مقبول خبریں
سیرت النبیؐ کے پیغام کو دنیا بھر میں پہنچانے کے لئے میڈیا کا کردار اہم ہے:پیر ابو احمد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
آزاد حکومت کی بیڈ گورننس سےتحریک آزادی پرمنفی اثرات مرتب ہوئے: سلطان محمود چوہدری
اولڈہم ... آزاد کشمیرکے سابق وزیراعظم اورقانون ساز اسمبلی کے رکن بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر حکومت کی کرپشن، بیڈ گورننس اور میرٹ کے برعکس فیصلوں سے تحریک آزادی پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں چونکہ ہمارا تقابلی جائزہ مقبوضہ کشمیرکے ساتھ پیش کیاجاتا ہے۔ وہ بریڈفورڈ میں معروف بزنس مین چوہدری مالک کے عشائیے سے خطاب کررہے تھے جس میں کشمیری کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم نے کہا کہ بدعنوانی بھی انسانوں کے حقوق غضب کرنے کا ایک ذریعہ ہے جس کے ذریعے لوگوں کا حق چھینا جاتا ہے، کرپشن نہ صرف آزاد کشمیر بلکہ خونی لکیر کے اُس پار مقبوضہ کشمیر میں بھی ہمارا امیج خراب کرنے کاباعث ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسی مقصد کے لئے وہ آزاد کشمیر کی بدعنوان حکومت کا قانونی اور جمہوری طریقہ سے خاتمہ چاہتے ہیں۔ منگلا ڈیم متاثرین کے حوالہ سے انہوں نے کہا کہ متاثرین دربدر ہیں اور شدید بدعنوانیوں کی بے شمار شکایات انہیں موصول ہوئی ہیں۔ پاکستان بھارت کشیدگی پر انہوں نے کہا انہیں پاکستانی فوجیوں کی شہادت پر شدید صدمہ ہے مگر افسوس کہ دنیا اس معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی ہے۔ چوہدری مالک نے اپنی رہائش گاہ پر بیرسٹر سلطان محمود کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ آج کشمیر کوبیرسٹر سلطان محمود جیسے وزیراعظم کی ضرورت ہے جو بین الاقوامی سطح پر مسئلہ کو اجاگر کرنے کی صلاحیت اور قابلیت رکھتے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری کے مشیر برائے کشمیر ارشد برکی نے کہا کہ وہ سلطان محمود چوہدری کی صلاحیتوں اور کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔