مقبول خبریں
آشٹن گروپ کی جانب سے پوٹھواری شعر و شاعری کی محفل،شعرا نے خوب داد وصول کی
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مسلمانوں کو حضور اکرم ؐ کا اعلیٰ کردار اپنا کر غیر مسلموں کیلئے رول ماڈل بننا ہو گا ، امام عاصم حسین
برمنگھم : برطانیہ کے مایہ ناز نوجوان انگلش سکالر امام محمد عاصم حسین نے مرکزی جامع مسجد اہلسنت و الجماعت ڈربی میں انجمن عاشقان رسول کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان جشن میلاد مصطفی کانفرنس سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی مسلمانوں کو حضور اکرم ؐ کا اعلیٰ کردار اور بے مثال سیرت اپنا کر غیر مسلموں کیلئے رول ماڈل بننا ہو گا ۔ جشن عید میلاد النبیؐ پر غلامی رسول میں موت قبول ہے کہ ساتھ ساتھ فجر سے عشاء تک پانچ وقت کی نماروں کو بھی قبول کیا جائے ۔ برطانیہ میں نوجوان نسل کردار اور سیرت مصطفی کو اپنا کر اسلام کے فروغ اور ترویج کیلئے اپنا کردار ادا کرے ۔ یورپ بھر میں غیر مسلم مسلمانوں کے کردار اور اخلاق کی جانب دیکھ رہے ہیں یہ نوجوان نسل کی ذمہ داری ہے کہ وہ اعلیٰ کردار اور اخلاق سے ثابت کریں کہ اسلام پر امن اور انسانیت سے محبت کرنے والا مذہب ہے نوجوان نسل کو معاشرتی اورسماجی برائیوں کیساتھ ساتھ داعش کی خود ساختہ خلافت کی حمایت اور دہشت گردانہ سرگرمیوں سے بھی دور رہنا ہو گا ۔ مرکزی جامع مسجد میں اس عظیم الشان کانفرنس کی صدارت مرکزی جماعت اہلسنت یو کے اینڈ اوورسیز (ر) کے نائب صدر و خطیب و امام مسجد ہذا حافظ مفتی فضل احمد قادری نے کی ۔ کانفرنس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا ۔ اسکی سعادت معروف قرآن خواں قاری جاوید اختر چشتی کو حاصل ہوئی ۔ اس کانفرنس میں سیکڑوں کی تعداد میں مرد و خواتین کے کے علاوہ رنگ برنگ کے میلادی لباسوں میں ملبوس بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ جشن عید میلاد النبیؐ کی نسبت پاکستان کے نامور ثناہ خواں قاری احمد رضا جماعتی ، ڈاکٹر نثار احمد عرفانی ، قاری شاہد محمود قادری ، محمد ساجد قادری نے منفرد ، دلفریب اور متاثر کن انداز میں حضور اکرمؐ کی شان میں عقیدت اور محبت کے پھول نچھاور کرتے ہوئے نعتیہ کلام سے شرکاء کانفرنس کے ایمان کو تازہ کر دیا ۔ ڈاکٹر نثار احمد عرفانی نے کہا کہ اپنے ایمان کو نئی جلا بخشنے اور گستاخ رسولؐ کو موثر جواب دینے کیلئے ہمیں میلاد مصطفی اور ذکر و ازکار کی محفلوں میں شرکت کرنی چاہئے ۔ عاشقان رسول ڈربی کے روح روان و سٹی کونسل ڈربی کے کونسلر محمد گلفراز نواز نے کہا کہ گزشتہ 6 سالوں سے نوجوان نسل میں عشق رسول ، مسجد سے رشتہ قائم رکھنے اور اپنے ایمان کی تازگی کو برقرار رکھنے کیلئے عظیم الشان میلاد کی کانفرنس منعقد کر رہے ہیں جس میں پورے مڈ لینڈ سے سیکڑوں کی تعداد میں عاشقان رسول شرکت کرتے ہیں ۔ کانفرنس کا آغاز بعد از نماز عشاء ہوا جو رات 2 بجے تک جاری رہی ۔ کانفرنس کے اختتام سے پہلے آخری ثناء خواں مصطفی قاری سعید محمود نے اپنے مخصوص انداز میں مختلف نعتیہ اور عارفانہ کلام کے دوران درجنوں شرکاء بچوں کو اپنے ہمراہ سٹیج پر بلا کر شرکاء کو گرما دیا ۔ آخر میں صدر محفل حافظ مفتی فضل احمد قادری نے صدارتی خطاب کے دوران مرکزی جامع مسجد اور مرکزی جماعت کی جانب سے سانحہ پشاور اور داعش کی دہشت گردانہ سرگرمیوں کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب اور عقیدہ نہیں ہے ہر ممکن انکی مذمت اور مخالفت کی جائے ۔ اس موقع پر حاجی محمد بابر کی جانب سے پیش کردہ عمرے کا ٹکٹ بذریعہ قرعہ انداز تقسیم کیا گیا ۔