مقبول خبریں
جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ کے زیرِ اہتمام فکر مقبول بٹ شہید ورکز یونیٹی کنونشن کا انعقاد
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
بریڈ فورڈ کے عوام کو آئندہ انتخابات میں کنزرویٹو پارٹی کو موقع دینا چاہئے،افتخاراحمد و دیگر
بریڈ فورڈ :بریڈ فورڈ کے عوام آئندہ انتخابات میں کنزرویٹو پارٹی کو موقع دینا چاہئے کیونکہ لیبر پارٹی مقامی طور پر فیل ہو چکی ہے جبکہ لبرل ڈیمو کریٹس آنے والے انتخابات میں ملک بھر سے فارغ ہو جائیگی ۔ امیدواروں کو پارٹی اور قابلیت کی بناء پر منتخب کیا جائیگا تو وہ پارلیمنٹ میں عوام اور شہر کی بہتر نمائندگی کر سکیں گے ۔ کنزرویٹو لیڈر ڈیوڈ کیمرون اس وقت برطانیہ کے مقبول ترین لیڈر ہیں جن کی قیادت میں کنزرویٹو پارٹی آئندہ انتخابات جیت کر اس ملک میں معاشی حالات بہتر بنائیگا اور بیروزگاری کا خاتمہ کریگا بریڈ فورڈ کے نوجوان خواتین اور کاروباری شخصیات سیاست میں دلچسپی لیکر اس شہر میں حقیقی تبدیلی لانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔ ان خیالات کا اظہار بریڈ فورڈ ایسٹ سے کنزرویٹو پارٹی کے پارلیمنٹری امیدوار افتخاراحمد ، حلقہ کے چیئرمین راجہ نجابت حسین ، پاکستان کلب کے چیئرمین راجہ نثار فاروق ، صدر بشارت علی ، بریڈ فورڈ مور سے کونسل کے امیدوار سخاوت حسین حاجی کرامت حسین ، واجد اقبال اور حاجی محمد نجیب نے یہاں کنزرویٹو پارٹی کی انتخابی مہم کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں کیا جس کی صدارت راجہ نجابت حسین نے کی اور مہمان خصوصی افتخار احمد تھے ۔ کنزرویٹو پارٹی کے پارلیمانی امیدوار نے اپنے تفصیلی خطاب میں کہا کہ اس شہر میں گزشتہ بیس سالوں سے تینوں حلقوں میں لیبر اور لبرل ارکان پارلیمنٹ منتخب ہو کر لندن جاتے رہے ہیں جنہوں نے اس شہر میں جو مایوسی پھیلائی ہے وہ آپکے سامنے ہے ۔ اسی طرح لیبر پارٹی نے اپنے مقامی کونسلروں کو مسترد کرکے خود ایک واضح پیغام دیا ہے کہ انکے کونسلر نا اہل نکلے اور وہ آئندہ انہیں کھڑا ہونے کا موقع نہیں دینگے ۔ مگر کنزرویٹو پارٹی نے آپکے ایک متبادل قیادت اور ٹیم مہیا کی ہے جسے کامیاب کرکے آپ اس شہر میں جہاں بیروگاری کا خاتمہ کر سکتے ہیں وہاں ایک باصلاحیت ممبر پارلیمنٹ کو لندن بھیج کر اس علاقے میں بسنے والے لوگوں کا مستقبل سنوار سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم میں دو سابق کونسلرز اور ساری کنزرویٹو پارٹی متحدو منظر ہو کر اس علاقے کے عوام کی نمائندگی کرنے کیلئے میدان میں نکلی ہے اور ہم توقع کرتے ہیں کہ بریڈ فورڈ ایسٹ کے عوام 2015ء میں کنزرویٹو MP بنا کر ڈیوڈ کیمرون کو ایک واضح پیغام بھیجیں گے کہ وہ اس شہر کی تعمیر و ترقی اور ہمارے بچوں کے مستقبل کیلئے اپنے توجہ اس طرف مبذول کریں ۔ افتخار احمد نے کہا کہ اتوار 30 نومبر کو دن کے دو بجے وہ اپنے الیکشن آفس کا میگلے روڈ پر سابق وزیر خارجہ بیرونس سعیدہ وارثی کے ہاتھوں افتتاح کروا رہے ہیں جس میں دیگر ارکان پارلیمنٹ اور امیدوار بھی شرکت کرینگے اور اس دفتر میں ہم عوامی مسائل بھی بنا کرینگے اور الیکشن سے قبل ہی آپکی تجاویز اور مشوروں کیلئے ایک متحرک ٹیم موجود ہو گی جو مرکزی حکومت تک آپکے مسائل پہنچائے گی اس موقع پر بریڈ فورڈ سے سابق کونسلر سخاوت حسین نے کہا کہ بریڈ فورڈ کے عوام اندرون شہر سے کنزرویٹو پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب کرینگے تو ہم مرکزی حکومت سے ملکر بریڈ فورڈ میں مسائل کو بہتر انداز میں حل کرواسکیں گے ۔ اس موقع پر بریڈ فورڈ کے متعدد کاروباری شخصیات نے افتخار احمد کو معاونت کرنے اور کمیونٹی سے انہیں کامیاب کرنے کی اپیل کی ۔ بیورو رپورٹ:فیاض بشیر