مقبول خبریں
برطانوی حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے:ایم پی جیوڈتھ کمنز
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
سانحہ پشاور:بر نلے پینڈل فرینڈز لیگ کے زیر اہتما م پیپلز سنٹر برائیرفیلڈ میں تعزیتی اجلاس کا انعقاد
نیلسن ... سانحہ پشاور سے آج تک میڈیا اور علمااس مسئلے میں الجھے ہوئے ہیں کہ یہ مسلمان ہیں یہ مسلمان نہیں ہیں صاف اور سیدھی سی بات ہے یہ ظالم ہیں یہ کڑی سے کڑی سزا کے مستحق ہیں ان سے ہمدردیاں جتا نے والے انہیں پالنے والے ان کو سپورٹ کرنے والی تنظیمیں اور ملک پاکستان اور پاکستانی قوم کے دشمن ہیں ان سے ویسا ہی سلوک ہونا چاہیئے پاکستانی قوم پر ایک امتحان تھا اس امتحان نے قوم کو متحد کردیا نہ صرف اہل پاکستان متحد ہو گئے ہیں بلکہ پوری دنیا شانہ بشانہ اس نازک گھڑی میں پاکستانی قوم کے ساتھ کھڑی ہے اور یکجہتی کا اظہار کر رہی ہے ہم بظاہر کچھ نہیں کر سکتے مگر جانے والوں کے لئے دعا تو کر سکتے ہیں جن خاندانوں کے چمن ظالموں نے اجاڑ ڈالے ہیں ان سے اظہار ہمدردی اور صبر کی دعا تو کر سکتے ہیں۔ پشاور میں معصوم جانوں سے کھیلی گئی ہولی پر ہم آج غم و غصہ کا شکار بھی ہیں بر بریت کا نشانہ بننے والوں کے لئے دعا گو بھی ہیں لواحقین کے لئے صبر کی اور والدین کو نعم البدل عطا کرنے کی دعا ئیںبھی مانگتے ہیں ۔ پاکستان نے طالبان کو مشکل وقت میں پناہ دی ان کے وطن کی آزادی کے لئے قربانیاں دیں آج وہ لوگ پاکستان اورپاکستان کے عوام کو اس کا یہ صلہ دے رہے ہیں ان کی نسل کشی کر رہے ہیں ۔ بر نلے پینڈل فرینڈز لیگ کے زیر اہتما م پیپلز سنٹر برائیرفیلڈ میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ ہونے والے ایک تعزیتی اجلاس میں پشاور میں ہونے والی دہشت گردی اور ہولناک سانحہ کے حوالے سے مقررین نے ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعہ کی سخت مذمت کی اور پاکستان سے یکجہتی کا اظہار کیااور پاکستان حکومت پر دہشت گردی اور ماضی میں ہونے گرفتار دہشت گردوں کے ضمن میں فوری طور پر ایک مر بوط اور مضبوط پالیسی بنانے پر زور دیا۔ اس تعزیتی اجلاس کے انعقاد کی اطلاع بذریعہ اعلان تمام مساجد میں دی گئی تھی ایک مقرر نے اتنے بڑے حادثے کے حوالے سے شرکاء کی حاضری کم ہونے پر اقبال کا ’احساس زیاں جاتا رہا‘ شعر پڑھا۔ تعزیتی اجلا س میں پارلیمنٹ میں آل پارٹیز پارلیمنٹیرین فرینڈز آف پاکستان گروپ کے چئیر مین پینڈل کے ممبر پارلیمنٹ اینڈریو سٹیفنسن نے خصوصی طور پر شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں تین سال قبل پشاور گیا تھا اور واپس آکر پاکستان کے حوالے سے چند نقائص کا ذکر ایک کالم لکھ کر کیا تھا میں نے محسوس کیا تھا کہ پاکستانی قوم ایک حوصلہ مند قوم ہے لیکن منقسم ہے اور کرپشن کی وجہ سے پاکستان آگے نہیں بڑھ رہا 16 دسمبر کے سانحہ نے پاکستانی قوم کہ متحد کر دیا پوری دنیا اس وقت دہشت گردوں کے خلاف اور پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ اس بر بریت اور وحشیانہ اقدام کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے زیاں کو پاکستان ہی میں نہیں اس کا اثر پوری دنیا پر پڑا ہے اس مشکل وقت میں ہمیں پاکستان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا رہنے کی ضرورت ہے اور متحدہوکر اس بر بریت کا مقابلہ کرنا ہوگا تاکہ مستقبل میں ایسا مزید سانحہ نہ ہونے پائے انہوں نے کہا کہ ہر مسئلے کاملٹری حل نہیں ہے مذاکرات بھی بعض اوقات خاطر خواہ نتائج بر آمد کرتے ہیں ۔ ڈپٹی مئیر آف پینڈل کونسلر نواز احمد نے اس ہونے والے سانحہ کے متعلق کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں دہشت گردی کا روائیاں ایک عرصے سے جاری ہیں لیکن تاریخ کی سب سے بڑی اور ہولناک دہشت گردی یہ تھی جس میں ظالموں نے کئی ننھی کلیاں مسل دیں لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ حکومت پاکستان کیطرف سے کوئی مؤ ثرپالیسی نہیں بنائی گئی اگر اب بھی سبق نہیں سیکھا تو اس سے بڑا حادثہ بھی ہو سکتا ہے فرینڈز لیگ کے چئیر مین حاجی سغیر احمد جوڑا نے اس سانحہ پر متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی اور صبر جمیل کی دعاکرتے ہوئے کہا کہ صبح ماؤں نے اپنے لال کتنے چاؤ اور لاڈ و پیارسے سنوار کرسکول بھیجے ہوں گے لیکن انہیں کیا معلوم تھا کہ یہ واپس گھر نہیں سیدھے جنت چلے جائیں گے انہوں نے کہا کہ ضرب عضب فوج نے شروع کیا ہے یہ منتقی انجام تک اس وقت پہنچے گا جب دہشت گردوں کو نیست و نابود کر دیا جائے گا جنرل راحیل کو چاہیئے کہ اب اس بر بریت اور وحشیت کے منصوبہ بندی کرنے والے ذمہ داران کو بھی کیفرکردار تک پہنچا کر دم لیںصوفی فیضان فیصل کی تلاوت سے شروع ہونے والے اس تعزیتی اجلاس کے سٹیج سکریٹری مذکر علی تھے سید اختر حسین شاہ نے دعائے مغفرت اوراختتامی دعا کرائی اور شہدا ء کی تعداد کے مطابق شمعیں روشن کی گئی تھیں ، مقامی اخبارا ت کے نمائندے بھی موجود تھے دیگر خطاب کرنے والوں میں ریورنر فلپ انگھم ، میاں عبد الحمید، عبد العزیز چوہدری ، کونسلر عبد العزیز،حاجی غضنفر علی،محبوب احمد اور عبد اللہ زید شامل تھے۔ بیورو رپورٹ:فیاض بشیر