مقبول خبریں
اولڈہم ٹاؤن میں پہلی جنگ عظیم کی صد سالہ تقریب،جم میکمان،مئیر کونسلر جاوید اقبال و دیگر کی شرکت
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
سنی کانفرنس امت مسلمہ کی یکجہتی میں اہم کردار ادا کرے گی:پیرسید عبدالقادر شاہ گیلانی
برمنگھم ... مرکزی جماعت اہلسنت برطانیہ ویورپ کے زیر اہتمام یکم ستمبر کو برمنگھم میں ہونے والی 34ویں سالانہ عالمی تاجدار ختم نبوت تحفظ مقام مصطفی سنی کانفرنس نہ صرف یورپ بھر کے مسلمانوں کے دلوں میں عشق ومحبت مصطفی میں ایک نیا جذبہ پیدا کرے گی اور عقیدہ ختم نبوت پر کامل واکمل ایمان پر تجدید عہد کا اعادہ کرتے ہوئے ایک متحدہ پلیٹ فارم پرمتحد اور منظم ہوکر پورے یورپ کے گھر گھر میں تحفظ ناموس رسالت کے پیغام کو عام کرنے میں اور امت مسلمہ میں اتحاد ویکجہتی محبت واخوت کے فروغ کے لئے اہم کردار ادا کرے گی۔ ان خیالات کااظہار ممتاز مذہبی وروحانی پیشوا علامہ پیرسید عبدالقادر شاہ گیلانی سرپرست اعلیٰ مرکزی جماعت اہلسنت برطانیہ ویورپ نے جماعت کے مرکزی رہنما اور جامعہ اسلامیہ غوثیہ لوتن کے بانی اور ڈائریکٹر علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ پر کلمہ گو مسلمان کا اولین فریضہ ہے۔ جس میں کسی بھی مسلمان کو کسی بھی حال میں کوتاہی نہیں کرنی چاہیے۔ علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی نے کہا کہ ہم اعلیٰ حضرت قبلہ عالم پیر سید مہر علی شاہ کے مشن کے نقیب ہیں جنہوں نے پوری دنیا میں اپنے علمی اور روحانی تعرف کے ذریعہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ کیا۔