مقبول خبریں
راچڈیل مساجد کونسل کی طرف سے مئیر کونسلر محمد زمان کی مئیر چیرٹیز کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
وزیراعلیٰ شہباز شریف نے محمد عامر خان کی فوٹو گرافی پر مبنی پہلی کتاب ’’مائی بیوٹی فل پاکستان‘‘ کا افتتاح کردیا
لاہور ... وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے معروف فوٹو گرافر محمد عامر خان کی فوٹو گرافی پر مبنی پہلی کتاب ’’مائی بیوٹی فل پاکستان‘‘ کا افتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ نے کتاب کے افتتاح کے بعد محمد عامر خان کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے پیشہ ورانہ کیرئیر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محمد عامر خان فوٹو گرافی کی دنیا میں ایک خاص مقام رکھتے ہیں اور لینز سے تاریخی لمحات کو محفوظ کرنے میں انہیں خاص مہارت حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ بلاشبہ عامر خان کی فوٹو گرافی کے حوالے سے پہلی کتاب جہاں تاریخ کے اہم لمحات کا احاطہ کرتی ہے وہاں پر کتاب میں وطن عزیز کے خوبصورت تاریخی مقامات کو بھی انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں اجاگر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمد عامر خان جہاں ایک پیشہ ورانہ فوٹو جرنلسٹ ہیں وہاں پر ایک درد دل رکھنے والے انسان بھی ہیں اور ان کی پہلی کتاب بلاشبہ ان کی قابلیت اور مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے اور ان کی پاکستان کے ساتھ محبت اور حب الوطنی کے جذبے کی عکاس ہے۔ محمد عامر خان لینز کے پیچھے اور لینز کے سامنے بھی ایک پروفیشنل فوٹو گرافر اور خوبصورت انسان ہے اور میں مستقبل میں بھی عامر خان کی کامیابیوں کیلئے دعاگو ہوں اور امید کرتا ہوں کہ وہ پاکستان اور عوام کے مسائل اجاگر کرنے کیلئے اسی جذبے کے تحت اپنے پیشہ ورانہ فرائض ادا کرتے رہیں گے۔