مقبول خبریں
کاروباری شخصیات سید اسد علی ،احمد رضا کی مئیر کونسلر محمد زمان سے ملاقات،مختلف امور پر تبادلہ خیال
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
قیادت کا اگر حکم ہوا تو گلگت بلتستان کی بھرپور خدمت بطور گورنر کروں گا،ڈاکٹر انجم
لندن۔گلگت بلتستان میں بطور گورنر تعیناتی کیلئے میرا نام بہترین قرار پایا ہے،بحیثیت ایڈوائزر میاں نواز شریف میں نے اپنے صوبہ کیلئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے،میں پی ایم ایل ن کا ادنیٰ کارکن ہوں اور گلگت بلتستان کے علاوہ پارٹی کی خدمت سعودی عرب اور برطانیہ میں عرصہ دراز سے کر رہا ہوں مجھے فخر ہے کہ میں جلا وطنی کے دور میں اپنے قائد کے قریب رہا اور خالصتاَپارٹی کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرتا رہا ہوں آج اگر میرے قائد میاں محمد نواز شریف بطور وزیر اعظم مجھے حکم کریں گے تو میں اپنے صوبے کی بہترین خدمت کروں گا اور پارٹی کو ہو ممکن فعال کروں گا،ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر انجم نے ایک ملاقات کے دوران کیا،میڈیا سیکرٹری شاکر قریشی کی رہائش گاہ پر ایک میٹنگ میں گلگت بلتستان کی صورتحال پر گفتگو کی گئی،ڈاکٹر انجم پیشے کے اعتبار سے میڈیکل ڈاکٹر ہیں برطانیہ سے قبل وہ سعودی عرب میں بھی بطور ڈاکٹر خدمات سر انجام دے چکے ہیں،پی ایم ایل ن برطانیہ ڈاکٹر ونگ کے صدر اور ایڈوائزرکے طور پر ڈاکٹر انجم میاں نواز شریف کیلئے اہم مقام رکھتے ہیں،میٹنگ میں میاں مسرور سعید،ذیشان رفیق،علی زیب،طاہر ستی،شاکر قریشی اور دوسرے دوست شامل تھے،ڈاکٹر انجم نے زبیر گل صدر ن لیگ برطانیہ سے بھی ملاقات کی ڈاکٹر انجم نے مزید کہا کہ انہیں لارڈ نذیر احمد،بیرسٹر عابد اور دوسرے کشمیری قائدین کی حمایت بھی حاصل ہے۔