مقبول خبریں
پاکستان میں صاف پانی کی سہولت کو ممکن بنانے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کرونگی:زارہ دین
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
کونسلر محبوب چوہدری کی ہمشیرہ کے ایصال ثواب کے لئے الفورڈمیں قرآن خوانی کی تقریب
لندن ...لندن بارو آف ریڈ برج سے ٹوری پارٹی کے رہنما کونسلر محبوب چوہدری کی ہمشیرہ کے ایصال ثواب کے لئے الفورڈ کی مسجد میں قرآن خوانی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں کمیونٹی سے عمائدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ انہوں نے چوہدری محبوب کے ساتھ اظہار تعزیت کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ کونسلر محبوب کی ہمشیرہ گزشتہ دنوں66سال کی عمر میں جہلم پاکستان میں انتقال کرگئی تھیں۔ قرآن خوانی کی تقریب میں سابق وزیر ڈاکٹر غلام حسین،سابق صدور یوکے پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ناہید رندھاوا، مظفر چوہدری، سید قمر رضا , پاکستان کمیونٹی سینٹر ولزڈن گرین کے طارق ڈار، شیخ افتخار، خالد لودھی، حاجی اشرف، راجہ اللہ دتہ، سابق میئر کونسلر لیاقت علی، چوہدری شوکت علی، ملک غضنفر، بیرسٹر راجہ محمود الحق، چوہدری ظہور احمد، چوہدری اکرم، خادم حسین ناصر، مقصود چوہدری، عبدالروٴف چوہدری، ظہور راجہ، حاجی صدیق، پرویز حسن، چوہدری امتیاز، کونسلر غفور، چوہدری نذیر اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔