مقبول خبریں
اولڈہم کے نوجوانوں کی طرف سے روح پرور محفل، پیر ابو احمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
روسی صوبہ ریازان میں مسلم آبادی میں مسلسل اضافے پر ایک اور مسجد کا قیام ‘ دسمبر میں افتتاح متوقع
ماسکو ... دین اسلام کو یہ اعزاز تو پہلے سے حاصل ہے کہ دنیا کے ایک کونے سے دوسرے تک کہیں نہ کہیں قرآن پاک کی تلاوت ہوتی رہتی ہے لیکن امت مسلمہ کیلئے یہ خبر بھی دلچسپی سے کم نہ ہوگی کہ ایسا ملک جہاں لوگ خدا کو ہی نہیں مانتے وہاں بھی لوگ اسکے گھروں کو آباد کر رہے ہیں۔ اسکی تازہ مثال روس کے صوبہ ریازان کی ہے جہاں مسلمانوں کی ایک تنظیم محتسبات اپنا پانچواں یوم پیدائش منانے کی تیاری کر رہی ہے۔یہ تنظیم جون 2010 میں رجسٹر کرائی گئی تھی۔ اس نے صوبہ ریازان میں بسنے والے تقریبا" پندرہ ہزار مسلمانوں کو متحد کیا۔ محتسبات کے سربراہ جامعتہ الازہر کے فارغ التحصیل مولانا رشید بولتا چیو کا کہنا ہے کہ صوبہ ریازان کے مرکزی شہر میں اب تک مسجد نہیں ہے۔ ریازان کے مسلمانوں کی کوششوں سے "نمازہال" بنا لیا گیا تھا۔ گذشتہ برس کے ماہ دسمبر میں ہم نے اس کو نمازیوں کے لیے کھول دیا تھا۔ اس وقت ساتھ والے حصے کو بہتر بنا رہے ہیں۔ چاہتے ہیں کہ ہماری محتسبات کے پانچ سال پورے ہونے تک سارا کام مکمل ہو جائے۔ صوبے میں مسلمانوں کی تعداد میں ہر برس اضافہ ہو رہا ہے۔ تاجکستان، ازبکستان سے بہت زیادہ لوگ آ رہے ہیں۔ وہ سب ہمارے "نمازہال" میں آتے ہیں۔ جگہ کم پڑ جاتی ہے۔ شہر کے حکام سے رجوع کریں گے تاکہ ہمیں مسجد کی تعمیر کے لیے قطعہ زمین مرحمت فرمادیں۔ محتسبات کا اہم ترین کام، جو اس کی دستاویز میں درج ہے، صوبہ ریازان میں بسنے والی مسلمان قومیتوں کی تسکین کی خاطر حالات پیدا کرنا ہے۔ ہماری محتسبات کے قیام کے بعد سے ہی اتوار سکول کا اجراء کر دیا گیا تھا جہاں پڑھنے والوں کو مبادیات اسلام سے متعلق بلا معاوضہ اضافی تعلیم دی جاتی ہے۔ ہم اس پہ فخر کرتے ہیں۔ پڑھنے والوں کے لیے ہم ہر سال مقابلے " میں اسلام کے بارے میں باعلم ہوں" کا اہتمام کرتے ہیں۔ یہ کم عمر لوگوں کو اپنے مذہب بارے علم کی جانب راغب کرنے کی خاطر ہے۔ مکتب کی کامیابی کا پہلا قدم بڑھ چکا ہے۔ پانچویں بین العلاقائی مقابلہ قرآت قرآن کے ایک مرحلے میں ہمارا طالبعلم کامیاب ہوا ہے۔ صوبہ ریازان ماسکو کے مشرق میں 200 کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے۔ صوبے کا مرکز ، شہر ریازان گیارہویں صدی میں تعمیر کیا گیا تھا اور اس وقت ایک اہم صنعتی، عسکری اور سائنسی مرکز ہے۔ شہر میں مسلمانوں کی تعداد پانچ ہزار سے زیادہ ہے۔ شہر میں مسلمانوں کی شہری تنظیم "نور" بھی ہے اور مکتب بھی۔