مقبول خبریں
نائجیریا کمیونٹی ایسوسی ایشن کا میئر چیئرٹی فنڈریزنگ ڈنر کا اہتمام ،مئیر کونسلر محمد زمان کی خصوصی شرکت
بریگزیٹ بحران :کنزرویٹو پارٹی کی تین خواتین ممبر کی آزاد گروپ میں شمولیت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
عازمین حج و عمرہ کے ساتھ فراڈ کرنے والوں کے ساتھ قانون سختی سے نمٹے گا: لارڈ نذیر احمد
مانچسٹر ...کمیونٹی کی سرکردہ شخصیت لارڈ نذیر احمد نے خبردار کیا ہے کہ عازمین حج و عمرہ کے ساتھ فراڈ کرنے والوں کے ساتھ قانون سختی سے نمٹے گا۔ اس سلسلے میں مختلف لوکل اتھارٹیز اور پولیس کے پاس آنے والے شکایات کو سنجیدگی کے ساتھ یا جا رہا ہے۔ ایک بیان میں لارڈ نذیر احمد نے کہا کہ برطانیہ کے بعض ٹریول ایجنٹ عازمین حج و عمرہ کو طویل عرصے سے لوٹتے چلے آرہے ہیں اور اس مقدس سفر کو بعض افراد نے کاروبار بنا رکھا تھا۔تاہم اب حجاج مقدس سے واپس آنے والے اپنے ساتھ ہونے والی بدعہدی اور فراڈ کی رپورٹ ٹریڈنگ سٹینڈرڈ کے ادارے اور پولیس کو کراتے ہیں۔ جس کے نتیجے میں فراڈ کرنے والے افراد کو سزائیں بھی ہوئی ہیں۔ لارڈ احمد نے خاص طور پر برمنگھم ٹریڈنگ سٹینڈرڈ کے حکام کی تعریف کی جنہوں نے کئی ایجنٹوں کے خلاف کامیاب عدالتی کارروائی کی خاص طور پر برمنگھم ٹریڈنگ سٹینڈرڈ کے حکام کی تعریف کی جنہوں نے کئی ایجنٹوں کے خلاف کامیاب عدالتی کارروائی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں ٹریول اور حج و عمرہ کے ایجنٹوں کو اب یہ سخت پیغام مل گیا ہے کہ اگر انہوں نے عازمین کے ساتھ کوئی فراڈ کیا تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ دریں اثنا ایسوسی ایشن آف برٹش حجاج کے خالد پرویز نے لارڈ احمد کے اس بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے عازمین حج و عمرہ سے کہا کہ وہ ہر حال میں اپنے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کی رپورٹ ٹریڈنگ سٹینڈرڈ کے حکام اور پولیس کو کریں۔ انہوں نے کہا کے چونکہ اپنے ساتھ ہونے والے فراڈ کی رپورٹ نہیں کرتے۔ اس لئے فراڈ کرنے والے دوسروں کو بھی اپنے جال میں پھانس لیتے ہیں۔