مقبول خبریں
اولڈہم کے نوجوانوں کی طرف سے روح پرور محفل، پیر ابو احمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
برطانوی کشمیریوں نے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرکے اسے زندہ رکھا،چوہدری علی شان سونی
سٹوک آن ٹرینٹ :برطانیہ میں مقیم کشمیریوں اور پاکستانی کمیونٹی نے تحریک آزادی کشمیر کو زندہ رکھنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے اور اگر یہ کہا جائے کہ مقبوضہ کشمیر کے مجاہدین نے جہاں اپنے خون کے نذرانے دیکر آزادی کی شمع کو جلائے رکھا وہاں برطانوی کشمیریوں نے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرکے اسے زندہ رکھا ۔ آزاد کشمیر میں زلزلہ آیا تو ہماری کمیونٹی نے دل کھول کر متاثرین کی مدد کی ۔ آج آزاد کشمیر میں جو رونقیں ہیں وہ ہمارے اوورسیز کشمیریوں کے دم سے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری علی شان سونی وزیر مال آزاد کشمیر نے سٹوک آن ٹرینٹ میں ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل بھمبھر چوہدری مظہر حسین اور انکے اقارب چوہدری یاسر ، چوہدری عرفان اور چوہدری ظہیر کی طرف سے انکے اعزاز میں دی گئی ضیافت سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جہاں ضلع بھمبر و کوٹلی سمیت مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں افراد نے شرکت کی ۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض سابق ڈپٹی لارڈ میئر مطلوب بٹ نے سر انجام دیئے جبکہ تقریب کا آغاز حافظ ادیب احمد نے تلاوت کلام پاک سے کیا ۔ مہمان خصوصی چوہدری علی شان وزیر مال نے کہا کہ آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی حکومت وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید اور سینئر وزیر چوہدری محمد یاسین کی قیادت میں عوامی خدمت کا سفر جاری رکھے ہوئے ہے اور آزاد کشمیر میں دیہی ترقی کے ساتھ ساتھ میگا پروجیکٹس پر کام کر رہی ہے ۔ آزاد کشمیرم یں تین میڈیکل کالجز میں کلاسوں کا اجراء شروع ہو چکا ہے ۔ اسی طرح باغ میں وویمن اور آئی ٹی یونیورسٹی کوٹلی میں بھی کلاسیں شروع ہو چکی ہیں ۔ اسکے علاوہ ہائیڈرل پاور کے منصوبوں پر بھی تیزی سے کام جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد آصف علی زرداری جس مفاہمتی سیاست کی بنیاد رکھی تھی وہ آج بھی اس پر قائم ہے ۔ انکی وجہ سے موجودہ حکومت قائم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جسکی قیادت نے اپنے خون سے پاکستان کے استحقام اور جمہوریت کیلئے قربانیاں دیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی قیادت کے حکم پر 8 سال بعد برطانیہ آئے ہیںاور اسکی وجہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے جلسہ میں شرکت کرنا تھا ۔ انہوں نے کہا ہال میں گنجائش سے زیادہ افراد کی شرکت ہماری کامیابی ہے اور میں حکومت آزاد کشمیر کی طرف سے پوری کمیونٹی کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ انہوں نے سینئر وزیر چوہدری محمد یاسین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انکی ذاتی دلچسپی سے بہملہ اور دیگر علاقوں میں ترقیاتی کام ہوئے ہیں اسی طرح ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر چوہدری مظہر حسین نے بحیثیت ایڈمنسٹر قلیل عرصہ میں لوگوں کی بڑھ چڑھ کر خدمت کی ۔ اور پورے علاقے میں اپنا تعارف کرایا ۔ میزبان تقریب ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر ضلع بھمبر چوہدری مظہر حسین نے کہا انہیں جو مرتبہ ملا ہے وہ چوہدری محمد یاسین سینئر وزیر اور چوہدری علی شان کی وجہ سے ہے ۔ انہوں نے حلقہ سماہنی میں بحیثیت ایڈمنسٹریٹر کروڑوں روپے کے منصوبے دیے اور میرٹ کی بنیاد پر لوگوں کے کام کئے ۔ انہوں نے چوہدری علی شان کو سٹوک آمد پر خوش آمدید کہا چوہدری عامر یاسین سابق وائس چیئرمین پی وائی او نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری ہے جب بھی ملک کو قربانی کی ضرورت ہوئی پیپلز پارٹی کی قیادت نے اپنے خون سے قربانی دی ۔ انہوں نے کہا کہ علی شان سونی پیپلز پارٹی کے جھنڈے تلے عوامی خدمت کا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں چوہدری محمد منیر آف والسال نے کہا کہ برطانیہ میں ہماری تیسری نسل پروان چڑھ رہی ہے اور انکی توجہ وطن کی طرف مبذول کرانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں ۔ اولڈہم کے چوہدری محمد شبیر نے کہا کہ بلاول بھٹو کے کشمیر کے حوالہ سے بیان سے ہندوستان کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں ۔ ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو نے ملک کیلئے قربانی دی ۔ پیپلز پارٹی آج بھی پسے ہوئے طبقہ کی نمائندہ جماعت ہے ۔ تقریب سے سابق لارڈ میئر کرامت علی ، چوہدری مظہر کٹھاڑوی ، چوہدری شوکت ، مرتضیٰ عالم ، چوہدری ریاض ، چوہدری یاسر نے بھی خطاب کیا اس سے قبل لارڈ میئر سٹوک ماجد خان نے چوہدری علی شان سونی کو میئر چیمبر میں خوشآمدید کہا ۔ انہیں چیمبر کا دورہ کرایا اور سٹوک آن ٹرینٹ سٹی اور کونسل کی کارکردگی اور یہاں مقیم پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کی سیاست ، تعلیم و دیگر شعبوں میں کارکردگی سے آگاہ کیا ۔ بیورورپورٹ:فیاض بشیر