مقبول خبریں
یورپین مسلم کونسل کے صدر میاں عبد الحق اور یو کے اسلامک مشن محمد صادق کھوکھر کا ناروے پہنچنے پر والہانہ استقبال
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
اوورسیز پاکستانی و کشمیری وطن کا قیمتی اثاثہ اوراپنے ملک کے سفیر ہیں،چوہدری علی شان سونی
والسال ... وزیر مال و کسٹوڈین آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری علی شان سونی نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی و کشمیری وطن کا قیمتی اثاثہ ہیں بیرون ملک بسنے والے اپنے ملک کے سفیر ہیں جو نہ صرف اپنے کنمبہ قبلہ کی کفالت کا فریضہ سر انجام دے رہے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ اپنے آبائی وطن کی تعمیر وترقی میں بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں ، آزاد کشمیر میں روشن گھر انہیں اوورسیز کی وجہ سے ہیں آزاد کشمیر میں آنیوالے زلزلہ اور پاکستان میں سیلاب اور قحط سالی کے موقع پر برطانیہ میں مقیم اوورسیز نے جس جذبہ انسانی کے تحت انہوں نے متاثرین کی مدد کی اور انکی بحالی کیلئے کام کیا وہ تاریخ کا حصہ بن چکا ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے برمنگھم کے مقامی ریسٹورنٹ میں والسال کے سابق لارڈ میئر کونسلر محمد نذیر اور کونسلر حضر حسین کی طرف سے اپنے اعزاز میں بڑے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں لارڈ میئرآف برمنگھم شفیق شاہ ، ممبر پارلیمنٹ خالد محمود ، ممبر یورپین پارلیمنٹ شان سائمن ، ڈپٹی میئر انجلا انٹریل ، اولڈہم کے ڈپٹی میئر کونسلر عتیق الرحمن ، کونسلر محبوب حسین ، کونسلر حضر الرحمن ، کونسلر ڈیرن کوپر ، سابق کونسلر چوہدری محمد منیر ، سابق ممبر کشمیر کونسلر چوہدری خورشید احمد ، چوہدری ناصر ، صوفی صابر حسین سمیت کمیونٹی کے اعلیٰ سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔ تقریب کا آغاز حافظ محمد امجد اور حافظ مرتضیٰ مظہر قادری نے تلاوت اورنعت رسول پاکؐ سے کیا جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض چوہدری عبدالعزیز نے سر انجام دیئے ، چوہدری علی شان سونی نے کہا کہ کونسلر چوہدری محمد نذیر کشمیری قوم کا عظیم سرمایہ ہیں جنہوںن ے اپنی قابلیت سے برطانوی معاشرہ میں بلند مقام حاصل کیا ہے اور میرے لئے وہ بڑے بھائی کی حیثیت رکھتے ہیں انہوں نے لارڈ میئر آف والسال اور مڈ لینڈ پولیس اتھارٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے جہاں مقامی کمیونٹی کیلئے اعلیٰ خدمات سر انجام دیں وہاں انہوں نے اپنے آبائی علاقہ کی فلاح و بہبود کیلیء کئی منصوبوں پر کام کیا کسگمہ جنرل ہسپتال کی تعمیر کیلئے مقامی چیریٹیز کی مدد سے اس اہم منصوبے کو مکمل کروایا جو کہ قابل ستائش ہے انہوں نے کونسلر حضر حسین اور چوہدری محمد نذیر کی طرف سے شاندار استقبال اور ڈنر پر انکا شکریہ ادا کیا ۔سابق لارڈ میئر کونسلر محمد نذیر نے کہا کہ چوہدری علی شان سونی پاکستان و آزاد کشمیر میں اپنی مہمان نوازی میں منفرد حیثیت کے حامل ہیں انکے دورہ آزاد کشمیر و پاکستان میں انکے وفد کے اعزاز میں جو استقبالیہ دیا وہ اپنی مثال آپ تھا اور وہ اور انکا وفد پوری عمر انکی مہمان نوازی اور محبت کے جذبات و یاد رکھیں گے انہوں نے کہا کہ وہ جس مقام پر ہیں یہ انکے مخلص دوستو ں اور اہلیان والسال کی سپورٹ کی وجہ سے ہیں انہوں نے چوہدری علی شان کیلئے مستقبل میں نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ انہیں امید ہے کہ وہ حلقہ سماہنی اور آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی کیلئے محنت سے کام کرینگے ، انہوں نے اپنے دورہ آزاد کشمیر کے دوران سابق سپیکر چوہدری انوار الحق ، ڈپٹی اپوزیشن لیڈر چوہدری طارق فاروق ، وزیر حکومت چوہدری پرویز اشرف ، ممبر کشمیر کونسل راجہ علی ذوالقرنین ، راجہ جاوید اقبال سمیت چوہدری اکبر نہاڑی اور اہلیان پونا کی طرف سے انکے وفد کے اعزاز میں استقبالہی پروگرام منعقد کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا ۔تقریب کے دوسرے میزبان کونسلر حضر حسین نے کہا کہ وہ چوہدری علی شان سونی سے پہلی بار مل رہے ہیں مگر انکی شہرت کے چرچے پہلے سے سنے تھے اور انہوں نے جسطرح انکے حوالہ سے سنا تھا ویسا ہی پایا ۔بلا شبہ وہ با اخلاق اور ملنسار انسان ہیں ایسے ہی لوگ سیاست میں مقام حاصل کرتے ہیں انہوں نے چوہدری علی شان اور دیگر مہمانوں کو خوش آمدید کیا اس سے قبل چوہدری علی شان اولڈہم سے استقبالیہ ہال پہنچے تو کونسلر چوہدری محمد نذیر ، کونسلر خضر حسین نے اہلیان والسال کے ہمراہ انکا والہانہ استقبال کیا ، انہیں ہار پہنائے گئے اور نعروں کے ساتھ ہال میں داخل کیا گیا ۔ بعد ازاں چوہدری علی شان سونی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری محمد نذیر اور کونسلر حضر حسین نے جس طرح انکی عزت افزائی کی ہے خوبصورت استقبالیہ کا انعقاد کیا ہے اس پر وہ انکے احسان مند ہیں چوہدری محمد نذیر ہمارے علاقے کا برطانیہ میں چمکتا ہوا ستار ہ ہیں اور ہماری دعا ہے کہ وہ بحیثیت ممبر پارلیمنٹ ہماری کمیونٹی کی نمائندگی کریں ۔ (بیورورپورٹ:فیاض بشیر)