مقبول خبریں
راچڈیل کیسلمئیرسنٹر میں کمیونٹی کو صحت مند رہنے،حفاظتی تدابیر بارے آگاہی ورکشاپ کا انعقاد
یورپی پارلیمنٹ میں قائم ’’فرینڈز آف کشمیر گروپ‘‘ کی تنظیم سازی کردی گئی
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
زبیر گل کا اقبال سندھو کو سیکرٹری اطلاعات کی ذمہ داریاں سونپنا خوش آئند ہے،راجہ مقصود
اولڈہم:آزاد کشمیر مسلم لیگ ن برطانیہ کے سینئر نائب صدر راجہ مقصود حسین کاکڑوی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن خدمت کی سیاست کو فروغ دے رہی ہے۔برطانیہ کے صدر زبیر گل نے نوجوان کارکن اقبال سندھو کو سیکرٹری اطلاعات کی ذمہ داریاں سونپ کر کارکنوں کی حوصلہ افزائی کی ہے،ان کا یہ فیصلہ جماعت کیلئے انتہائی خوش آئند ہے،راجہ مقصود حسین کاکڑوی نے کہا صدر زبیر گل نے جس طرح مسلم لیگ برطانیہ کو متحد و منظم کر کے مضبوط بنایا ہے وہ لائق تحسین ہے،زبیر گل نے شب و روز محنت کر کے کارکنوں کے حقوق اور انکی عزت نفس کی بحالی کیلئے گراں قدر خدمات انجام دیں ہیں،آزاد کشمیر مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر نے کہا کہ اقبال سندھو ایک با کردار اور با صلاحیت نوجوان ہیں جو اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے جماعت کیلئے ایک اثاثہ ثابت ہوں گے،انہوں نے اقبال سندھو کو مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ آپ جماعت کی صفوں میں اتفاق و اتحاد برقرار رکھنے میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔بیورو رپورٹ:فیاض بشیر