مقبول خبریں
نائجیریا کمیونٹی ایسوسی ایشن کا میئر چیئرٹی فنڈریزنگ ڈنر کا اہتمام ،مئیر کونسلر محمد زمان کی خصوصی شرکت
بریگزیٹ بحران :کنزرویٹو پارٹی کی تین خواتین ممبر کی آزاد گروپ میں شمولیت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
برمنگھم اپنی منفرد ثقافت، اخلاقی اقدار اور ملٹی کلچر سوسائٹی کی وجہ سے دنیا بھر میں مقبول ہے: لارڈ میئر
برمنگھم ... لارڈ میئر برمنگھم کونسلر شفیق شاہ نےآزادکشمیر کے علاقے ہٹیاں بالاں سے آئے پولیس آفیسر کامران مغل کے دورہ برمنگھم کونسل پر انہیں خوش آمدید کہا اور ٹائون ہال کا وزٹ کرایا۔ اس موقع پر انہوں نے مہمان کو برمنگھم کونسل کی تاریخ سے بھی آگاہ کیا اور کہا کہ برمنگھم اپنی منفرد، ثقافت، اخلاقی اقدار، روایات، ہنرمندی اور ملٹی کلچر سوسائٹی کی وجہ سے دنیا بھر میں مقبول اور نمایاں مقام رکھتا ہے۔ تمام کمیونٹیز، مذاہب اور طبقات زندگی، انفرادی اور اجتماعی کوشش اور عمل سے اس شہر کی ہم آہنگی اور خوبصورتی میں اضافہ کررہے ہیں۔ ایس پی کامران مغل کے ہمراہ برمنگھم کی معروف کاروباری شخصیت عبدالقیوم مغل، پی ایم ایل یوتھ ونگ برطانیہ کے صدر راجہ حق نواز جانبار، پی وائی او ڈڈیال کے سابق صدر ساجد مغل اور دیگر افراد بھی شامل تھے۔ لارڈ میئر شفیق شاہ نے وفد کو برمنگھم سٹی کونسل کے مختلف دفاتر، شعبہ جات اور حصوں کا تفصیلی دورہ کراکر ان کی تاریخ اور کارکردگی سے آگاہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ برمنگھم یورپ کی سب سے بڑی لوکل کونسل کے سب سے اعلیٰ عہدے پر فائز ہونا یقیناً نہ صرف میرے لیے بلکہ عالم اسلام اور پاکستان کے لیے فخر و تکریم کی بات ہے۔ اس موقع پر انہوں نے برمنگھم سٹی کونسل کی جانب سے ایس پی کامران مغل کو تعریفی سرٹیفکیٹ بھی دیا۔