مقبول خبریں
پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد، برطانیہ بھر سے 20 ٹیموں کی شرکت
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ٹوری اور لبرل ڈیمو کریٹ نے مل کر ملک کے عام طبقہ کو غربت کی طرف دھکیلا ہے، کونسلر عمران حسین
بریڈ فورڈ:آئندہ عام انتخابات میں بریڈ فورڈ ایسٹ سے لیبر پارٹی کے پارلیمانی امید وار کونسلر عمران حسین نے کہا ہے کہ ٹوری اور لبرل ڈیمو کریٹ نے مل کر ملک کے عام طبقہ کو غربت کی طرف دھکیل دیا ہے جبکہ اپنی پالیسیوں سے سرمایہ داروں کو مزید دولت سے نوازنا شروع کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ مئی کے آئندہ عام انتخابات میں برطانیہ کے لوگوں کے پاس واضح راستہ ہو گا یا تو سرمایہ دار ٹولہ کو ووٹ دیتے ہوئے اپنی زندگی کو مزید تلخ کر لیں یا لیبر پارٹی کو ووٹ دیتے ہوئے ان تمام مسائل کا خاتمہ کر دیں جو ان دو پارٹیوں کی پالیسیوں کی وجہ سے پیدا ہوئے ہیں عمران حسین اپنی انتخابی مہم کے افتتاحی جلسے سے خطاب کر رہے تھے جس سے ان کے علاوہ بریڈ فورڈ ایسٹ کے متعدد کونسلروں نے بھی خطاب کیا پارٹی رنگوں کے غباروں اور پارٹی بینرز کے ساتھ سجائے گئے ایک ہال میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی امید وار اور بریڈ فورڈ کونسل کے ڈپٹی لیڈر کونسلر عمران حسین نے کہا کہ چاندی کا چمچ منہ میں لے کر پیدا ہونے والوں کو بریڈ فورڈ کی پسماندہ کمیونٹی کے مسائل کا احساس نہیں ہو سکتا ان مسائل کو وہی سمجھ سکتا ہے جو اس شہر کی گلیوں سڑکوں میں کھیل کود کر جوان ہوا ہے جس نے پندرہ برس کی عمر میں ہی مزدوری شروع کی اور پھر باریٹ لاء کرتے ہوئے قانون کے راستہ اپنی کمیونٹی کی خدمت کی انہوں نے کہا کہ کونسلر اور کونسل کے ڈپٹی لیڈر کی حیثیت سے مری خدمات خود اپنے منہ سے بولتی ہیں بی این پی اور نیشنل فرنٹ سمیت تمام نسل پرستوں کا مقابلہ کرنے کے ساتھ ساتھ ٹوری پارٹی کے چھوڑے ہوئے سٹی سنٹر کے پلان کو دوبارہ شروع کرنا،شہر میں چیڑ پھاڑ کے بغیر پوسٹ مارٹم کا اجرا ء اور اپنے بے روز گار نوجوانوں کیلئے روز گار کی نئی اسکیمیں شروع کرنا وہ اہم کام ہیں جن پر مجھے فخر ہے انہوں نے کہا کہ2015کے انتخابات اس لحاظ سے بھی انتہائی اہم ہیں کہ ہم گزشتہ چار سال میں ٹوری اور لبرل اتحاد کے ہاتھوں مسائل سے ایک گورکھ دھندے میں پھنس چکے ہیں اور کسی طور بھی نہیں چاہتے کہ جن مسائل کا سامنا ہمیں اور ہمارے بزرگوں کو کرنا پڑا ہے ان ہی مسائل کا سامنا ہماری آئندہ نسلوں کو بھی کرنا پڑے انہوں نے یاد دلایا کہ مجھے سٹی ہال میں سٹی ہال کی نوکر شاہی نے نہیں عوام نے بھیجا ہے اسی طرح کل پارلیمنٹ میں بھی مجھے اعلیٰ ایوانوں کی نوکر شاہی نہیں عوام ہی بھیجیں گے اس لئے میں نے کل بھی نوکر شاہی پر عوام کو ترجیح دی تھی اور آج بھی یہ نبھائوں کہ میں جوابدہ اللہ کے بعد صرف اپنی عوام کا ہوں انہوں نے کہا کہ اعلیٰ ایوانوں میں بیٹھے ہوئوں نے جب اپنی کٹوتی پالیسیوں کا اعلان کیا تو انہوں نے ایک لمحہ کیلئے بھی بریڈ فورڈ جیسے حلقہ کا نہیں سوچا یہی وجہ ہے کہ آج حکومتی کٹوتی پالیسیوں کی وجہ سے بریڈ فورڈ کے شہری ایک سو پونڈ فی کس کے حوالہ سے نقصان میں ہیں جبکہ سرمایہ داروں کے نمائندے اوروں کے حلقہ احباب میں رہنے والوں کو فی کس صرف دس پونڈ اس مد میں نقصان اٹھانا پڑا ہے انہوں نے کہا کہ سرمایہ دار کبھی بھی غریب مزدور کے بارے میں نہیں سوچ سکتا اور یہی وجہ ہے کہ ٹوری اب ہاتھ دھو کر این ایچ ایس کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ اس ملک کی ہیلتھ سروس لیبر پارٹی کا ایک عظیم کارنامہ ہے اور ہم ہیلتھ سروس کو پرائیویٹ ہاتھوں میں دینے کی کوشش بری طرح ناکام بنا دیں گے انہوں نے کہا لیکن ایسا کرنے کیلئے ہمیں بریڈ فوڈ ایسٹ سمیت بریڈ فورڈ کے تمام پارلیمانی حلقوں میں لیبر امید واروں کو کامیاب کرنا ہو گا انہوں نے کہا کہ جب سے موجودہ ٹولہ برسر اقتدار آیا ہے غریب،غریب سے غریب تر اور امیر،امیر سے امیر تر ہو تا چلا جا رہا ہے صرف بریڈ فورڈ میں غریبوں کو مفت کھانا دینے والے فوڈ بینک میں کھانا لینے والوں کی تعداد ایک ہزار سے بڑھ کر سات ہزار ہو گئی ہے انہوں نے لبرل ڈیمو کریٹ پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے2010کے انتخابات سے قبل یونیورسٹیوں میں طلبا ٹیوشن نہیں علم ختم کرنے کی تحریک کا اعلان کیا لیکن اقتدار کی چاہت میں بعد میںطلبا ء کی فیس بڑھانے پر راضی ہو گئے انہوں نے کہا کہ ہمیں مل کر ایسے مفاد پرستوں کامقابلہ کرنا ہے اور انہیں بتانا ہے کہ عوام مفادات پر کھڑی اس حکومت کو آئندہ نہیں دیکھنا چاہتے،انہوں نے غزہ اور کشمیر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں اہم مسئلے میرے دل کے بہت قریب ہیں نا انصافی جہاں کہیں بھی ہو میں اس کے خلاف جنگ کیلئے ہر وقت تیار ہوں یہی وجہ ہے کہ جب سابق حکومت نے عراق پر حملہ کرنے کا فیصلہ کیا تو میں نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر بریڈ فورڈ کونسل کی وہ تاریخی قرار داد منظور کروائی جس میں لیبر حکومت کے ان فیصلوں کی مذمت کرتے ہوئے عراقی عوام سے اظہار یکجہتی کیا گیا انہوں نے کہا کہ دنیا میں اس وقت تک امن قائم نہیں ہو سکتا جب تک فلسطین اور کشمیر کا مسئلہ وہاں کے عوام کی مرضی اور منشاء کے عین مطابق حل نہ کیا جائے،ڈاکٹر محی الدین کی تلاوت کلام پاک سے شروع ہونے والے اس افتتاحی جلسے سے ان کے علاوہ سابق لارڈ میئر کونسلر غضنفر خالق،سابق لارڈ میئر کونسلر نویدہ اکرام،بریڈ فورڈ ایسٹ لیبر پارٹی کے ٹونی نیلنڈ،کونسلر روتھ،کونسلر عمران خان،کونسلر محمد شفیق اور کونسلر رضوانہ جمیل نے خطاب کیا،نظامت کے فرائض کونسلر غضنفر خالق نے انجام دیئے مقررین نے عمران حسین کو لیبر پارٹی کا اظہار کیا کہ انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب کیا جائے گا۔