مقبول خبریں
اداراہ نور السلام فیصل آباد کی زیر سرپرستی محفل ذکر و نعت بسلسلہ فروغ علم کا انعقاد
کرالے میں اوورسیزپاکستانیوں کی میٹنگ،مختلف طبقہ ہائے فکر کے افراد کی شرکت
دعوت اسلامی برمنگھم کے زیر اہتمام خراب موسم کے باوجودجشن عید میلاد النبیؐ کا جلوس
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سردار عتیق کی قیادت میں جدوجہد آزادی پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے:رہنما ایم سی
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
مقبوضہ کشمیرمظالم:عالمی طاقتوں، اقوام متحدہ کو کردار ادا کرنا ہو گا : ڈاکٹر سجاد کریم
بلقیس بانو زندہ کیوں؟؟؟؟؟
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستان اس بات کا متحمل نہیں ہو سکتا کہ لوگ وہاں پیسے بھیجنا بند کردیں: کونسلر جیمز شیرا
لندن ... رگبی کے سابق میئر اور ستارہ پاکستان حاصل کرنے والے کونسلر جیمز شیرا ایم بی ای نے پاکستان تحریک انصاف کی فوزیہ قصوری کے اس مشورے کو مسترد کردیا ہے کہ اگر حکومت پاکستان دوہری شہریت والوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں دیتی تو وہ حکومت پر دباؤ بڑھانے کے لئے پاکستان پیسہ بھیجنا بند کردیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ فوزیہ قصوری کے جذبات کی قدر کرتے ہیں تاہم اس وقت پاکستان اس بات کا متحمل نہیں ہو سکتا کہ لوگ وہاں پیسے بھیجنا بند کردیں۔ اُنہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان انتہائی مشکل حالات سے گزر رہا ہے۔ اُسے دہشت گردی کا سامنا ہے۔ اس کے علاوہ مہنگائی، بیروزگاری، غربت اور جہالت نے پاکستانیوں کی ناک میں دم کردیا ہے۔ اوپر سے ان دنوں سیلاب سے بھی ہزاروں گاؤں ڈوب گئے ہیں اور اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ ان حالات میں اوورسیز پاکستانیوں کو اپنے وطن عزیز کی مدد کیلئے دل کھول کر آگے بڑھنا چاہئے۔ اُنہیں نہ صرف پاکستان پیسے بھیجتے رہنا چاہئے بلکہ امداد بھی بھیجنا چاہئے۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان نوکر شاہی کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کی وجہ سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو دلبرداشتہ نہیں ہونا چاہئے ۔ پاکستان سب کا وطن ہے اور اس کی خدمت سب کو کرنا چاہئے۔ جیمز شیرا نے کہا کہ وہ فوزیہ قصوری کی ان باتوں سے اتفاق کرتے ہیں کہ دوہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کو فوری طور پر الیکشن لڑنے کا حق دیا جائے اور ان کی وفاداریوں پر شک نہ کیا جائے۔