مقبول خبریں
پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم میں کپتان محمد منیر میموریل والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد،مانچسٹر کی جیت
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
جس لڑکی نے خواب دکھائے وہ لڑکی نابینا تھی!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
شریک چیئرمین پیپلز پارٹی کی طرف سے رضوان قریشی کی یوکے پارٹی رہنما ارشد برقی کی عیادت
بریڈ فورڈ...سابق صد ر پاکستان آصف علی زرداری،فریال تالپور اور بلاول بھٹو زردار ی کی خصوصی ہدایت پر رضوان قریشی،ریاض چوہدری اچانک شیخ ارشد برقی کی عیادت کرنے کیلئے ان کے گھر پہنچ گئے اس موقع پر رضوان قریشی اور ریاض چوہدری نے ان کی طرف سے پھولوں کے گلدستے پیش کئے اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری،فریال تالپور، اور بلاول بھٹو زردا ری کی طرف سے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ جیسے مخلص لوگوں کی پارٹی کو اشد ضرورت ہے اور خاص طور پر اس وقت پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کو آپ جیسی مخلص شخصیت کی اشد ضرورت ہے تاکہ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کو بہتر سیاسی قیادت میسر آ سکے اور پارٹی مضبوط ہو اس موقع پر ارشد برقی نے رضوان قریشی اور ریاض چوہدری کو یقین دلایا کہ وہ جلد صحت یاب ہو کر آصف زرداری،بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور سے ملاقات کریں گے یاد رہے کہ ارشد برقی جو محترمہ بے نظیر بھٹو کے سیاسی مشیر تھے اس وقت بلاول بھٹو زرداری کے سیاسی مشیر ہیں بے نظیر بھٹو ان کو اپنا بھائی مانتی تھیں اور یہی وجہ تھی محترمہ بے نظیر بھٹو متعدد بار ان کے گھر بریڈ فورڈ تشریف لائیں اور بریڈ فورڈ اور لیڈز میں محترمہ کے اعزاز میں اپنی نگرانی میں جلسے اور میٹنگوں کا اہتمام کرایا۔یہاں یہ بات بھی خاص طور پر قابل ذکر ہے کہ ارشد برقی زمانہ طالب علمی سے پیپلز پارٹی سے منسلک ہیں اور پارٹی کے بانی لیڈروں میں شمار ہوتے ہیں مارشل دور میں قید و بند کی تکلیفیں برداشت کیں اور اس وقت بھی سینہ تان کر پیپلز پارٹی کا جھنڈا بلند کیا اور مارشل لائی حکومت ک سامنے ڈٹ کر مقابلہ کیا،رضوان قریشی اور ریاض قریشی نے ارشد برقی کی خدمات کو سراہا اور انہیں یقین دہانی کروائی کہ پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت انہیں آزاد کشمیر میں اہم ذمہ داریاں سونپنے کیلئے اپنی خواہشات رکھتے ہیں جس پر ارشد برقی نے سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری،فریال تالپور،بلاول بھٹو زرداری کا بے حد شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اس موقع پر پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خالد بھلوٹ،ذیشان برقی اور آصف نسیم راٹھور بھی موجود تھے۔