مقبول خبریں
پاکستان کا دورہ انتہائی کامیاب رہا ،ممبر برطانوی پارلیمنٹ ٹونی لائیڈ و دیگر کی پریس کانفرنس
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
جو کوئی برداری ازم کی سیاست کرے گا وہ حقیقت میں اللہ کے فیصلے کی نفی کرے گا : راجہ مشتاق احمد خان
ولورہمپٹن ... میری جماعت مسلم لیگ ن نے ٹکٹ دیا تو گارنٹی دیتا ہوں سیٹ جیت کر دکھاؤں گا۔چڑھوئی کی سیاست کے مدو جزر سے آگاہی رکھتا ہوں۔حلقہ چڑھوئی کے اندر ایسی صف بندی کر رہا ہوں جس کے بعد شان و شوکت کے ساتھ الیکشن جیتیں گے۔ ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے اور رواداری کے ساتھ رہے ہیں تاہم حالات جیسے بھی ہوں انکا مقابلہ کرنا ہمیں آتا ہے۔جو کوئی برداری ازم کی سیاست کرے گا وہ حقیقت میں اللہ کے فیصلے کی نفی کرے گا تمام قبیلے اور برادریاں ہمارے لئے قابل احترام ہیں اور اگر چڑھوئی کے عوام میرا ساتھ دیں تو انھیں بنیادی تھانے کچہری کی گندی سیاست نجات دلا دوں گا۔ ان خیالات کا اظہار آزاد کشمیر مسلم لیگ ن میرپور ڈویژن کے سینئر نائب صدر و امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ چار چڑھوئی راجہ مشتاق احمد خان ایڈووکیٹ نے مسلم لیگ ن حلقہ چار چڑھوئی سے تعلق رکھنے والے لیگی رہنما راجہ ہدایت اللہ کی جانب سے دیئے گے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب کی صدارت معروف سیاسی وسماجی شخصیت نواز لیگ کے سینئر رہنما راجہ ظہور خان نے کی۔جبکہ تقریب میں بڑی تعداد میں لیگی رہنماؤں اور کارکنان نے شرکت کی۔ اس موقع پر انھوں نے مسلم لیگ ن حلقہ چار چڑھوئی کے دیگر امیدواروں کے قائم ہونے والے نئے اتحاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ شروع دن سے میری یہ کوشش رہی ہے کہ ہم تمام ساتھی مل جل کام کریں اور اتحاد کی فضاء کو برقرار رکھتے ہوئے آگے بڑھیں ۔انھوں نے کہا کہ اتحاد خوش آئند بات ہے اور اس سے جماعت کو تقویت ملے گی۔استقبالیہ تقریب کا انعقاد کرنے پر انھوں نے میزبان تقریب راجہ ہدایت اللہ اور دیگر شریک ہونے والے افراد کا شکریہ ادا کیا۔صدر تقریب راجہ ظہور خان نے کہا کہ آج کے دور میں عوام ہمارے سیاستدانوں سے مایوس ہیں مگر ہمارے پاس راجہ مشتاق احمد خان کی صورت میں اچھے لوگ موجود ہیں اگر بے اصولوں کو چھوٹ دے دی تو یہ ہماری تباہی ہو گی انھوں نے کہا کہ راجہ مشتاق خان ایک اعلیٰ سوچ رکھنے والے اور حقیقت پسند انسان ہیں ۔تقریب خطاب کرتے ہوئے ورلڈ کشمیر فریڈم موومنٹ کے سینئر نائب صدر نذیر احمد قریشی نے کہا کہ بیس کیمپ والے اپنے آپکو آزاد نہ سمجھیں وہ آزاد اس وقت ہونگے جب مقبوضہ کشمیر کے کشمیری بھارت سے آزادی حاصل کرلیں گے۔انھوں نے کہا آزادی کتنی بڑی نعمت ہوتی ہے یہ کوئی ہم پوچھے کہ اپنے پیاروں سے دور آزادی کی تڑپ انسان کیلئے کتنی تکلیف دہ ہوتی ہے۔تقریب سے صدر مسلم لیگ ن ولور ہیمپٹن راجہ خلیل خان ،صدر کشمیر رابطہ کمیٹی و صدر مسلم لیگ نواز مڈ لینڈ راجہ امجد خان،سید کرامت حسین بخاری،کونسلر چوہدری محمد ایوب،کونسلر زاہد شاہ،ماسٹر نثار راجہ ،راجہ شفیق پوتا،سید شہزاد بخاری،آزاد ملک،راجہ ماجد خان،چوہدری شکیل احمد،راجہ مہتاب خان اور راجہ ابرار احمد نے بھی خطاب کیا اور راجہ مشتاق احمد خان کو ایک بہتر ین سیاسی رہنما قرار دیتے ہوئے اپنے تعاون کا یقین دلایا ہے۔