مقبول خبریں
نائجیریا کمیونٹی ایسوسی ایشن کا میئر چیئرٹی فنڈریزنگ ڈنر کا اہتمام ،مئیر کونسلر محمد زمان کی خصوصی شرکت
بریگزیٹ بحران :کنزرویٹو پارٹی کی تین خواتین ممبر کی آزاد گروپ میں شمولیت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
محدود اختیارات اور وسائل کے باوجود آزادکشمیر حکومت نے ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے: علی شان سونی
برمنگھم ...آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت ہر ممکنہ کوشش کر رہی ہے کہ ریاست کے اندر مسائل کا خاتمہ کیاجائے لیکن حکومت کے پاس محدود وسائل اور اختیارات کی وجہ سے کام میں تاخیر ہو جاتی ہے لیکن اسکے باوجود آزاد کشمیر میں بہت سے ایسے میگا پروجیکٹس کو پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا جو نصف صدی میں دوسری تمام حکومتیں نہ کر سکیں۔ان خیالات کا اظہار آزاد کشمیر کے وزیر مال چوہدری علی شان سونی نے برمنگھم میں سماجی شخصیات چوہدری ارشد اور چوہدری ملازم کی جانب سے منعقدہ عشائیہ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔جس میں نظامت کے فرائض چوہدری جاوید احمد ایڈووکیٹ نے سرانجام دیئے جبکہ مقررین سے راجہ ظفر پرویز، چوہدری واجد حسین، چوہدری محمد اشرف، فہیم کیانی،چوہدری جاوید حکمداد،چوہدری محمد علی،خواجہ افتخار حسین،وحید راسب،چوہدری اللہ دتہ پہلوان اور دیگر شامل تھے۔ چوہدری علی شان سونی نے کہا کہ وطن عزیز سے ہزاروں میل دور تارکین وطن نے وطن سے محبت اور ملی جذبے کو ہمیشہ زندہ رکھا اور پاکستان و آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ۔انہوں نے کہا آزاد کشمیر اورپاکستان میں جس طرح سے خوشحالی کے لیے اوورسیز پاکستانیوں نے اپنا کردارادا کیا ہے اسکی مثال نہیں ملتی آپ ہماری پہچان ہیں اور ہمیں خوشی ہے کہ آپ لوگوں نے نہ صرف اپنے وطن قوم اور ملک کا نام روشن کیا بلکہ برطانیہ میں رہتے ہوے آپ نے اس ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بھی دُکھ تکالیف کو سہتے ہوئے یہاں کے مقامی مسائل کا بھی سامنا کیا ۔انہوں نے کہا آج آزاد کشمیر کی تعمیر ترقی اور چند علاقائی مسائل کا بھی بطور خاص ذکر کیا جن میں خاص کر ڈڈیال کی خستہ حالت سڑکوں کا ذکرشامل تھا اور کہا کہ بہت جلد ڈدیال سے میرپور تک بائی پاس کاکام شروع کیا جاے گا۔ انہوں نے کہا اس سڑک کا پی سی ون منظور ہو چکا ہے اس سے نہ صرف ڈدیال بلکہ کوٹلی بھمبر چکسواری اور اور دیگر شہروں کو بھی سہولت میسر ہو گی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما وقار اسلم کیانی نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک بڑی سیاسی جماعت ہے جس کے ہر دور اقتدار میں غریب اور مظلوم کی داد رسی کی گئی اور عوام کو انکا بنیادی حقوق دیا گیا ۔انہوں نے کہا مسئلہ کشمیرکے حل کیلئے کشمیریوں کا حق خود ارادیت ہم سے کوئی نہیں چھین سکتا ہمیں مسلہ کشمیر انٹرنیشنل فورم پراُٹھانے اور اپنی صفوں میں یگانگت اور اتحاد کی فضاوں کو قائم کرنے کی ضرورت ہے۔اس موقع پر میزبان چوہدری ارشد حسین اور چوہدری ملازم حسین نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔