مقبول خبریں
نائجیریا کمیونٹی ایسوسی ایشن کا میئر چیئرٹی فنڈریزنگ ڈنر کا اہتمام ،مئیر کونسلر محمد زمان کی خصوصی شرکت
بریگزیٹ بحران :کنزرویٹو پارٹی کی تین خواتین ممبر کی آزاد گروپ میں شمولیت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
اوورسیز کمشنر کی تعیناتی کے بعد تارکین وطن کی جانب سے ملک میں سرمایہ کاری بڑھے گی: حماد افضل چوہدری
لندن ...اوورسیز پاکستانی ملک و قوم کیلئے ایک عظیم سرمایہ ہیں، مسلم لیگ ن ٹھوس بنیادوں پر انکے مسائل کا حل چاہتی ہے اسی لئے حکومت پنجاب نے اوورسیز کمشنر کیلئے قانون سازی کی، اس دفتر کے قیام کے بعد ناصرف اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہونگے بلکہ تارکین وطن کا اعتماد بڑھنے سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ ونگ کے سائوتھ انگلینڈ کے صدر حماد افضل چوہدری نے برطانیہ میں پارٹی صدر زبیر گل سے ایک ملاقات کے موقع پر کیا۔ پارٹی کے سینئر رہنما میاں مسرور سعید بھی اس موقع پر موجود تھے۔ زبیر گل نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی قومی و ملی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم کے بعد پاکستان کو ایسا دوسرا لیڈر ملا ہے جو حقیقی معنوں میں ملک کو دنیا کا ایک بہترین ملک بنانے کا ارادہ اور ویژن رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان میں مسلم لیگ کی حکومت نے مختصر سے عرصے میں وہ کام کر دکھائے ہیں جو دوسرے لیڈر سوچ بھی نہیں سکتے انہوں نے حماد افضل چوہدری کی تعیناتی کو پارٹی اور اوورسیز کمیونٹی کیلئے خوش آئیند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان جیسے پڑھے لکھے نوجوانوں کی مدد سے ہی پاکستان میں ترقی کا خواب پورا ہوسکتا ہے۔