مقبول خبریں
اولڈہم ٹاؤن میں پہلی جنگ عظیم کی صد سالہ تقریب،جم میکمان،مئیر کونسلر جاوید اقبال و دیگر کی شرکت
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ایس ڈی ایم چڑھوئی کوٹلی آزاد کشمیر محمد صابر مغل کا لوٹن ٹائون ہال کا دورہ ‘ میئر اور کونسلرز سے ملاقاتیں
لوٹن ... ایس ڈی ایم چڑھوئی کوٹلی آزاد کشمیر محمد صابر مغل نے سابق میئر لوٹن کونسلر محمد ریاض بٹ کی دعوت پر لوٹن ٹائون ہال کا دورہ کیا دورے کے دوران سب سے پہلے وہ میئر پارلر میں گئے جہاں آفس لوٹن کے میئر کونسلر محمد فاروق نے خوش آمدید کیا اور مہمانوں کی کتاب پر دستخط کئے محمد فاروق نے انہیں بتایا کہ یہ کتاب اس حوالے سے بڑی اہمیت کی حامل ہے کہ ملینیم ائرمیں ملکہ برطانیہ کے دورہ لوٹن پر انہوں نے اس کتاب پر دستخط کئے تھے اس وقت لوٹن کے میئر کونسلر ڈاکٹر راجہ محمد سلیم تھے انہیں کے دور میں ہی پاکستان کی سابق وزیراعظم محترمہ بےنظیر بھٹو نے بھی لوٹن کا دورہ کیا تھا کتاب پر ملکہ برطانیہ کے بعد محترمہ کے دستخط ہونا لوٹن کے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ صابر مغل نے ڈیمو کریٹک سروسز کے علاوہ دوسرے دفاتر کا بھی تفصیلی دورہ کیا۔ انہوں نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بھائیوں نے اس ملک میں آکر جو کامیابیاں حاصل کی وہ قابل ستائش ہیں مجھے یہ دیکھ کر بڑی خوش ہورہی ہے کہ ہمارے لوگوں پراللہ کا خصوصی کرم ہے اور وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لارہے ہیں انہوں نے کمیونٹی پر زور دیا ہے کہ وہ آئندہ آنے والی نسل کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں تاکہ وہ بھی اپنے بڑوں کے کارناموں پر فخر کرتے ہوئے ان کے کام جاری رکھیں۔ انہوں نے میئر محمد فاروق اور سابق میئر لوٹن کونسلر محمد ریاض کا شکریہ ادا کیا انہوں نے دیگر مہمانوں کے ساتھ کونسل ہال میں چائے بھی پی کونسلر اشرف، کونسلرراجہ وحید اکبر کونسلر فاضل ضیا ، ڈپٹی میئر کونسلر طاہر ملک، کونسلر ڈپوشیلز مسلم کانفرنس کے صدر راجہ محمد یعقوب خان، شبیر ملک ، آزاد ملک ، پروفیسر امتیاز چوہدری، راجہ شبیر خان ایڈووکیٹ، شبیر جنجوعہ ، خالد محمود، طاہر ایوب، دانش سلیم کے علاوہ یوتھ مسلم کانفرنس کے ماجد محمود بھی ان کے ساتھ تھے۔ ازاں بعد کونسلرز خواتیں و حضرات نے مل کر اپنی انتخابی مہم کا اغاز کیا۔ ان میں عاصمہ راٹھور، خدیجہ ملک اور نسیم ایوب بھی شامل تھیں۔