مقبول خبریں
دی سنٹر آف ویلبینگ ، ٹریننگ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام دماغی امراض سے آگاہی بارے ورکشاپ
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
جس لڑکی نے خواب دکھائے وہ لڑکی نابینا تھی!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
عالمی برادری، قرارداد کے حمایتی ممالک کشمیریوں کی معاونت کریں،خواتین رہنماتحریک حق خود ارادیت
بریڈ فورڈ:مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد انتخابات کے موقع پر کشمیر ویلی کے عوام نے بی جے پی کو عبرتناک شکست دے کر بھارت اور عالمی برداری کو ایک واضع پیغام دیا ہے کہ کشمیری بھارت کا حصہ نہیں ہیں،ریاستی جماعت پی ڈی پی جس نے ریاستی عوام کے حقوق کے تحفظ کی بات کر کے لوگوں کا اعتماد حاصل کر لیا جبکہ عمر عبداللہ کی شکست بھی لمحہ فکریہ ہے،بیرون ملک کشمیری پوری ریاست کی آزادی اور اس کے عوام کے حقوق کیلئے سفارتی محاذ پر جدو جہد جاری رکھیں گے،اقوام متحدہ کی کشمیر پر قرار داوں پر عمل درآمد کیا جانا چاہئے،عالمی برادری اور اس قرارداد کو حمایت کرنیوالے ممالک کشمیریوں کی معاونت کریں،خصوصی طور پر برطانوی حکومت بھارت اور پاکستانی کشمیریوں کے ساتھ مل کر سلامتی کونسل1949کی قرارداد کو عملی جامہ پہنائیں،برٹش کشمیریوں کی طرف سے5جنوری 2015کو لندن میں ممبر پارلیمنٹ کی حمایت اور دستخطوں سے برطانوی حکومت کو یاداشت پیش کی جائے گی،تحریک حق خود ارادیت کی طرف سے خواتین رہنما10ڈائوننگ سٹریٹ جائیں گی تاکہ برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کو بھی کشمیر پر قراردادوں کی یاد دلائی جائے جبکہ ممبران پارلیمنٹ سے مل کر2015کی سفارتی مہم کا بھی لائحہ عمل طے کیا جائے گا،ان خیالات کا اظہار تحریک کی یارکشائر کی خواتین رہنمائوںنے یہاں بریڈ فورڈ کی سابق لارڈ میئر کونسلر نویدہ اکرام کی رہائشگاہ پر منعقدہ خصوصی اجلاس میں کیا ۔جس کی صدارت کلثوم اخترنے کی اور تحریک کے مرکزی چیئرمین راجہ نجابت حسین اور وائس چیئرمین امجد حسین مغل نے خصوصی طور پر شرکت کرکے خواتین رہنمائوں کو تحریک کے مستقبل کے پروگراموں پر بریفنگ دی ۔ اس موقع پر بریڈ فورڈ مسلم وویمن فورم کی چیئرپرسن صبیحہ خان ، کونسلر کنیز اختر ، تعظیم سویز ، زہرہ محمد ، فضا چوہدری اور دیگر خواتین رہنمائوں نے ملکر فیصلہ کیا کہ چونکہ تحریک کا ہیڈ کوارٹر بریڈ فورڈ میں ہے اس لئے 3 جنوری بروز ہفتہ شام چھ بجے مسئلہ کشمیر کیلئے سفارتی محاذ پر لابنگ کا آغاز کیا جائیگا تحریک کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے کہا کہ 2014ء کی مسلسل کامیابیوں کے بعد اب تحریکی رہنماء دیگر کشمیریوں اور پاکستانیوں سے معاونت لیکرجہاں برطانوی سیاسی جماعتوں میں لابی کو زیادہ موثر کرینگے وہیں یورپی پارلیمنٹ اور برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیرپر قراردادیں بھی پاس کروانے کی کوشش کرینگے جبکہ برطانیہ کے ہر شہر میں پارلیمانی امیدواروں ، ممبران پارلیمنٹ سے ملکر مقبوضہ کشمیر میں حالیہ انتخابات خصوصاً مقبوضہ ویلی کے عوام کی طرف بھارت کی حکمران جماعت کو مسترد کیے جانے کے بارے میں بریف کرینگے ۔ خواتین رہنمائوں نے کہا کہ وہ تحریک آزادی کشمیر کو سفارتی محاذ پر اجاگر کرنے کیلئے ہر اول دستے کا کردار ادا کرینگے ۔ اس اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حالیہ چھٹیوں میں برمنگھم ، مانچسٹر ، ڈربی ،نوٹنگھم ، ہڈرز فیلڈ اور اولڈہم میں بھی خصوصی اجلاس بلا کر تحریک آزادی کو آگے بڑھائینگے ۔ بیورو رپورٹ:فیاض بشیر