مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
بنیادی انسانی حقوق کے حصول کیلئے مل کرمسئلہ کشمیر اجاگر کریں گے ،کنزرویٹو،لیبر گروپ لیڈر و ں کا خطاب
برسلز:کشمیری عوام کو بھی اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق تمام بنیادی حقوق دیئے جائیں،ریاست جموں کشمیر کے عوام کو حق خود ارادیت کے ذریعے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا موقع دیا جائے،عالمی برادری پاک بھارت دو ایٹمی قوتوں کے درمیان مستقل امن کیلئے مسئلہ کشمیر حل کروائے،برٹش کشمیریوں کے جذبات اور حقوق کے حصول کیلئے یورپی پارلیمنٹ میں موثر لابی کروائیں گے اور جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت یورپ کے عہدیداروں کے ساتھ مل کر اگلے چند ماہ میں بھرپور انداز میں مسئلہ کشمیر اجاگر کریں گے،یورپی پارلیمنٹ میں کنزرویٹو اور لیبر گروپ کے لیڈروں اور یوکے کے انڈی پنڈنٹ پارٹی کے چیف وہپ سمیت پندرہ سے زائد ارکان پارلیمنٹ کی طرف اقوام متحدہ کے عالمی انسانی حقوق کے دن پر یورپی پارلیمنٹ میں خصوصی تقریب کے موقع پر تحریکی عہدیداروں اور بنات المسلمین کی خواتین رہنمائوں کا خطاب جبکہ مسلم کانفرنس یورپ کے سربراہ سردار صدیق خان کی طرف سے ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں عشائیہ۔جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت یورپ کے چیئرمین راجہ نجابت حسین،سیکرٹری جنرل محمد اعظم،بنات المسلمین کی چیئر پرسن سمیرا فرخ اور ریحانہ شاہین نے انسانی حقوق کا عالمی دن یورپی پارلیمنٹ میں ممبران پارلیمنٹ کو لابی کرتے ہوئے اگلے ایک سال کے تحریکی پروگراموں اور یورپی پارلیمنٹ میں فرینڈز آف کشمیر کے حوالے سے مصروف وقت گزارہ جبکہ11دسمبر کو مختلف ارکان سے ذاتی ملاقاتوں میں برطانیہ کی مختلف ریجنز میں کشمیر سیمیناروں میں شرکت او ر پارلیمنٹ میں ہونیوالے پروگراموں کو بھی حتمی شکل دی جبکہ بنات المسلمین کی رہنمائوں نے برمنگھم اور برطانیہ کے دیگر شہروں میں خواتین کو درپیش مسائل سے یورپی ارکان پارلیمنٹ کو آگاہ کیا اور مقبوضہ کشمیر کی خواتین کے حالات سے بھی آگاہ کرتے ہوئے ان سے مطالبہ کیا کہ اگر اقوام متحدہ کے چارٹر پر دستخط کرنیوالے ارکان ہی اسکی مخالفت کریں گے اور اس کی مسلسل خلاف ورزیاں کریں گے تو یورپی یونین جو انسانی حقوق کی علمبردار بھی ہے ان ممالک کے خلاف اقدامات کرے خصوصاً بھارتی افواج کے مظالم کا نوٹس لیا جائے،تحریک کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے کنزرویٹو گروپ کے لیڈر ایشلے فوکس کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے خوش آمدید کیا جبکہ ویسٹ مڈ لینڈ کی کنزرویٹو رکن انتھیا میکنٹائر کا تقریب منعقد کروانے پر شکریہ ادا کیا اس موقع پر لیبر گروپ کی لیڈر اور کشمیریوں کے حقوق کی چیمپئن گلینس ویلموٹ ایم ای پی نے تقریب میں خصوصی خطاب کرتے ہوئے جہاں تحریکی عہدیداروں کو مسلسل رابطوں اور جدو جہد پر خراج تحسین پیش کیا وہاں سوشلسٹ اینڈریو کریٹس گروپ کی معاونت اور کاوشوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا گروپ یورپی ریاست جموں کشمیر کے عوام کے حق خود ارادیت اور ریاست میں انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے ہر سطح پر آواز اٹھائیں گے اور جہاں بھی ہمیں ماضی میں موقع ملا ہے ہم نے کشمیریوں کا کیس بھارتی اور پاکستانی حکمرانوں تک پہنچایا ہے،انہوں نے گزشتہ دنوں میں پاکستانی سفیر سے اپنی ملاقات کا بھی حوالہ دیا اور کہا کہ وہ پوری کوشش کریں گی اگلے کشمیری پروگراموں اور جدو جہد میں یورپ کے دیگر ممالک کے ارکان کو بھی معاونت پر آمادہ کریں گی مگر یورپ کے دیگر ممالک میں مقیم کشمیری اپنے اپنے ملکوں کو بھی کشمیر گروپ میں شامل کروائیں اور کشمیریوں کی حمایت پر آمادہ کریں۔یورپی پارلیمنٹ میں فارن آفیئرز اور سیکورٹی کمیٹی کے وائس چیئرمین افضل خان ایم ای پی نے تحریکی رہنمائوں کو اپنی کمیٹیوں میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور مختلف ممالک کے ارکان پارلیمنٹ سے رابطوں پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تحریکی رہنمائوں نے جس برطانوی پارلیمنٹ میں موثر لابی کر کے مسئلہ کشمیر پر بحث کروائی ہے اور جس انداز میں انہوں نے اب یورپی پارلیمنٹ کیلئے لائحہ عمل طے کیا اس سے شاید مسئلہ کشمیر تو حل نہ ہو سکے مگر یورپ کے ایوانوں میں اور عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں بہت مدد ملے گی،انہوں نے دیگر کشمیری تنظیموں اور یورپی ممالک کے کشمیریوں پر زور دیا کہ وہ اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کر کے مسئلہ کشمیر کو سفارتی محاذ پر اس انداز میں اجاگر کریں جس سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی تکلیفوں میں کمی آ سکے،انہوں نے اس موقع پر اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ اپنے چارٹر پرعمل درآمد کروانے کیلئے بھارت پر دبائو ڈالیں اور برطانوی حکومت بھی تقسیم ہندوستان کے فارمولے کے مطابق اپنے نا مکمل ایجنڈے پر عمل درآمد کروانے کیلئے سامنے آئے،کنزرویٹو پارٹی کی رہنما اور یورپی پارلیمنٹ میں انڈیا ریلیشنز کی ممبر انتھیا میکنٹائر نے کہاکہ وہ بھارت کے ساتھ پارلیمنٹ کے اندر بحث قرار داد اور متعلقہ کمیٹیوں تک کشمیریوں کا نکتہ نظر پہنچانے میں بھرپور معاونت کریں گی۔انہوں نے کہا وہ ماضی میں اپنے ریجن کے اور کشمیریوں کے ساتھ مل کر مقبوضہ کشمیر میں پر امن حالات کیلئے یکجہتی کا اظہار کیا ہے اور جنوری میں دوبارہ برمنگھم میں بنات المسلمین اور تحریک کے مشترکہ کشمیر سیمینار میں بھی شرکت کروں گی جبکہ پارلیمنٹ کے اندر کشمیر گروپ کی عہدیدار کی حیثیت ریاست جموں و کشمیر کے ڈیڑھ کروڑ عوام کی نمائندگی کروں گی،کنزرویٹو پارٹی کے یورپی پارلیمنٹ میں نو منتخب گروپ لیڈر اور سائوتھ ویسٹ انگلینڈ سے ممبر ایشلے فوکس ایم ای پی نے کہا کہ تحریکی عہدیداروں نے میرے علاقے کے کشمیری اور پاکستانی رہنمائوں کے ذریعے مجھ سے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے رابطہ کر کے جہاں ریاستی حالات سے آگاہ کیا وہاں میری ساتھی رکن انتھیا میکنٹائر نے مجھے بریفنگ دے کر مسئلہ کشمیر کی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیا اور آج اقوام متحدہ کے عالمی دن کے موقع پر کشمیریوں کے ساتھ ہونے والے مظالم سے ہو کر آئندہ کشمیریوں کے سیاسی و سماجی اور جمہوری حقوق کیلئے بھرپور معاونت کرنے کا اعادہ کیا اور فرینڈز کشمیر گروپ کے عہدیداروں سے بھی تعاون کروں گا،نارتھ ویسٹ سے یورپی ارکان پارلیمنٹ جولی وارڈ تھریسا گریفن اور نارتھ ایسٹ سے ممبر پارلیمنٹ جوڈی ڈارلنگ نے کہا کہ وہ تحریکی رہنمائوں کے مسلسل رابطوں کے پیش نظر اور انسانی حقوق کی عالمی پاسداری کیلئے سوشلسٹ گروپ اورلیبر پارٹی میں پہلے بھی متحرک کردارادا کررہی ہیں اورپہلی بار یورپی پارلیمنٹ میں آ کر کشمیری خواتین کیلئے خصوصی طور پر آواز بلند کریں گے انہوں نے تحریک کی خواتین رہنمائوں کی طرف مقبوضہ کشمیر میں خواتین کی بے حرمتی اور بچوں سے زیادتیوں پر تشویش کا اظہار کیا،ویسٹ مڈ لینڈ سے لیبر رکن پارلیمنٹ شان سائمن نے کہا کہ وہ فرینڈز آف کشمیر گروپ کے رکن ممبر بن کر جہاں اپنے حلقے کے کشمیریوں کی نمائندگی کریں گے بلکہ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے عمل در آمد کیلئے تگ و دو میں کشمیریوں سے تعاون کریں گے جبکہ بہت جلد نبات المسلمین کے زیر اہتمام برمنگھم میں ہونے والی تقریب میں بھی شرکت کر کے دیگر کشمیریوں اور پاکستانیوں کے تحفظات سے آگاہی حاصل کریں گے۔تحریکی عہدیداروں اور خواتین رہنمائوں یارکشائر کے ممبران یورپی پارلیمنٹ ٹموتھی کرک ہوپ،لنڈا میکا ران،رچرڈ کوربٹ،ایسٹ مڈ لینڈ سے کنزر رکن پارلیمنٹ ایما میکلارکن،جولی گرلنگ اور میری ہنیبل سے بھی ملاقاتیں کر کے انہیں تحریک کے مستقبل کے پروگراموں میں شرکت کی کی دعوت دیتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے نام نہاد انتخابات اور کنٹرول لائن پر پاک بھارت فائرنگ سے متاثرہ کشمیریوں کی حالت زار بھی بتائے اور عالمی برادری ارکان پارلیمنٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ مظلوم کشمیریوں پر دونوں اطراف سے ہونیوالی فائرنگ بند کروائے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کروانے کا مطالبہ کیا۔تحریکی رہنمائوں نے مسئلہ کشمیر پر پارلیمنٹ میں قرار داد پاس کروانے،فارن آفیئرز کمیٹی میں مسئلہ کشمیر پر ہیرنگ کروانے اور انسانی حقوق کی کمیٹی کے ارکان سے ملاقاتوں کیلئے مارچ اپریل میں ملاقاتوں کا شیڈول طے کیا،بعد ازاں تحریکی عہدیداروں اور ممبران یورپ پارلیمنٹ سٹیورٹ ایگنو،افضل خان اور امجد بشیر کے اعزا ز میں مسلم کانفرنس یورپ کے صدر سردار صدیق خان نے عشائیہ دیا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ کشمیر دوست ممبران پارلیمنٹ اور یورپ و برطانیہ کی یورپی پارلیمنٹ میں متحرک تنظیمیں مستقبل میں مشترکہ مقاصد کیلئے باہمی اتحاد اتفاق سے تقریبات منعقد کریں گی تاکہ2015میں یورپی پارلیمنٹ میں فیصلہ کن اور موثر لابی کی جا سکے،تحریک کے عہدیداروں اور بنات المسلمین کی دونوں رہنمائوں نے بعد ازاں بلجیئم اور یورپی یونین کیلئے پاکستانی سفیر محترمہ نغمانہ ہاشمی سے سفاتخانہ پاکستان میں ملاقات کر کے انہیں یورپی پارلیمنٹ میں جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت یورپ کے کام اور مستقبل کے پروگراموں سے آگاہ کیا،اس موقع پر پاکستانی سفیر نے تحریک کے عہدیداروں کو اپنی طرف سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔بیورو رپورٹ:فیاض بشیر