مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
تحریک حق خود ارادیت کے عہدیداروں کی برطانیہ کی سیاسی پارٹیوں کے عہدیداروں سے ملاقاتیں
لیڈز ... جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت یورپ کے عہدیداروں اور معاونین کی طرف سے برطانیہ کی چاروں سیاسی پارٹیوں کے عہدیداروں اور ممبران پارلیمنٹ سے ملاقاتیں،حکمران جماعت کے لیڈروں سے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کروانے جبکہ اپوزیشن لیبر پارٹی کی لیڈر شپ سے1995میں انکی جماعت کی طرف سے پاس کردہ کشمیر پالیسی پر عملدرآمد کا مطالبہ جبکہ ابھرتی ہوئی سیاسی جماعت یوکے انڈی پنڈنٹ پارٹی کے عہدیداروں اور یورپی ارکان پارلیمنٹ سے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول میں معاونت اور مقبوضہ کشمیر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرانے کیلئے بھارت پر دبائو ڈالنے کا مطالبہ،لیبر پارٹی کے ممبران پارلیمنٹ کے ذریعے نائب وزیر اعظم نک کلیگ کو ریاست جموں و کشمیر کے ڈیڑھ کروڑ عوام کے حقوق دلوانے کیلئے برٹش کشمیریوں کی نمائندگی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے تمام پارٹیوں کی لیڈر شپ سے برطانیہ میں ہونے والے انتخابات کے دوران مسئلہ کشمیر کو اپنے منشور میں شامل کر کے اسے حل کروانا چاہئے،تحریک کے چیئرمین راجہ نجابت حسین،سرپرست سردار عبدالرحمان خان،چوہدری محمد اکرم ہالی فیکس بریڈ فورڈ کی سابق لارڈ میئر کونسلر نویدہ اکرام،یورپی پارلیمنٹ کے سابق امید وار کونسلر اصغر خان قریشی،بریڈ فورڈ ایسٹ سے کنزرویٹو پارٹی کے پارلیمانی امید وار افتخار احمد،ہڈر سفیلڈ کی امید وار عطرت علی،نوٹنگھم کی کنزر ویٹو کونسلر حلیم خالد،برمنگھم سے متحرک خواتین رعنا شمع نذیر،سمیرا فرخ،نجمہ حفیظ،ریڈنگ سے نائید حیات،لندن سے صبیحہ شہزاد،صائمہ یوسف جبکہ نارتھ ویسٹ سے امجد حسین مغل،سابق لارڈ میئر کونسلر نعیم الحسن مانچسٹر،تحریک کے سیکرٹری جنرل محمد اعظم اور سابق میئر کونسلر شعیب اختر،پریسٹن سے بیگم نویدہ خان اور شفیلڈ سے حاجی نسیم محمود،حاجی محمد محبوب،رادھرم کے سابق میئر کونسلر شوکت علی،تجمل خان بریڈ فورڈ مسلم وومن فورم کی ٹیم صبیحہ خان،کونسلر رضوانہ جمیل،غزالہ کاظمی،کلثوم اختر،روبینہ یاسمین اور تعظیم سویز سمیت متعدد سیاسی و سماجی رہنما تحریک کے اس پروگرام میں مختلف شہروں کے رہنما جہاں ذاتی ملاقاتوں کے ذریعے ممبران پارلیمنٹ کو بریفنگ دے رہے ہیں وہیں مقبوضہ کشمیر نام نہاد انتخابات کی حقیقت سے بھی آگاہ کرتے ہوئے برٹش کشمیریوں کی طرف سے انہیں نام نہاد انتخابات کی حقیقت سے بھی آگاہ کرتے ہوئے برٹش کشمیریوں کی طرف سے انہیں مسترد کر رہے ہیں،لیڈز میں شیڈو سیکرٹری آف سٹیٹ برائے ورکس اینڈ پینشن ریچل ریوز کی طرف سے منعقدہ ڈنر میں تحریک کے رہنمائوں نے لیبر پارٹی کی ڈپٹی لیڈر ہیرٹ ہارمن ایم پی سے خصوصی ملاقات کر کے کشمیریوں کی حالت زار اور نکتہ نظر بیان کیا،کونسلر حلیم خالد نے اپنی مقامی ممبر پارلیمنٹ اور نائب وزیر دفاع اینا سوبری ایم پی کی معاونت سے برطانوی حکومت کے سپورٹس اور کلچر کے وزیر ساجد جاوید ایم پی سے ملاقات کر کے انہیں تحریک کے چیئرمین راجہ نجابت حسین اور دیگر رہنمائوں کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا اور ان سے مطالبہ کیا کہ وہ برٹش کشمیریوں کے جذبات سے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کو آگاہ کریں گے،ہڈر سفیلڈ کی پارلیمانی امید وار عطرت علی نے اپنے مقامی ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر سائمن اور جیسن میکارٹنی سے مل کر انہیں وزیر خارجہ سے مسئلہ کشمیر اٹھانے کا مطالبہ کیا،تحریک کے سر پرست سردار عبدالرحمان خان اور یارکشائر کے چیئرمین چوہدری محمد اکرم نے امجد بشیر ایم ای پی سے مل کر ان کی پارٹی لیڈر شپ تک مسئلہ پہنچانے کا مطالبہ کیا جبکہ تحریکی عہدیداران اس ہفتے بعض دیگر ارکان پارلیمنٹ کو بھی لابی کریں گے،تحریکی چیئرمین راجہ نجابت حسین نے دیگر کشمیری تنظیموں اور سیاسی رہنمائوں سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے اپنے شہروں میں سیاستدانوں سے رابطوں کو تیز کریں۔(بیورو رپورٹ:فیاض بشیر)