مقبول خبریں
یوم عاشور کے حوالہ سے نگینہ جامع مسجد اولڈہم میں روح پرور،ایمان افروز محفل کا اہتمام
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
اوورسیزکمیونٹی اور کاروباری حضرات آزاد کشمیر آکر اپنا کاروبار شروع کریں: علی شان سونی
بلیک برن :برطانیہ میں بسنے والی کشمیری کمیونٹی اور کاروباری حضرات کے پاس سنہری موقع ہے کہ وہ آزاد کشمیر آکر اپنا کاروبار شروع کریں اس سلسلے میں حکومت کی طرف سے مکمل معاونت کے ساتھ جان و مال کی مکمل ضمانت اورت حفظ دیا جائیگا ان خیالات کا اظہار آزاد کشمیر کے وزیر مال و کسٹوڈین چوہدری علی شان سونی نے مقامی کاروباری حضرات محمد آصف ، شکور احمد ، سعید احمد ، آصف اقبال ، طارق حسین کی طرف سے دیئے گئے ایک عشائیہ سے خطاب کے دوران کیں ۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیرمیں ٹورازم انڈسٹری ، ہائیڈرل پاور اور سمال انڈسٹری میں زیادہ مواقع موجود ہیں آپ لوگ اگر انویسٹمنٹ کرنا چاہتے ہیں تو پھر اس موقع کو نہ گنوائیں انہوں نے مزید کہا کہ پچھے مالی سال کے دوران آزاد کشمیر میں تقریباً سترہ لاکھ افراد سیر و سیاحت کیلئے آئے جو کہ ایک خوش آئند بات ہے اس کے علاوہ بے شمار کاروبار کے مواقع بہم موجود ہیں اور ہمارے ٹیم کیپٹن وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید بھی ہر قسم کا تعاون اور سہولیات فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہیں کیونکہ وہ ایک عوامی رہنما ہیں اور کارکنان اور عام آدمی کے مسائل اور انکو حل کروانے میں انکا کوئی ثانی نہیں ۔ انہوں نے کہا آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی حکومت نے ترقیاتی کاموں کا ایک جال بچھا دیا ہے اور آئندہ عام انتخابات سے پہلے عوام سے کئے گئے تمام وعدہ کو عملی جامعہ پہنایا جائیگا اور ہم آئندہ الیکشن میرٹ کی بنیاد پر لڑینگے اور اپنے آپ کو عوام کی عدالت میں پیش کرکے سرخرو ہونگے آخر میں انہوں نے تمام مہمانان گرامی ، میزبانوں اور مقامی افراد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں برطانیہ میں پذیرائی دی اور انکی آواز پر لبیک کیا ۔ اس عشائیہ میں مقامی کونسلرز حضرات کے علاوہ سابق ممبر کشمیر کونسل اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے منہ بولے بھائی ثالث کیانی نے بھی خصوصی شرکت کی ۔بیورورپورٹ:فیاض بشیر