مقبول خبریں
lets talk گروپ کے زیر اہتمام کمیونٹی کو ذہنی امراض کی آگاہی کے لیے ورکشاپ کا انعقاد
صادق خان رسوائی کا باعث اور برطانیہ کے دارالحکومت لندن کو تباہ کررہے ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
سابق صدر پی ٹی آئی یارکشائر اینڈ ہمبر ریجن طاہر ایوب خواجہ کا اپنی رہائش گاہ پر محفل کا انعقاد
رنگ خوشبو سے جو ٹکرائیں تو منظر مہکے!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
حضور تشریف لائے تو کائنات جگمگا اٹھی،ہر طرف روشنی ہی روشنی ہو گئی، علامہ محمد سجاد رضوی
ہیلی فیکس:ہیلی فیکس کی سر زمین پر عشاق رسول کریمؐ کا محبتوں سے سرشار،عظیم الشان جلوس میلاد النبی ؐ میں شریک ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ اہل اسلام اپنے کریم آقا سے ہر چیز سے بڑھ کر محبت کرتے ہیں اور حضور نبی کریمؐ کی ولادت با سعادت کو نعمت عظمیٰ سمجھتے ہیں،حقیقت یہ ہے کہ حضور خاتم النبیینؐ اس کائنات کی جان ہیں اور آپؐ کی تشریف آوری،رب تعالیٰ کا احسان عظیم اور فضل ہے،حضور تشریف لائے تو کائنات جگمگا اٹھی،ظلمتیں کافور ہوئیں،ہر طرف روشنی ہی روشنی ہو گئی،ان خیالات کا اظہار ہیلی فیکس کے مرکزی جلوس عید میلاد النبیؐ سے خطاب کرتے ہوئے،محترم علامہ محمد سجاد رضوی خطیب ہیلی فیکس نے کیا،ان کا کہنا تھا کہ انسانوں کا اتنا عظیم الشان اجتماع صرف اور صرف اپنے عظیم پیغمبر ؐ کی یاد اور محبت کی خاطر اکٹھا ہوا ہے،آج بھی اہل ایمان کے دلو ں کی دھڑکن اپنے نبی اعظم و آخر کے خام سے جاری ہے،علامہ محمد اسد اللہ نوری،خطیب جامع مسجد مدنی نے اپنے خطاب میں حضور نبی کریمؐ کی عظمتوں،رفعتوں اورفضائل و کمالات کا خوبصورت انداز میں تذکرہ کیا اور کہا کہ حضور نبی کریمؐ کی تشریف آوری،سب سے بڑی نعمت ہے اس سے بڑھ کر اہل ایمان کی خوشی اور مسرت کیا ہو سکتی ہے کہ انہیںغم خوار آقا و مولیٰ مل گئے۔جامع محمدیہ نوریہ سے حافظ و قاری ظہیر اقبال نے اپنے طلبہ و مقتدی حضرات کے ہمراہ جلوس میں شرکت کی اور خوبصورت انداز میں نعت شریف پیش کی۔ہیلی فیکس کی بہت بڑی تعداد اس جلوس میں شریک تھی،جگہ جگہ دکانوں کو سجایا گیا تھا اور برکات کے سٹالز لگائے گئے تھے،مرکزی جامع مسجد غوثیہ رہوڈر سٹریٹ کے زیر اہتمام نکلنے والا یہ جلوس ہر لحاظ سے تاریخی اورخوبصورت تھا جس میں تمام شعبہ زندگی سے افراد بالخصوص نوجوانوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔