مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
بولٹن کے تینوں لیبر پارلیمنٹ کشمیریوں کی حق خود ارادیت مہم میں بھرپور تعاون کریں گے،تحریک حق خود ارادیت یورپ
بولٹن:بولٹن کے تینوں لیبر پارلیمنٹ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی مہم میں بھرپور تعاون کریں گے،30جنوری کو بولٹن میں ممبر پارلیمنٹ جولی ہلنگ شیڈو،چانسلر ریڈ بالز ایم پی اور دیگر ارکان سے تحریکی عہدیداروں سے خصوصی ملاقات کروائیں گی جس میں یاسمین قریشی ایم پی اور افضل خان ایم ای پی بھی شامل ہونگے تاکہ لیبر پارٹی کی کشمیر پالیسی پر عملدرآمد کروانے کیلئے لائحہ عمل طے کیا جائے گا جبکہ یاسمین قریشی ہائوس آف کامنز میں لیبر لیڈر شپ اور شیڈو کیبنٹ کے دیگر ارکان سے ملاقاتوں کا اہتمام کروائیں گی۔ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت کے چیئرمین راجہ نجابت حسین،وائس چیئرمین امجد حسین مغل،کونسلر محمد شفیق بریڈ فورڈ،کونسلر تیمور طارق بری،کونسلر شاہینہ ہارون راجہ اور بریڈ فورڈ مسلم وومن فورم کی چیئر پرسن صبیحہ خان نے ایک وفد کی صورت میں بولٹن سائوتھ ایسٹ کی ممبر پارلیمنٹ یاسمین قریشی سے انکے دفتر میں ایک مشاورتی اجلاس میں کیا اور تحریکی سرگرمیوں میں مل جل کر کام کرنے کے لائحہ عمل طے کیا،ممبر پارلیمنٹ یاسمین قریشی نے کہا کہ جس انداز میں تحریکی رہنما شہر شہر اور حلقہ وار ممبران پارلیمنٹ اور پارلیمانی امیدواروں سے ملاقاتیں کر کے مسئلہ کشمیر کے سفارتی محاذ پر حمایت حاصل کر رہے ہیں اس سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو آزادی ملنے میں ضرور مدد ملے گی اور مقبوضہ کشمیر کے عوام پر ہونے والے حقائق سے آگاہ کر کے ممبران پارلیمنٹ کو ہمنوا بنانے کی تحریکی کوششیں ضرور رنگ لائیں گی،انہوں نے کہا کہ تحریکی رہنما ہر سیاسی پارٹی کے گراس روٹ ارکان سے مل کر انکے ارکان پارلیمنٹ پر برطانوی انتخابات کے دوران میں موثر دبائو ڈالیں تو آنیوالی برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیر دوست ارکان کی بڑی تعداد موجود ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے شہر کے دیگر ارکان کے ہمراہ ماضی میں بھی تحریک حق خود ارادیت یورپ سے تعاون کرتی رہی ہیں اورآئندہ انتخابات سے قبل جولی ہلنگ اور ڈیوڈ کراسی کے پروگراموں اور تقریبات میں بھی تحریک کے عہدیداروں کو شرکت کیلئے مدعو کریں گی تاکہ وہ لیبر پارٹی کی شیڈو ٹیم سے مل کر کشمیریوں کا کیس موثر انداز میں پیش کر سکیں۔اس سے قبل تحریک کے چیئرمین راجہ نجابت حسین اور دیگر رہنمائوں نے بولٹن کی ممبر پارلیمنٹ جولی ہلنگ،اولڈہم میں تحریک کے سیکرٹری جنرل محمد اعظم اور چوہدری محمد اکرم نے اپنے مقامی ممبر پارلیمنٹ کریگ وہٹیکر ایم پی سے ملاقات کر کے جہاں انہیں کرسمس اور نئے سال کی مبارکباد پیش کی وہاں انہیں تحریک کے نئے سال کے پروگراموں میں شرکت کی بھی دعوت دی،تحریک کے سر پرست سردار عبدالرحمان خان اور چیئرمین راجہ نجابت حسین نے بریڈ فورڈ ویسٹ سے رکن پارلیمنٹ جارج گیلوے سے انکے دفتر میں ملاقات کر کے انہیں تحریکی سرگرمیوں سے آگاہ کیا اور انہیں لندن کانفرنس کے علاوہ بریڈ فورڈ کے پروگراموں میں شرکت کی بھی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ کشمیریوں کی حمایت میں ماضی کی طرح ہر اول دستے میں کشمیریوں کی نمائندگی کریں گے،اس موقع پر بریڈ فورڈ ریسپکٹ پارٹی کے مقامی رہنما چوہدری ارشد علی،نوید حسین اور حسن طاہر بھی موجو دتھے۔بیورو رپورٹ:فیاض بشیر