مقبول خبریں
پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم میں کپتان محمد منیر میموریل والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد،مانچسٹر کی جیت
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
جس لڑکی نے خواب دکھائے وہ لڑکی نابینا تھی!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مذہب کی بنیاد پر قائم معاشرے کے ساتھ زیادہ مل کر کام کرنا ہو گا: چیف ربی لارڈ جوناتھن
لندن... برطانیہ کے چیف ربی لارڈ جوناتھن سیکس نے ایک ٹی وی پروگرام میں کہا ہے کہ برطانوی معاشرہ راہِ راست سے ہٹ رہا ہے۔کیونکہ جب اعتماد ٹوٹتا ہے تو آپ دیکھیں گے کہ ادارے ٹوٹیں گے۔ لارڈ جوناتھن سیکس نے کہا گزشتہ 50 برسوں کے دوران انفرادیت پرستی کے تصور میں اضافہ اعتماد اور یقین میں کمی کا باعث ہوا ہے۔ 65 سالہ لارڈ سیکس اگلے ماہ 22 سال تک چیف ربی کی حیثیت سے اپنی ذمہ داری ادا کرنے کے بعد اپنے عہدے سے سبک دوش ہو رہے ہیں اور ان کی جگہ آئرلینڈ کے سابق چیف ربی، ربی افریم مروس یہ عہدہ سنبھالیں گے۔ لارڈ سیکس نے 2008 کے مالی بحران اور شادی میں گراوٹ کی شرح پر بھی اس پروگرام میں خاطر خواہ روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم درحقیقت اپنی بنیاد کھو رہے ہیں۔ ہم نے برطانیہ میں رونما ہونے والی تبدیلیوں پر غور نہیں کیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ جب آپ یقین کی دولت سے محروم ہونے لگتے ہیں اور جیسے ہمارا سماج اور معاشرہ ضرورت سے زیادہ سیکولر ہو جاتا ہے، تو شادی جیسے ادارے ٹوٹنے لگے گیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ کسی ایک یا دوسری حکومت کی غلطی نہیں ہے بلکہ یہ اپنے آپ میں حکومت کی غلطی ہی نہیں ہے بلکہ یہ غلطی ہے ہمارے معاشرے کی ہے۔انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ شادیاں ٹوٹنے سے برطانیہ کے بچوں میں غربت میں اضافہ ہوا ہے، اس لیے بچے اس کے شکار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وہ اس کے حل کے لیے اپنا کوئی موقف نہیں رکھنا چاہتے لیکن انھوں نے کہا میرے خیال میں ایک ایسا ماحول جہاں بچے اپنے والدین کے ساتھ پلے بڑھیں وہ سماج پر مرتسم ہونے والا سب سے اہم تاثر ہوگا۔ انھوں نے تمام سیاسی پارٹیوں سے اپیل کی کہ وہ مذہب کی بنیاد پر قائم معاشرے کے ساتھ زیادہ سے زیادہ مل کر کام کریں تاکہ لوگوں کو دیرپا رشتوں کی اہمیت کے تصور کی تعلیم دی جا سکے۔ لارڈ سیکس سنہ 1991 سے برطانیہ اور دولت مشترکہ کے چیف ربی ہیں اور اس عہدہ کو روایتی طور پر برطانوی یہودیوں کے سربراہ کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔