مقبول خبریں
پاکستان کا دورہ انتہائی کامیاب رہا ،ممبر برطانوی پارلیمنٹ ٹونی لائیڈ و دیگر کی پریس کانفرنس
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
کشمیری عوام میاں محمّد نواز شریف کے سیاسی تدبر کو قدرکی نگاہ سےدیکھتے ہیں: چوہدری طارق فاروق
مانچسٹر... مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے سینئر نائب صدر اور آزاد کشمیر اسمبلی کے ڈپٹی اپوزیشن لیڈر چوہدری طارق فاروق نے کہا ہے کہ آزاد کشمیرمیں مستقبل مسلم لیگ ن کا ہے کشمیری عوام میاں محمّد نواز شریف کے سیاسی تدبر کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے حالیہ ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن نے ایک بار پھر سب سے زیادہ سیٹیں حاصل کی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ برطانیہ کے سلسلے میں مانچسٹر آمد کے موقع پر استقبال کے لئے آنے والے لیگی رہنماؤں سے بات چیت کرتے ہو ے کیا- جب چوہدری طارق فاروق ائیرپورٹ سے باہر آےتو مسلم لیگی رہنماؤں اور ان کے چاہنے والوں نے ہار پہنا کر ان کا بھر پور استقبال کیا..استقبال کرنے والوں میں عتیق الرحمان، راجہ توصیف کیانی، کونسلر ایوب چودھری، راجہ قربان حسیں، راجہ حق نواز جانباز، سردار مرتضے، محمود قربان، چودھری اسلم آزاد، راجہ سبیل، چودھری جہانگیر،شفیق احمد پلالوی , ساجد پنوں، راجہ مصدق خان، ظفر اقبال، راجہ فضل حسین و دیگر شامل تھے ..چودھری طارق فاروق نے اس موقع پر مزید کہا کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کو حکومت بنانے کے لئے کسی سہارے کی ضرورت نہیں اس لئے ہم نے چند دن قبل پیش کی جانے والی تحریک عدم اعتماد میں دلچسپی نہ لی ہم موجودہ آزاد کشمیر حکومت کے خلاف کرپشن، بدعنوانی ، لوٹ کھسوٹ اور میرٹ کی پامالی کو بنیاد بنا کر کاروائی کریں گے جس کے لئے تمام ثبوت اکٹھے کے جا رہے ہیں ..چودھری طارق فاروق اپنے دورہ برطانیہ میں مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے اور متعدد تقریبات سے خطاب کریں گے۔