مقبول خبریں
راچڈیل مساجد کونسل کی طرف سے مئیر کونسلر محمد زمان کی مئیر چیرٹیز کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
تحریک حق خودارادیت استحکام پاکستان کانفرنسیں منعقد کرے گی: راجہ نجابت حسین
نیلسن... کنٹرول لائن پر کشیدگی اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل پامالی پر یورپی یونین موثر اقدامات کرے۔ کنزرویٹو پارٹی کے ارکان اپنی حکومت اور پارٹی لیڈر شپ پر مسئلہ کشمیر کو حل کروانے اور کشمیریوں میں قائم کشمیر وپاکستان گروپ ہنگامی اجلاس بلاکر ہم خیال ارکان کی مشاورت سے حالیہ واقعات پربحث کروائیں ۔15ستمبر کو نیلسن اور 16ستمبر کو بریڈفورد میں استحکام پاکستان کانفرنسیں منعقد کی جائیں گی جن میں ممبران پارلیمنٹ اور کشمیری وپاکستانی لیڈر شپ کو مدعوکرنے کے لئے جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت یورپ کے چیئرمین راجہ نجابت حسین، وزیر اعظم آزاد کشمیر کے مشیر سردار عبدالرحمن خان اور چوہدری محمد عبداللہ زید رابطوں کے لئے متحرک ہوگے۔ ستمبر کے آخری ہفتے میں کنزریٹو پارٹی کانفرنس کے دوران مسئلہ کشمیر پر لابی کے لئے مانچسٹر میں منعقدہ پروگرام ترتیب دئیے جارہے ہیں۔ برطانوی پارلیمنٹ میں آل پارٹیز کشمیر گروپ کے چےئرمین اینڈرفوگرفتھس نے منگل تین ستمبر کو سہ پہر 3بجے کمیٹی روم 16 میں ممبران پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ ان خیالات کااظہار تحریک کے چےئرمین راجہ نجابت حسین اوروزیراعظم آزاد کشمیر کے مشیر سردار عبدالرحمن خان نے تحریکی عہدیداروں اور خواتین رہنماؤں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جبکہ سجاد کریم MEPنے ایک خصوصی ملاقات میں تحریک کے رہنماؤں کو یورپی پارلیمنٹ میں ہر طرح کی معاونت اور مسئلہ کشمیر کو پارلیمنٹ کا اجلاس شروع ہونے پر اٹھانے کے علاوہ کنٹرول لائن پر کشیدگی پر اپنی تشویش کابھی اظہار کیا۔ تحریک کے شعبہ خواتین کی رہنماؤں بیرسٹر شازیہ انجمن ، آسیہ بانو، عطرت علی، شمائلہ خانم اور عہدیداروں سالار ممتاز احمد چشتی،محمد اعظم ومحمد اکرم چوہدری نے بھی اپنے اپنے ممبران پارلیمنٹ کو بریف کرنے اور انہیں متحرک کرنے کی ذمہ داریاں لیتے ہوئے دیگر کشمیری تنظیموں کے عہدیداروں سے بھی اپیل کی کہ وہ برطانیہ بھر میں ممبران پارلیمنٹ سے رابطوں کی اس مہم میں معاونت کریں۔