مقبول خبریں
پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد، برطانیہ بھر سے 20 ٹیموں کی شرکت
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
کمیونٹی کے ان پڑھ اور بزرگ حضرات ذیابیطس کا علاج اچھی طرح نہیں کرواتے،ڈاکٹر حیدر عباس
اولڈہم :ایشیائی کمیونٹی کے اندر ذیابیطس جیسی موذی مرض بارے مکمل آگاہی اور معلومات نہ ہونے کی بنیادی وجہ زبان کا مسئلہ ہے اور اس طرف بھر پور توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ کمیونٹی کے ان پڑھ اور بزرگ حضرات ذیابیطس کا علاج اچھی طرح نہیں کرواتے ہیں اور جب یہ مرض بڑھ جاتی ہے تو جسم کے اندر موجودہ باقی اعضاء کو بھی نقصان پہنچاتی ہے لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ مادری زبان بولنے والے ہیلتھ پیشہ ور کو زیادہ سے زیادہ اس پیشے سے وابستہ کرکے ذیابیطس بارے معلومات فراہم کی جائے یہ باتیں چیئرمین برٹش ایتھنک ہیلتھ اوئیرنس ٹرسٹ اور سی سی جی کے اہم رہنما ڈاکٹر حیدر عباس نے چیف آپریٹر آفیسر سی سی جی اولڈہم اور پینن کیل ٹرسٹ کے کلینکل ایگزیکٹو ڈینس گزی سے نہایت اہم ملاقاتوں کے بعد میڈیا نمائندگان کو بریفنگ کے دوران کیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس سارے پراجیکٹ کے لئے مالی معاونت کی ضرورت ہے اور انہوں نے ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا کہ اس مسئلہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے انقلابی اقدامات اٹھانے کی اشد ضرورت ہے تا کہ جب مریض اپنی زبان میں ذیابیطس کے سپیشلسٹ ڈاکٹروں اور سٹاف سے بات چیت کرینگے تو انکو اس مرض بارے مکمل آگاہی ہو سکے گی ۔ آخر میں انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ پر امید ہیں کہ انکے اس منصوبے کو عمل جامہ پہنانے کیلئے جلد ہی پالیسی کا اعلان متوقع ہے اور اس سے ایشیائی کمیونٹی مستفید ہو سکے گی ۔ بیورو رپورٹ:فیاض بشیر