مقبول خبریں
اولڈہم کے مقامی ہوٹل ہال میں باغیچہ سجانے کی تقسیم انعامات کی تقریب
پاکستان اور بھارت میں واقعی برابری کہاں ؟ ایک طرف محبت دوسری طرف نفرت
پاکستانی نژاد پیشہ ورانہ ماہرین اور طلبہ جہاں بھی ہوں اقدار کی پاسداری کریں: نفیس زکریا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
حلقہ ِ ارباب ِ ذوق کے ادبی پروگرام میں پاکستانیوں اور کشمیری کونسلرز کی بڑی تعداد میں شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
قومی برطانوی انتخابات میں کشمیر دوست امیدواران کو ووٹ دینے بارے آگاہی میٹنگ
سہمے ہوئے لوگوںسے بھی خائف ہے زمانہ
پکچرگیلری
Advertisement
افواج پاکستان کا لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب..!!
راولپنڈی ... پاکستان کی افواج نے لائن آف کنٹرول کے علاقے کیرالہ سیکٹر میں بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے 3 بھارتی فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ دو روز کے دوران بھارتی فورسز کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔ کیرالہ سیکٹر میں دونوں جانب سے گولہ باری کا سلسلہ 2 گھنٹے تک جاری رہا جس میں 3 بھارتیوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ دوسری جانب کنٹرول لائن پر نکیال سیکٹر کے گاؤں ڈبسی، دھیری اور لنجوٹ کے مقامات پر بھارتی فوج نے دوبارہ جارحیت کا مظاہرہ کیا۔ بلا اشتعال گولا باری اور فائرنگ کا سلسلہ نماز فجر کے فوراً بعد شروع کر دیا گیا۔ بھارتی فوج نے چوبیس گھنٹوں کے دوران آزاد کشمیر کے نکیال سیکٹر میں لائن آف کنڑول پر چار مرتبہ فائرنگ کرکے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔ نکیال سیکٹر میں بھارتی فوج کی طرف سے ترکنڈی کے مقام پر شہری آبادی پر فائرنگ سے دو افراد زخمی ہو گئے۔ بھارتی فوج نے زخمی افراد کو ہسپتال لے جانے والی ایمبولینس پر بھی فائرنگ کر دی تاہم ایمبولینس میں سوار عملہ محفوظ رہا۔ بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن پر صرف ایک دن میں شہری آبادی کو نشانہ بنانے کا یہ چوتھا واقعہ ہے جس میں دو شہری شہید اور متعدد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ اُدھر حکومت آزاد کشمیر نے کنٹرول لائن سے ملحق 3 کلومیٹر تک کے ایریا میں قائم تمام سکول و کالجز کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دیا ہے۔ ان علاقوں میں پرائیویٹ سکولز بھی بند رہیں گے۔ واضح رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کا سلسلہ گزشتہ کئی روز سے جاری ہے۔ فائرنگ کے نتیجے میں اب تک پاک فوج کے ایک افسر سمیت کئی اہلکار اور شہری شہید ہو چکے ہیں۔