشن عید میلاد النبیؐ کے حوالہ سےمحفل کا انعقاد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
جموں و کشمیر کی آزادی کیلئے اس سال بھرپور جدو جہد کی جائے گی،تحریک حق خود ارادیت یورپ
بریڈ فورڈ:ریاست جموں و کشمیر کی آزادی کیلئے اس سال بھرپور جدو جہد کی جائے گی تارکین وطن کشمیری و پاکستانی اتحاد و یکجہتی سے برطانوی سیاسی جماعتوں اور سیاستدانوں کو لابی کریں گے۔اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل در آمد کرتے ہوئے کشمیر میں کشمیر میں استصواب رائے کروایا جائے۔بھارتی حکومت کے جارحانہ اقدامات کا عالمی برادری نوٹس لے،کنٹرول لائن اور ورکنگ بائونڈری پر مسلسل کشیدگی سے بھارت اور پاکستان کے درمیان ایٹمی جنگ بھی چھڑ سکتی ہے،پوری ریاست کی آزادی سفارتی محاذ پر سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی،تحریک حق خود ارادیت یورپ کی کارکردگی قابل ستائش ہے،بریڈ فورڈ میں بیس سے زائد کشمیری پاکستانی،سیاسی سماجی اور مذہبی رہنمائوں کے علاوہ خواتین رہنمائوں کا یوم حق خود ارادیت پر خطاب اور جدو جہد آزادی کیلئے عزم کا اظہار۔جموں و کشمیرتحریک حق خود ارادیت کے زیر اہتمام اقوام متحدہ کی5جنوری1949کی قرارداد کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے پاکستانی قونصل جنرل خلیل احمد باجوہ،کنزرویٹو پارٹی کے پارلیمانی امید واروں افتخار احمد،عطرت علی،تحریک کے سر پرست سردار عبدالرحمان،چیئرمین راجہ نجابت حسین،سکنتھورپ کے سابق میئر کونسلر جاوید اسحاق،تحریک کی نارتھ ویسٹ کی چیئرپر سن کونسلر یاسمین ڈار،سیکرٹری شبانہ الطاف عباسی ایم بی ای،بریڈ فورڈ مسلم وومن فورم کی چیئر پرسن صبیحہ خان،اوورسیز پاکستانی سالیڈیرٹی یارکشائر کے چیئر مین آصف خان،کنزر ویٹو مسلم فورم کے سیکرٹری ڈاکٹر غلام عباس،وائس چیئر پرسن فلک ناز احمد،پاکستان سوسائٹی ویسٹ یارکشائر کے چوہدری محمد اصغر،مسلم لیگ کے مرکزی رہنما راجہ اللہ دتہ اے ڈی،پاکستان کلب کے صدر بشارت علی ایڈووکیٹ،پیپلز پارٹی کے شاہ محمد کھوکھر،آصف نسیم راٹھور،مذہبی رہنما قاضی غلام شبیر،حاجی لیاقت علی،ملک رحمت اعوان،حاجی محمد نجیب،حاجی کرامت حسین نے خطاب کیا،تحریک کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے تفصیل سے گزشتہ سال کی تحریکی سر گرمیوں اور مستقبل کے پروگراموں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تنظیم نے اپنے منشور اور پروگرام کے مطابق جو سرگرمیاں شروع کر رکھی ہیں اس سے یورپ اور برطانیہ کے ہر ایوان اور ہر سیاسی پارٹی تک کشمیریوں کا حقیقی نکتہ نظر پہنچ رہا ہے اور ہمارے ساتھ بے شمار سیاسی سماجی اور مذہبی رہنمائوں نے تعاون اور سر پرستی کر کے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول میں جدو جہد میں معاونت کی ہے جس پر ہم پوری کشمیری قوم کی طرف سے شکر گزار ہیں اور آج نئے سال کی پہلی تقریب میں اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ وطن کی آزادی تک مسلسل جدو جہد جاری کھیں گے۔انہوں نے خصوصی طور پر کونسلروں اور خواتین رہنمائوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنے ممبران پارلیمنٹ کو کشمیریوں کا ہمنوا بنانے اور پارلیمنٹ میں بحث کروانے کے علاوہ کشمیر گروپوں اور پاکستان گروپوں کے قیام پر بھی تعاون کیا،یہی وجہ ہے کہ تحریک کی سپریم کونسل نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم اگلے پورے سال کیلئے برطانیہ کے تمام شہروں میں خواتین رہنمائوں کی قیادت میں تحریکی سرگرمیاں تیز کریں،انہوں نے اس موقع پر وادی کشمیر کے عظیم جیالوں اور مجاہدین کو خراج تحسین پیش کیا اور شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک کشمیری شہیدوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں ہونے دیں گے،انہوں نے کہا کہ وطن کی آزادی ہمارا مشن ہے اور اس کے لئے ہماری ٹیم کے بزرگوں،نوجوانوں او ر خواتین نے مشن کی تکمیل تک جدو جہد جاری رکھنے کا عزم کیا ہوا ہے۔ہمیں تمام کشمیریوں اور پاکستانیوں سے تعاون کی امید ہے،پاکستانی قونصلر جنرل خلیل احمد باجوہ نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ حکومت میاں نواز شریف کی قیادت میں کشمیریوں کا کیس ہر محاذ پر لڑے گی اور ہم بھارت کی گیدڑ بھپکیوں سے مرعوب ہونے والے نہیں ہیں کشمیری عوام سے اقوام متحدہ نے جو وعدے کر رکھے ہیں پاکستان ان وعدوں کی تکمیل کیلئے بھرپور کوششیں جاری رکھے گا،انہوں نے اس موقع پربیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی مقامی سیاسی،سماجی اور پروفیشنل زندگی میں ترقی پر خوشی کا اظہار بھی کیا اور ان تمام پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کی جنہیں حال ہی میں نئے سال کی آنرز لسٹ میں اعزازات ملے ہیں،انہوں نے پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی سے کہا کہ وہ مقامی سیاست میں زیادہ سے زیادہ شامل ہو کر پاکستان کا نام روشن کریں،وزیر اعظم آزاد کشمیر کے مشیر اور تحریک کے سر پرست سردار عبدالرحمان خان نے5جنوری 1949کی قرارداد کو تفصیل سے بیان کر کے حاضرین کو مسئلہ کشمیر کے تاریخی پس منظر اور کشمیری لیڈر شپ کی ابتدائی جدو جہد آزادی سے آگاہ کیا،بریڈ فورڈ ایسٹ سے کنزرویٹو پارٹی کے پارلیمانی امید وار افتخار احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ بحیثیت کشمیر راجہ نجابت حسین اور انکی ٹیم کے ساتھ مل کر تحریک آزادی کشمیر کے سفارتی محاذ پر پہلے بھی متحرک تھا اور اب بھی مسئلہ کشمیر کو اپنی پارٹی اور حکومت تک اٹھانے کیلئے ہر سطح پر معاونت کروں گا،ہیڈر سفیلڈ سے کنزرویٹو پارٹی کی پارلیمانی امید وار عطرت علی نے کہا کہ وہ گزشتہ چند سالوں میں تحریک حق خود ارادیت کا حصہ ہیں اور مقبوضہ کشمیر کی خواتین اور بچوں پر ہونے والے مظالم کو برطانوی پارلیمنٹ اور کنزر ویٹو پارٹی میں پہلے بھی اٹھاتی رہی ہیں اور آئندہ بھی تحریک کا حصہ بن کر اس سال بھرپور کردار ادا کریں گی،سکنتھورپ کے سابق میئر اور لیبر کونسلر جاوید اسحاق نے اپنے شہر کے کشمیریوں کی کی طرف سے جہاں تحریکی رہنمائوں کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا وہاں اپنے علاقے کے تین ممبران پارلیمنٹ کو مسئلہ کشمیر پر لابی کرنے کے حوالے سے بھی آگاہ کیا،مانچسٹر سے لیبر کونسلر اور تحریک کی نارتھ ویسٹ سے چیئر پرسن کونسلر یاسمین ڈار نے کہا کہ ہماری چند سالوں کی محنت رنگ لائی ہے اور آج نارتھ ویسٹ کے اکثریتی ممبران پارلیمنٹ اور سیاستدان کشمیریوں کی کھل کر حمایت کر رہے ہیں جس کا سارا کریڈٹ تحریکی قیادت کو ہے،تحریکی سیکرٹری شبانہ الطاف عباسی نے تفصیل سے اپنی محنت،تحریک کے یورپی دوروں پاور برطانوی پارلیمنٹ میں مستقبل کے پروگراموں میں تعاون کی اپیل کرتے ہوئے مردوں سے خصوصی اپیل کی کہ وہ خواتین کو مقامی معاشرے اور سیاست میں فعال کردار ادا کرنے کیلئے راجہ نجابت حسین لوگوں کی تقلید کریں جنہوں نے برطانیہ بھر سے خواتین کو منظم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،بریڈ فورڈ مسلم وومن فورم کی چیئر پرسن صبیحہ خان نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں نارتھ آف انگلینڈ میں جس انداز میں خواتین مسئلہ کشمیر کو جاگر کرنے کیلئے منظم ہوئی ہیں اس سے تحریک آزادی کشمیر کو سفارتی محاذ پر تقویت ملی ہے،تحریک تحفظ ناموس رسالت کے نارتھ سے چیئر مین ملک رحمت اعوان نے کہا کہ گزشتہ دو سال سے ہماری تحریک کے سر پرست پیر علائوالدین صدیقی صاحب کی ہدایت اور سر پرستی میں ہم راجہ نجابت حسین اور انکی ٹیم کے ساتھ کشمیر کی آزاد ی کی تحریک میں انکا ساتھ دے رہے ہیں اور اس سال بھی بھرپور انداز میں تعاون جاری رکھیں گے،دیگر مذہبی رہنمائوں نے عید میلاد النبیؐ کے حوالے سے خصوصی پروگرام پیش کیا اور مسلمانوں کو دعوت دی کہ وہ حضور کی سنت اور اسلام کے اصولوں پر عمل درآمد کر کے آخرت کی نجات کا بھی بندو بست کریں،تقریب کے آخر میں تحریک کی رہنما شبانہ الطاف عباسی کو ایم بی ای ملنے کی خوشی میں مبارک کا کیک بھی کاٹا گیا اور بیگم خلیل احمد باجوہ نے انہیں دیگر خواتین تعظیم سوینر،ڈاکٹر تسنیم طارق اور فلک نز احمد کے ہمراہ پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا اور ایک پروفیشنل خاتون کو اعزاز ملنے پر تمام پاکستانیوں کی طرف سے خوشی کا اظہار کیا۔بیورو رپورٹ:فیاض بشیر