مقبول خبریں
سیریا ریلیف کی چیئر پرسن ڈاکٹر شمیلہ کی طرف سے چیرٹی بر نچ کا اہتمام ، کمیونٹی خواتین کی شرکت
مسئلہ کشمیر بارےیورپی پارلیمنٹ انتخابات پر برطانیہ و یورپ میں بھرپور لابی مہم چلائینگے،راجہ نجابت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
سرچ آپریشن
پکچرگیلری
Advertisement
کشمیری متحد ہوکر مشترکہ طور پر مسئلہ کشمیر خارجی اور سفارتی محاذ پر اجاگر کریں: راجہ توصیف
لوٹن... تحریک کشمیر برطانیہ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری راجہ توصیف کیانی نے کہا ہے کہ تحریک کشمیر برطانیہ ایک مستند تاریخی جماعت ہے۔آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے سید منور حسین مشہدی کی رحلت کے بعد محمد غالب جو پہلے جنرل سیکرٹری تھے اسکی صدارت کے منصب پر فائز ہیں برطانیہ میں تحریک کشمیر کی 45کے قریب برانچیں موجود ہیں۔ راجہ توصیف کیانی نے کہا ہے کہ ہم ڈاکٹر ایوب تھاکر مرحوم کی ورلڈ کشمیر فریڈم موومنٹ اور جماعت اسلامی کے ساتھ مل کر تحریک آزادی کشمیر کے کام کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں ماسوا جماعت اسلامی کے پاکستان کی دیگر سیاسی جماعتیں پاکستان میں موجود اپنے مرکزی قائدین سے رائے لیتی ہیں۔ ان جماعتوں کے رہنما پاکستان میں جو پالیسی بنائیں گے اسی کو یہ برطانیہ میں بھی فالو کرتے ہیں جبکہ ان کے خیال میں برطانیہ کے کشمیریوں کو خود متحد ہوکر ایک لائحہ عمل اپنا کر اپنی تحریک کو خود آگے بڑھانا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں کشمیری جماعتوں کا اپنا اپنا نقطہ نظر ہے۔ جے کے ایل ایف اپنے طرز، جماعت اسلامی اپنے طرز اور دیگر جماعتیں اپنے اپنے انداز میں کام کررہی ہیں جبکہ ضرورت ہے کہ سب کشمیری متحد ہوکر مشترکہ طور پر مسئلہ کشمیر خارجی اور سفارتی محاذ پر اجاگر کرنے کے لئے اپنے تمام تروسائل کو بروئے کار لائیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کرنے سے ممکن ہے۔