مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
پی ٹی آئی نے کراچی بند کر کےایک دن میں15ارب سے زائد کا نقصان کیا، سردار محمد یوسف
سلائو:عمران خان کی جلائو گھرائو ہڑتالوں،دھرنوں پاکستان کو بند کرنے کے منفی نعروں سے ملک پاکستان کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے تحریک انصاف نے ایک دن میں کراچی کو بند کر کے ملک پاکستان کا15ارب سے زائد کا نقصان کیا ہے ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے سلائو میں کمیونٹی رہنما سردار قیصر حیدر کی طرف سے اپنے اعزاز میں منعقدہ دعوت استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر سابق وفاقی وزیر سردار شاہ جہاں یوسف آزاد کشمیر کے سابق وزیر اطلاعات محمود ریاض،صدر پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن حاجی محمد عارف پیپلز پارٹی کے رہنما ریاض کامروی،صبور حسین،سیف الحق بابر ایڈووکیٹ،چوہدری نثار،حاجی صادق،چیئرمین اکرم،یونس چھتروی،راجہ وقار سمیت کمیونٹی رہنما موجود تھے تقریب سے وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے مزید خطاب کرتے ہوئے کہا تحریک انصاف عمران خان کی منفی سیاست سے حکومت کسی صورت بلیک میل نہیں ہو گی،جمہوریت کو ناکام کرنے والے خود ناکام ہونگے۔عمران خان پہلے خیبر پختونخواہ میں ڈلیور کر لیں،صوبے کے عوام تحریک انصاف کی منفی پاکستان مخالف پالیسیوں سے سخت نالاں ہیں میں خود خیبر پختونخواہ کا رہنے والا ہوں،وہاں پر کسی قسم کی کوئی مثبت تبدیلی حکومتی گڈ گورننس میں نہیں آئی،عمران خان حکومت پاکستان اور مسلم لیگ ن کے خلاف منفی سازشوں کے ذریعے خیبر پختونخواہ میں اپنی نا اہلی اور کرپشن اور اقربا پروری سے فرار اختیار کر رہے ہیں،تحریک انصاف پاکستان میں نفرت اور تشدد کی سیاست کو فروغ دے رہی ہے جس کے ملک پاکستان کو خطرناک نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،پارلیمنٹ ہی وہ واحد فورم ہے جہاں مہذب قومیں قانون سازی اور اپنے مسائل اور ایشوز پر بات چیت کے ذریعے حل تلاش کرتی ہیں۔وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ ماضی میں حج جیسے مقدس فریضے پر کرپشن کے سنگین الزامات لگائے گئے تھے ہماری حکومت نے اس سال حاجیوں کو پہلے سے بھی انتہائی کم قیمت پر بہترین سہولیات دے کر ثابت کیا ہے کہ ہماری حکومت عوام کی فلاح و بہبود پر یقین رکھتی ہے،موجودہ حکومت نہ کرپشن کرو اور نہ کرنے دو کی پالیسی پر کامیابی کے ساتھ گامزن ہے اس سال حج سے قبل میں نے ذاتی طور پر سعودی عرب خود جا کر پاکستانی حاجیوں کی بہترین سہولیات کو یقینی بنایا،وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے مزید کہا کہ اوورسیز کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف،وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف خود ذاتی طور پر دلچسپی لیتے ہیں،پاکستان کی سیاسی تاریخ میں پہلی مرتبہ حکومت پاکستان نے بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد پاکستان میں بحال کیا ہے اورسیز کمیونٹی کے پاکستان میں قیمتی جائیدادوں پر قبضوں کے خاتمے سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے حکومت سنجیدگی کے ساتھ بہترین حکمت عملی کے ذریعے مثبت کوششوں کو یقینی بنا رہی ہے اورسیز کمیونٹی اور ان کے مسائل کے حل کیلئے حکومت پاکستان اور ہائی کمیشن لندن مل کر حکمت عملی ترتیب دے رہے ہیں،برطانیہ سمیت پوری دنیا کی تعمیر و ترقی میں پاکستانیوں کا بڑا مثبت کردار ہے ملک پاکستان بھی اورسیز پاکستانیوں کی صلاحیتوں سے بھرپور مستفید ہونا چاہتا ہے اس سلسلے میں حکومت پاکستان نے پوری دنیا میں قائم ہائی کمیشن کو پوری طرح متحرک کر دیا ہے،وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے مزید کہا کہ ملک پاکستان میں مذہبی فرقہ بندی کی وجہ سے بھی بہت سے مسائل اور اختلافات پیدا ہو رہے ہیں جس کیلئے ضروری ہے کہ پاکستان کے تمام بڑے عالم دین مکمل اتفاق و اتحاد کا عملی مظاہرہ کریں پاکستان شاید دنیا کا وہ واحد اسلامی ملک ہے جہاں پر کسی بھی مدرسے مسجد میں موجود مولوی بغیر تحقیق انفارمیشن کے کسی بھی اہم نازک حساس معاملے میں فتویٰ جاری کر سکتا ہے جس کی وجہ سے بھی بہت سے مسائل اور مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔