مقبول خبریں
چوہدری سعید عبداللہ ،چوہدری انور،حاجی عبدالغفار کی جانب سے حاجی احسان الحق کے اعزاز میں عشائیہ
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
امت مسلمہ کو مدنی تاجدار کی سنت و سیرت پر متحد ہو جانا چاہیے،علماء و مشائخ کا مشترکہ بیان
بریڈ فورڈ...منہاج القرآن انٹر نیشنل برطانیہ اور مرکزی جماعت اہلسنت برطانیہ کے علماء و مشائخ نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوتؐ پر کسی بھی اہل ایمان کی دو رائے نہیں ہیں اور اس سے انکاری دائرہ اسلام سے خارج ہیں جماعت اہلسنت برطانیہ گزشتہ33سال سے سر زمین برطانیہ پر ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد کر کے ان نام نہاد گروپوں کو بتاتی ہے کہ جب تک دنیا باقی ہے حضور اکرمؐ کے عاشق،متوالے اور شمع رسالتؐ کے پروانے سامراجی قوتوں کے خلاف نا صرف برسر پیکار رہیں گے بلکہ نامود رسالتؐ کے تحفظ کی خاطر بڑی قربانی دینے سے بھی دریغ نہیں کریں گے مرکزی جماعت اہلسنت کے وفد نے قاضی محمد عبداللطیف،مفتی فضل احمد قادری،حافظ ظہیر احمد نقشبندی،قاری سعید الرحمن قادری،حافظ نثار احمد،مفتی مصطفےٰ رضا قادری اور دیگر کے ہمراہ منہاج القرآن بریڈ فورڈ میں الشیخ محمد افضل سعیدی سے ملاقات کی جہاں منہاج القرآن برطانیہ کے علامہ عدیل قاسمی،ڈاکٹر مسعود احمد مجاہد،صاحبزادہ حزیفہ الیمانی اورصاحبزادہ محمود قادری بھی شریک تھے اجلاس میں برمنگھم میں منعقد ہونے والی عالمی ختم نبوت کانفرنس کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی اور اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے علماء و مشائخ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ دنیا بھر میں امت مسلم کو مدنی تاجدار کی سنت و سیرت پر متحد ہو جانا چاہیے اس کے بغیر سامراجی طاقتوں کے ظلم و ستم سے تحفظ حاصل کرنے کی کوئی راہ نہیں ہے ہمیں مغرب میں آقاؐ کے پیغام امن و محبت کی تشہیر کیلئے علم و ادب کے اسلحہ کا استعمال کرنا ہو گا جس کیلئے جماعت اہلسنت کے پاس شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری،مفکر اسلام سید عبدالقادر شاہ گیلانی جیسی قدیم و جدید علوم پر دسترس رکھنے والی قابل اور با عمل قیادت موجود ہے،جس کی صلاحیتوں اور رہنمائی سے مستفید ہو کر برطانیہ میں نوجوان مسلم نسل کو ایمان و عقیدہ کی پختگی کیلئے علمی اسلحہ سے لیس کیا جا سکتا ہے۔