مقبول خبریں
راچڈیل، ساہیوال جیسے شہروں کے رشتے کو مثالی بنایا جائیگا: ممبر پنجاب اسمبلی ندیم کامران
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
والتھم فاریسٹ لائبریری میں پاک کلچرل سوسائٹی کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی
لندن... پاک کلچرل سوسائٹی نے والتھم فاریسٹ لائبریرز کے اشتراک اور پاکستانی کمیونٹی فورم کی مددسے عید ملن پارٹی کااہتمام کیا، پاکستان ہائی کمیشن کے تھرڈ سیکریٹری راحیل طارق والتھم فاریسٹ کلچروکمیونٹیز امور کی سربراہ لورنا لی، مقامی کونسلر مسعود احمد، محمد اصغر ،ہارون خاں، ناہید اصغر اور صائمہ محمود نے بھی شرکت کی ،عید ملن میں مختلف طبقہ خیال سے تعلق رکھنے والے افراد جن میں خواتین اور بچے شامل تھے شریک ہوئے ،برطانیہ میںوالتھم فاریسٹ میں دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ پاکستانی آباد ہیں، اس علاقے میں 17 پاکستان نژاد کونسلر ہیں علاقے میں مساجد اوراسلامی سینٹر ،کمیونٹی گروپ اور تنظیمیں بھی ہیں ، اس علاقے میں رہنے والے بیشتر پاکستانی امن پسند ہیں، ان کے محنت کش طبقے سے لوگ محبت کرتے ہیں ،اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے کونسلروں نے ایک دوسرے کے احترام اور کمیونٹی ہم آہنگی پر زور دیا پاک کلچر سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر رشید اخترنے نے مہمانوں کاخیرمقدم اور عید ملن کے انعقاد میں تعاون کرنے پر لائبریریز ڈیپارٹمنٹ کاشکریہ ادا کیا، کلچر اینڈ کمیونٹیز کی سربراہ لورنا لی نے عید ملن کااہتمام کرنے اورکمیونٹیز کو باہم قریب لانے پر پاک کلچر سوسائٹی کاشکریہ ادا کیا، انھوں نے کہا کہ لائیبریریاں سب کیلئے کھلی ہوئی ہیں اور وہ یہ لائبریریاں استعمال کرنے کے حوالے سے مقامی کمیونٹیز کے ساتھ ممکنہ تعاون کریں گی۔ دیگر اہم شخصیات میں کونسلر ناہید اصغر ،عادل جمیل،پاکستان کمیونٹی فورم کے صدر ڈاکٹر شوکت نواز خاں شامل تھے ،اس موقع پر رابعہ ،علیشا،دعا اور ردا نے آج عید کادن ہے اور ایک پشتو گانا جانان سنایا، فرقان مطلوب نے ایک نظم سنائی، جبکہ مقامی فنکاروں یونس دعا، خالد مرزا اور سید ضمیر جاوید نے لوک پاکستانی موسیقی سے حاضرین کا دل بہلایا، پروگرام کے آخر میں سید ضمیر جاوید پاکستان کاقومی ترانہ سنانے میں حاضرین کی قیادت کی اس کے ساتھ شرکا کی شاندار ضیافت کی گئی جس کااہتمام ایس کے پراپرٹی سروسز کے سلیم خان نے کیاتھا۔